This is our advice to Pak millet....listen to it with love and adab...there is khair in this...great khair, only if you understand....
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1400373260017481/This is our advice to Pak millet....listen to it with love and adab...there is khair in this...great khair, only if you understand....
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1400373260017481/
قائداعظمؒ اسی لیے ”قائداعظم“ ہیں، کہ میدان سیاست ہو یا میدان کارزار، میر کاررواں ہمیشہ پوری ملت سے آگے سب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے
۶۴۹۱ءمیں ،انگریزوں اور ہندوﺅں نے مسلمانوں سے کیے گئے تمام وعدے توڑ ڈالے تھے اور پاکستان دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس پر قائداعظمؒ نے ،کہ جو اب تک ایک قانونی، آئینی اور سیاسی تحریک چلارہے تھے، براہ راست تاج برطانیہ اور ہندوﺅں کے خلاف اعلان بغاوت کردیا۔
تاریخ میں اس کو ”ڈائریکٹ ایکشن ڈے“ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن ہندوستان کے مسلمانوں نے انگریزوں کے بنائے ہوئے تمام قوانین کو توڑتے ہوئے براہ راست ہتھیار اٹھا لیے تھے اور ہندوﺅں سے ان کا شدید تصادم ہوا تھا۔ دونوں جانب سے ہزاروں لوگ مارے گئے، یہاں تک کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں فوج بلا کر کرفیو لگانا پڑا۔ ہزاروں مسلمانوں کی شہادت تو ہوئی مگر تاج برطانیہ اور ہندوﺅں پر ایک دہشت طاری ہوگئی کہ اب مسلمان پاکستان حاصل کرنے کیلئے مرنے مارنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔قائداعظم کے اسی جرا ¿ت مندانہ اور دلیرانہ فیصلے کے نتیجے میں تاج برطانیہ مجبور ہوگیا کہ ایک سال کے اندر اندر ہی ہندوستان کو تقسیم کرکے یہاں سے دفع ہوجائے۔
اس ساری تحریک کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو قربانی اور شہادت پر آمادہ کرتے ہوئے خود قائداعظمؒ نے سب سے پہلے اس عہد جانثاری پر دستخط کیے، اور آپ پوری طرح سے کمر بستہ تھے کہ اب سیاسی تحریک کو چھوڑ کر باقاعدہ مسلح بغاوت کے ذریعے پاکستان کو حاصل کیا جائے، اور پاکستان کی راہ میں اب کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ قائداعظم کا یہ جذبہءشہادت اور جذبہءسرفروشی ہی تھا کہ جس نے ہندوستان کے مسلمانوں میں عشق اور جنون کی وہ آگ لگا دی کہ اقلیت میں ہوتے ہوئے بھی اپنے کئی گنا زیادہ بڑی ہندو طاقتوں سے وہ ٹکرا گئے۔
قائداعظمؒ اسی لیے ”قائداعظم“ ہیں، کہ میدان سیاست ہو یا میدان کارزار، میر کاررواں ہمیشہ پوری ملت سے آگے سب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ لاکھوں اور کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے قائداعظمؒ پر، سیدی رسول اللہﷺ کے سپاہی پر، کہ جس کی برکت سے آج امت رسولﷺ میں یہ مدینہءثانی قائم و دائم ہے۔
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1401048079949999
No comments:
Post a Comment