Everyday we are giving sacrifices due to the corruption and treason of the Politicians and parliament. The traitors sit in the Govt, Cabinet and parliament who facilitate the terrorists on ground.
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1493796144008525/Today we lost another officer of Lt General rank....IG Police in Peshawar. Everyday we are giving sacrifices due to the corruption and treason of the Politicians and parliament. The traitors sit in the Govt, Cabinet and parliament who facilitate the terrorists on ground.
Stay strong....sabr....and never give up! There is an incredible destiny approaching us. Be ready for it.
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1493796144008525/
ثاقب نثار صاحب! اگر چور اور ڈاکو پارلیمان اور حکومت میں بیٹھے ہیں تو آپ ذمہ دار ہیں۔ ملک میں سیاسی انارکی ہے تو آپ ذمہ دار ہیں۔ قاتلوں اور دہشت گردوں کو عدالتوں نے سٹے دیا ہے تو آپ ذمہ دار ہیں۔ یہاں تو آپ بہت اونچی کرسی پر ہیں مگر یاد رکھیں دربار نبوی میں یہ امت رسولﷺ آپ کے خلاف استغاثہ کرے گی۔
آج ایک اور جرنیل کے مقام کا پولیس افسر ایڈیشنل آئی جی پشاور میں شہید ہوگیا۔ اللہ کی قسم ہم اتنے قابل افسر ہر روز اس لیے شہید کروارہے ہیں کہ ان کے قاتل سیاسی جماعتوں اور پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔
ثاقب نثار صاحب! کیا آپ نے آج کسی شہید فوجی یا پولیس افسر اور جوان کے جنازے میں شرکت کی ہے؟ ہاں یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی عدالتوں نے ان کے قاتلوں اور دہشت گردوں کی سزائے موت کو سٹے آرڈر سے ضرورروکا ہوا ہے۔
اللہ سے ڈریں ثاقب نثار صاحب! کل آپ کو بھی اللہ کی عدالت میں پیش ہونا ہے اور دربار نبوی میں سیدی رسول اللہ کو اپنا چہرہ دکھانا ہے۔ کس منہ سے جائیں گے؟ آپ قاضی القضاءہیں! صاحب بصیرت کہتے ہیں کہ جب معاشرے میں ظلم ہو تو سمجھ لو کہ قاضی ظلم کررہے ہیں۔
ثاقب نثار صاحب! اگر چور اور ڈاکو پارلیمان اور حکومت میں بیٹھے ہیں تو آپ ذمہ دار ہیں۔ ملک میں سیاسی انارکی ہے تو آپ ذمہ دار ہیں۔ قاتلوں اور دہشت گردوں کو عدالتوں نے سٹے دیا ہے تو آپ ذمہ دار ہیں۔ یہاں تو آپ بہت اونچی کرسی پر ہیں مگر یاد رکھیں دربار نبوی میں یہ امت رسولﷺ آپ کے خلاف استغاثہ کرے گی۔
ثاقب نثار صاحب! فوج کو اس وقت آنا پڑتا ہے جب عدلیہ بزدل ہوجائے، ملک میں ظلم عام ہوجائے، حکومت سفاک ہو اور عدالتیں خاموش و مصلحت کوش۔ اس قوم کو افتخار چوہدری جیسے چیف جسٹس نے تباہ کیا تھا۔ اب آپ امت رسول ﷺ کی دعا لینا چاہتے ہیں یا بدعا، یہ آپ کا فیصلہ ہے!
آج اس حکومت کے قائم رہنا کا کوئی آئینی، قانونی اور شرعی جواز نہیں ہے۔ اس کے جرائم اور ملک و ملت سے غداری ثابت شدہ ہے۔ آج پوری پاکستانی قوم کہہ رہی ہے کہ سپریم کورٹ ان مجرموں سے نرمی برت رہی ہے۔ آج ہم نے بھی دربار نبویﷺ میں ثاقب نثار صاحب کے خلاف ایک استغاثہ دائر کیا ہے۔
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1493841380670668/?type=3&theater
No comments:
Post a Comment