Sunday, 31 December 2017

December 12th, 2017

اب ہم جس دور میں بس رہے ہیں، اس میں جلد ہی ہر پاکستانی کو اپنے ملک و قوم وعزت و آبرو کے دفاع میں ہتھیار اٹھانے پڑیں گے۔ جنگیں اب صرف سرحدوں پر نہیں ہورہیں۔ بڑے بڑے مسلمان ملک اور ان کے شہر کھنڈر بنائے جاچکے ہیں، اور پھر بھی بے غیرت یہ پوچھتے ہیں کہ ہم اپنی قوم کو ہتھیار چلانے کی تربیت کیوں دینا چاہتے ہیں؟


https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1512319012156238/3-dots-h

ہم پچھلے کئی دنوں سے نوٹ کررہے ہیں کہ ہم جب بھی اپنی کوئی ویڈیو یا تصویر مجاہدانہ انداز میں پوسٹ کرتے ہیں، تو کچھ لوگوں کی طرف سے ان کا بہت مذاق اڑایا جاتا ہے، طنز کیا جاتا ہے، اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم صرف اپنی نمائش کیلئے شو ماررہے ہیں۔

ان نادانوں اور جاہلوں کو ہم صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اب ہم جس دور میں بس رہے ہیں، اس میں جلد ہی ہر پاکستانی کو اپنے ملک و قوم وعزت و آبرو کے دفاع میں ہتھیار اٹھانے پڑیں گے۔ جنگیں اب صرف سرحدوں پر نہیں ہورہیں۔ بڑے بڑے مسلمان ملک اور ان کے شہر کھنڈر بنائے جاچکے ہیں، اور پھر بھی بے غیرت یہ پوچھتے ہیں کہ ہم اپنی قوم کو ہتھیار چلانے کی تربیت کیوں دینا چاہتے ہیں؟

سیدی رسول اللہﷺ نے خاص طورپر مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ اپنے بچوں کو گھڑ سواری سکھاﺅ، تیراکی سکھاﺅ اور تیر اندازی سکھاﺅ۔ آج کے دور کے لحاظ سے گاڑی چلانا، تیراکی اور ہتھیاروں کا استعمال اس حدیث شریف کے مطابق ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔

ابھی پاکستانی قوم نے غزوئہ ہند لڑنا ہے۔ خوارج سے جنگ تو آج جاری ہے۔ کشمیر آزاد کرانا ہے۔ بیت المقدس شریف کو آزاد کرانا ہے۔ پھر بھی لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ہتھیاروں سے کیا لینا دینا؟

ہم جو یہاں اپنی تصاویر ڈالتے ہیں تو شو مارنے یا تکبر کیلئے نہیں، نوجوان نسل کو یہ حوصلہ دینے کیلئے کہ ملک و قوم و ملت کے دفاع میں ،پاک فوج کے ساتھ ملکر آپ بھی آنے والے وقتوں کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ تربیت کا یہی وقت ہے۔ جب جنگ سر پہ آپڑے، تو پھر جو غیر تربیت یافتہ ہوتا ہے کہ وہ صرف بے عزت ہوکر مرتا ہے۔

جب ہم حلقہءیاراں میں ہوتے ہیں تو ہم ریشم کی طرح نرم ہوتے ہیں۔ جب ہم رزم و حق و باطل میں ہوتے ہیں تو فولاد کی مانند سخت!

سیدی رسول اللہﷺ کی احادیث شریف کے مطابق ہم آپ سب کو تاکید کریں گے کہ تیراکی بھی سیکھیں، سواری کا استعمال بھی سیکھیں اور ہتھیاروں کا بھی۔
اگر آپ کے پاس ہتھیار کا لائسنس نہیں ہے، تو لائسنس لیں۔ اس قوم کے نوجوان لاکھوں روپے کا موبائل، لیپ ٹاپ اور گاڑیاں خریدنے کے شوقین تو ہیں، مگر جہاد کی تیاری کیلئے خرچ کرتے جان نکلتی ہے۔ حکومت نے لائسنس کھول دیئے ہیں۔ لائسنس بنوائیں۔ ہتھیار لیں اور تربیت کریں۔ اس پر جو آپ خرچ کریں گے وہ ضائع نہیں جائے گا۔

جن کے پاس لائسنس نہیں ہے ،وہ ایئر گن سے تربیت کریں، یا اپنے ان دوستوں کے ساتھ ملکر کہ جن کے پاس قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ جب آپ خود سے گاڑی چلانا سیکھ سکتے ہیں، کمپیوٹر سیکھ سکتے ہیں، اور جس کا شوق ہو وہ سیکھ لیتے ہیں، تو پھر سیدی رسول اللہﷺ کی احادیث اور احکامات کے مطابق ہتھیار کا استعمال کیوں نہیں سیکھتے؟

ہتھیار کے استعمال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو ٹریگر دبانا آجائے، یا آپ شادیوں پرہوائی فائرنگ کرسکیں۔ ہماری ویڈیوز کو دیکھیں، ہم نے تربیت کا پورا نظام سمجھایا ہے۔ آج کے دور میں جو جنگیں ہورہی ہیں وہ شہروں میں اور گلی کوچوں میں لڑی جارہی ہیں۔ اس کیلئے تربیت کا پورا نظام ہے۔ لیکن سب سے پہلے سیکھنے کی نیت تو ہو!

1947 ءمیں جب مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تو اس سب سے بڑا سبق ہمیں تاریخ میں جو ملتا ہے وہ یہ کہ مسلمانوں کو کبھی غیر مسلح اور نہتا نہیں ہونا چاہیے۔ خاص طور پر جب اس کا دشمن ہندو مشرک اور خوارج ہوں۔ 1947 ءمیں ہجرت کے دوران لاکھوں مسلمان بھیڑ بکریوں کی طرح کاٹ دیئے گئے کیونکہ انگریزی دور میں مسلمانوں کو اسلحہ رکھنے پر پابند تھی۔ آج بھی ہندوستان میں مسلمان کتوں اور جانوروں سے بدتر زندگی گزارتے ہیں، صرف اس لیے کہ مسلمانوں پر اسلحہ رکھنے کی پابندی ہے۔

اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم اس پاک سرزمین میں آزادی سے رہتے ہیں۔ قانوناً ہمیں اپنے پاس ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے۔ آج کے دور میں امت جن آزمائشوں سے گزررہی ہے، ان میں ہمیں ابھی مزید آزمائشوں، امتحانوں اور غزوات سے گزرنا ہوگا۔ یہ کام آپ صرف پاک فوج کے حوالے نہیں کرسکتے۔

جو آج ہماری نصیحت قبول کرتا ہے، وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔ جو آج طنز اور تمسخر میں اس کو اڑاتا ہے، دیکھ لیجیئے گا وہ جلد ہی دنیا و آخرت میں رسوا اور خوار ہوگا!!

سیدی رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے! اس کا مطلب صرف ایمان میں ہی نہیں، ہتھیاروں میں بھی ہے۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1512319012156238/

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment