Sunday, 31 December 2017

December 19th, 2017


آنے والا سال 2018 ءپوری امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کیلئے انتہائی سخت ہوگا۔ ہم پہلے ہی ان خطرات سے آگاہ کررہے ہیں، اپنی کمر کس لیں اور جو ہم نے اجتماعی طور پر بویا ہے، اس فصل کو کاٹنے کا وقت آن پہنچا ہے۔


آنے والا سال 2018 ءپوری امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کیلئے انتہائی سخت ہوگا۔ ہم پہلے ہی ان خطرات سے آگاہ کررہے ہیں، اپنی کمر کس لیں اور جو ہم نے اجتماعی طور پر بویا ہے، اس فصل کو کاٹنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

پاکستان میں سیاسی انارکی تو پہلے ہی عروج پر ہے، آنے والے سال میں معاشی تباہی بھی انتہائی فساد پھیلائے گی۔ روپے کی قیمت گرے گی، ڈالر 130-140 تک جائے گا، غیر ملکی سود کی ادائیگی کیلئے پیسے نہ ہونگے، حکومت نوٹ چھاپے گی، افراط زر بڑھے گا۔

ناپاک اور پلید سیاستدانوں کو صرف اپنے اقتدار اور الیکشن کی ہوس ہے۔ معاشی تباہی تو یہ خود لیکر آئے ہیں۔ اب سیاسی انارکی اور معاشی تباہی کے درمیان ہمارا ہر دشمن چاہے داخلی خوارج اور غدار ہوں، یا بیرونی مشرک اور صلیبی، سب اس پاک سرزمین پر چڑھ دوڑیں گے۔

ہم پھر بتا رہے ہیں.... 2018 ءایک مشکل اور خونی سال ہوگا۔ اس سے پہلے کہ حالات بہتر ہوں، بہت زیادہ خرابی کی جانب جائیں گے۔ اب جو کچھ ہوگا اس پر صبر اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ اجتماعی بداعمالیوں کی سزا ماتم کرنے سے دور نہیں ہوگی۔

پاکستان ان حالات میں کسی نئے انتخابات کا متحمل ہوہی نہیں سکتا۔ احمق، جاہل اور غدار ملک کو نئے انتخابات کی جانب دھکیلیں گے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے اور ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کے بجائے سارے حرام خور مل کر اقتدار کی بندر بانٹ کریں گے۔

یہ پٹواریوں کی حکومت تو ویسے ہی جارہی ہے، فوج کو مارشل لاءلگانے کی ضرورت نہیں۔ مگر فوج کو ہر حال میں ایک سویلین، قابل اور محب وطن عبوری حکومت کو پوری قوت سے برسراقتدار لانا ہوگا۔ فوج اسی لیے حکومت پر ہاتھ نہیں ڈال رہی کہ آئندہ چند ماہ میں آنے والا گند یہ خود بھی نہیں سنبھال سکتی۔

صاف بات ہے، پاکستان کو انتخابات کی نہیں ایک مضبوط اور قابل محب وطن مرکزی حکومت کی ضرورت ہے۔ ان جمہوری ڈاکوﺅں کے ہوتے ہوئے، معاشی تباہی میں ڈوبے ہوئے ملک کا دفاع اندرونی و بیرونی دشمنوں سے ناممکن ہوجائے گا۔

مسلم امت کی حالت بھی پاکستان سے کوئی خاص مختلف نہیں ہوگی۔ تباہ شدہ مسلمان ممالک ابھی مزید تباہ ہونگے۔ مزید کئی ممالک تباہی کی جانب دھکیلے جائیں گے۔
اے خاصہءخاصان رسل وقتِ دعا ہے
امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے

”خادم الحرمین الشریفین“ سب سے زیادہ دین کی دھجیاں اڑانے کا کام کریں گے۔ شریعت نبویﷺ اور امت رسولﷺ کو حرمین شریفین سے رسوا کیا جائے گا۔ اپنا قلب و جگر تھام کر رکھیے گا۔ جس فحاشی، بدکاری اور برائی کا سیلاب سعودی عرب میں آنے والا ہے، وہ کلیجہ ہلا دے گا۔
حرم رسوا ہوا پیر حرم کی کم نگاہی سے!!!

تمام ظاہری دفاعی تجزیے یہ بتارہے ہیں کہ 2018 ءمیں ہمارا ناپاک اور پلید مشرک دشمن اندرونی سیاسی و معاشی انارکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف عسکری مہم جوئی کرے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہمیں آغاز میں شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ آج ہماری صفوں میں غداری عروج پر ہے۔

کسی کی دم میں آگ لگے یا پیٹ میں مروڑ اٹھے، حقیقت یہی ہے کہ اللہ نے اگر اس پاک سرزمین کو سلامت رکھا ہے تو پاک فوج کی شہادتوں اور قربانیوں کی وجہ سے۔ اس فوج کا ہونا ہی اس امت پر اللہ کی رحمت کی ایک نشانی ہے۔ چاہے فوج خود سیاست میں دخل دیتے ہچکچائے، بالآخر تو اسے دخل دینا ہی پڑے گا۔

نہ اس وقت پاکستان میں آئین ہے، نہ قانون ہے، نہ حکومت ہے، نہ معیشت ہے، نہ پارلیمان ہے، نہ حق گو علماءہیں، نہ محب وطن میڈیا!
دشمن چاروں طرف سے گھیر چکا ہے اور ہم روز نقصانات اٹھارہے ہیں۔ دشمن کی تمام تر حکمت عملی کا مرکز 2018 ءہے۔
تیار ہوجائیں....!!!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1519235578131248

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment