Thursday, 14 December 2017

August 14th, 2017

Quaid e Azam formed ISI immediately after creation of Pak in 1948.... Here we bring you the untold story of our secret silent soldiers... the "snake eaters", Markhors....

 https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1400190356702438/

Quaid e Azam formed ISI immediately after creation of Pak in 1948....
Alhamdolillah, today, ISI remains the front line of defense of Pakistan. Here we bring you the untold story of our secret silent soldiers... the "snake eaters", Markhors....

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1400190356702438/




....ذمہ دار فوج ہے *❗




....ذمہ دار فوج ہے *❗

*ذوالفقار بھٹو کو ایوب خان نے وزیرخارجہ بنایا۔*

لیکن ایوب خان کے بعد اسی بھٹو کو عوام نے 2 بار پاکستان کا سربراہ مملکت بنایا۔ اسکی بیٹی اور داماد کو تین بار پاکستان کی سربراہی سونپی۔

جس کے بدلے میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کو دولخت کر دیا بلکہ پاکستان پر بیرونی قرضے چڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کا وہ بیڑا غرق کیا کہ دوبارہ نہیں اٹھ سکی۔

*اسکی ذمہ دار پاک فوج ہے؟*

نواز شریف کو جنرل ضیاءالحق نے صوبائی وزیرخزانہ بنایا۔

لیکن عوام نے اس کو *تین بارپاکستان کا وزیراعظم بنایا اور 6 بار پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا سربراہ۔*
اسکا نتیجہ پاکستان پر ریکارڈ ساز قرضوں، قومی اداروں کی مکمل تباہی، اونے پونے فروخت اور کشمیر سمیت خارجہ محاذ پر تباہ کن پالیسی کی صورت میں نکلا۔۔

اسکی ذمہ داری پاک فوج پر ہے؟

پاکستان میں 8 لاکھ پولیس، کم از کم 2 لاکھ ججز، وکیل اور ان کے معاؤنین ہیں۔ اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والی والی ایف آئی اے اور نیب نامی ادارے ان کے علاوہ ہیں۔

لیکن کرپشن کرنے والوں کو سزائیں نہ ملنے کی ذمہ دار پاک فوج ہے؟

کل 50 ارب ڈالرز کے قومی بجٹ میں سے 7 ارب ڈالرز پاک فوج کو ملتے ہیں باقی 43 ارب ڈالر کا بجٹ پارلیمنٹ کے پاس جاتا ہے۔

لیکن پاکستان کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پاک فوج ہے؟

پاک فوج نے دہشت گردی کی سہولت کار پکڑ کرشہادتوں کے ساتھ عدالتوں کے حوالے کیے۔ جہاں سے ان کو رہائیاں مل گئیں اور باہر آتے ہیں عوام نے ان کو سونے کے تاج پہنا دئیے۔

لیکن ذمہ دار پاک فوج ہے ؟

پاکستان کی کل آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے جن میں سے 6 لاکھ فوج ہے۔

پاک فوج بیک وقت دہشگردوں اورغیر ملکی ایجنسیوں کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی پراکسی جنگ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ۔
پاکستان میں تمام قدرتی آفات کے موقعے پرسارے چھوٹے بڑے ریلیف آپریشنز کر رہی ہے۔

سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے دن رات مصروف ہے۔

چین، روس اور اب خلیج ( اسلامی اتحاد ) کے محاذ پر انڈیا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

دہشت گردی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

سول عدالتوں سے ملنے والے دہشت گردی کے کیسز سن رہی ہے۔

پولیو کے قطرے پلا رہی ہے۔

مردم شماری کر رہی ہے۔

پاک فوج اس وقت دنیا مین سب سے زیادہ جانیں دینے والی فوج بن چکی ہے جس میں آفسیرز کی شہادتوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جو پاک فوج کی شہادت سے خالی گیا ہو۔

لیکن پاکستان میں ہر خرابی کی ذمہ دار پاک فوج ہے۔ یہ باقی 19 کروڑ 93 لاکھ کیا کر رہے ہیں؟ کیا ان سب پرکوئی فرض اور ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ؟

*کیا کبھی ہم نے اپنے گریبانوں میں جھانکا ہے؟*

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1400252450029562/?type=3&theater


No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment