Sunday, 20 October 2019

September 13th, 2019

ہم مسلمانوں کیلئے سچے خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک خاص تحفہ ہیں۔ انسان کی تنبیہ کرنی ہو، آنے والے واقعات کے بارے میں خبر دینی ہو، کوئی خوشخبری ہو یا نصیحت۔۔۔ سیدی رسول اللہﷺ کی تمام امت پر اس ”روحانی انٹیلی جنس“ کا تحفہ کھلا ہوا ہے


کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ یہ خواب کیا چیز ہیں۔۔۔؟
کہاں سے آتے ہیں؟ کیوں دکھائی دیتے ہیں؟ وہ کون سی روحانی دنیا ہوتی ہے کہ جس میں آپ پورے جہان کی سیر کرتے پھرتے ہیں، اکثر آنے والے واقعات کی خبر پہلے سے ہی دے دی جاتی ہے۔۔۔۔

قرآن پاک اور سیدی رسول اللہﷺ کی سنت مبارکہ سے یہ بات ہر طرح سے ثابت ہے کہ سچے خواب ایک حقیقت ہیں کہ جو اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے ”روحانی انٹیلی جنس“ کا کام کرتے ہیں۔
سورة یوسف بہت تفصیل سے خوابوں کی حقیقت واضح کرتی ہے۔

قرآن میں مصر کے بادشاہ کے اس خواب کا ذکر آتا ہے کہ جس میں سات موٹی گائےں اور سات پتلی گائےں دیکھتا ہے اور جسکی تعبیر سیدنا یوسفؑ بیان فرماتے ہیں کہ ملک میں سات سال بعد قحط آئے گا۔
بادشاہ کافر تھا، مگر خواب اس نے سچا دیکھا، اورتعبیر اللہ کے نبی نے بتائی، اور اس سے پورا ملک مصر قحط سے بچ گیا۔

اہل معرفت فرماتے ہیں کہ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں:
٭ شیطانی وسوسے
٭ انسان کے اپنے نفس کی خواہشات
٭ اللہ سبحان و تعالیٰ کی جانب سے سچے اشارے
یہ تین طرح کے خواب ہر انسان کو آسکتے ہیں۔

خوابوں کی دنیا ایک انتہائی پراسرار روحانی علم ہے۔ خوابوں میں آنے والے اشاروں کی تعبیر کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ قرآن میں سیدنا یوسف علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی طور پر اس علم کا ذکر کیا گیا ہے۔
خواب سبھی انسان دیکھتے ہیں، لیکن صحیح تعبیر بتانے والے شاید ہی کوئی۔۔۔

ہم مسلمانوں کیلئے سچے خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک خاص تحفہ ہیں۔ انسان کی تنبیہ کرنی ہو، آنے والے واقعات کے بارے میں خبر دینی ہو، کوئی خوشخبری ہو یا نصیحت۔۔۔ سیدی رسول اللہﷺ کی تمام امت پر اس ”روحانی انٹیلی جنس“ کا تحفہ کھلا ہوا ہے۔

خوابوں کی تعبیر ایک انتہائی نازک، پیچیدہ اور لطیف علم ہے۔ یہ سیدی رسول اللہﷺ کی سنت مبارکہ سے بھی ثابت ہے اور تاریخ اسلام میں بڑے بڑے علماءنے اس پر دقیق کتابیں بھی تحریر کی ہیں۔
کچھ خواب تو بالکل واضح ہوتے ہیں، کچھ ایسے کہ تعبیر بتانے والے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

سیدی رسول اللہﷺ کی احادیث مبارکہ سے یہ بات ثابت ہے کہ نبوت کے ختم ہونے کے بعد اللہ سبحان و تعالیٰ سچے خوابوں کے ذریعے امت کی راہنمائی فرماتا رہے گا۔ یہاں تک کہ آخری زمانے میں تو مومنین کو کثرت سے سچے خوابوں کے ذریعے ہدایات دی جائیں گی۔

کونسا خواب شیطان کا وسوسہ ہے، کونسا خواہشات نفس کے تحت ہے، اور کونسا اللہ تعالیٰ کی جانب سے اشارہ۔۔۔؟ اس کا فرق کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا کوئی صاحب فراست، صاحب بصیرت ہے تو وہ خود فرق بتا بھی سکتا ہے، اور تشریح بھی کرسکتا ہے، ورنہ کسی سے پوچھنا پڑتا ہے۔

ہمیں پوری دنیا سے لوگ اپنے خواب بھیجتے ہیں۔ ظاہر ہے میں کوئی خوابوں کی تعبیر بتانے والا تو نہیں ہوں، مگر بعض خواب اتنے واضح ہوتے ہیں کہ کسی اور تعبیر کی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔ پورا پیغام صاف صاف اور واضح دکھا دیا جاتا ہے، اور بہت سے حیرت انگیز طور پر سچ بھی ہوجاتے ہیں۔

جب مجھے سعودی عرب جیل میں قید کیا گیا تو شروع کے دنوں میں ہی ایک خواب دیکھا کہ: ”ایک آواز کہہ رہی ہے کہ تمہاری رہائی جدہ کی جیل سے ہوگی اور بغیر کسی مقدمے کے۔۔۔“
اس خواب کے بعد مجھے کئی اور جیلوں میں لے جایا گیا، مگر بالآخر میری رہائی جدہ کی جیل سے ہی ہوئی اور وہ بھی بغیر مقدمے کے۔

خواب دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے ہی نہیں۔ یہ سراسر اللہ کا فضل اور کرم ہے کہ جس کو جو ہدایت دینا چاہے، وہ اس ذریعے سے عطا فرما دیتا ہے۔
آپ سب لوگ بھی خواب دیکھتے ہیں، اور اکثر ان کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ خوابوں پر غور کیا کریں، اکثر میں ”روحانی انٹیلی جنس“ ہوتی ہے۔

آج کل بہت زیادہ لوگ جنگ کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان پر حملے کے اشارے کثرت سے آرہے ہیں۔ جیسے کہا کہ مجھے روز درجنوں ای میل آتے ہیں اور اکثر میں لوگ اپنے روحانی مشاہدات اور خوابوں کا ذکر بھی کردیتے ہیں۔ اگر بیان کرنے والا سچا ہے تو پھر خوابوں کو سنجیدہ ہی لینا چاہیے۔

دس برس قبل، ہم نے اپنے دو پروگرام ”روحانی انٹیلی جنس“ پر کیے تھے۔
The Role of Spiritual Forces ، ان کو ایک دفعہ پھر دیکھ لیں۔
تاریخ اسلام میں ”روحانی انٹیلی جنس“ کا بہت اہم کردار ہے۔ بڑی بڑی جنگیں اور تاریخیں اس کی بنیاد پر تبدیل ہوئی ہیں۔
آج بھی غزوہ ہند میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھیجی گئی ”روحانی انٹیلی جنس“ ہمارے کام آئے گی۔

ایک بات اور بھی سمجھ لیں کہ بہت سے جھوٹے، کذاب اور فسادی بھی اکثر آپ کو ملیں گے کہ جو جھوٹے خواب سنا کر آپ کو گمراہ کریں گے۔ ظاہر ہے کہ کسی نے خواب دیکھا ہے کہ نہیں اس کی کوئی اور تصدیق نہیں کرسکتا، اس لیے جھوٹے کذاب بھی ضعیف العقیدہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے اس کا سہارا لیتے ہیں۔

سچی بات کی اور کوئی نشانی نہیں ہے سوائے اس کے کہ سچا شخص اس کو بیان کرے۔ سچے کی بات سچ، جھوٹے کی بات جھوٹ۔
یہاں ایسے بد بخت بھی ہیں کہ جو اپنے خوابوں میں سیدی رسول اللہﷺ کی زیارت کے دعوے کرتے ہیں، حقیقت میں جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔

سچے خواب قرآن و سنت سے ثابت بھی ہیں، تاریخ اسلام میں ان کا گہرا کردار بھی ہے اور امت رسولﷺ کے لیے اللہ کی جانب سے بشارتوں اور ہدایات کا ذریعہ بھی۔
خواب کسی کو بھی آسکتے ہیں، گناہ گاروں کو بھی اور پرہیز گاروں کو بھی، لہذا ان پر غور کیا کریں۔۔۔

آج آپ کو پہلی مرتبہ اس روحانی سائنس کی جانب متوجہ کیا ہے۔
آئندہ کے بعد جب خواب دیکھا کریں تو غور کیا کریں کہ کیا یہ شیطانی وسوسہ ہے، آپ کی خواہش نفس ہے یا اللہ کی طرف سے کوئی واضح اشارہ۔۔۔!
اگر اللہ کی طرف سے اشارہ ہے تو پھر اس پر سنجیدگی سے غور کرکے عمل بھی کریں۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2378060585582072?__tn__=K-R

 روحانی انٹیلیجنس

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/2378208955567235/?type=3&__xts__%5B0%5D=68.ARDpRwm9modDmzDX0IuNwh4LHg4rhJGiM-0vXFpPRwTJC8V70GkeqZEOnK2JB7ax_CQAAnc6DhoeXIJyXWCrpkkUMbpAJNzQ6yKyXbc4KTGa2O-egHRg0scrgcLq2_ca999kkgh-29uruo_m1LeX2fx43t3wPkSNER7H3fuZvji6mDdk5YgdNkzCK0-_MnTC4XPWkgIXXx8Z-XCFgEUouobnPWWRl7QI2L7b58BCg6D587qLzgeb5ybh8wJ4IJSp1eD_8n-_pOi-su_TS8J6huLWHVmw2lMFgq3klXCA_qXZmgW1pNh8R5DUKeJanbdhhMekf7JKXZSouxp4lf2WsJCpHg&__tn__=-R

 

This what happened on February 27th .....some real gun camera footage and some recreation......the day 3 Indian aircraft were shot down.....by PAF and own Indian friendly fire....

 
https://www.youtube.com/watch?v=0f3jr-lv_hI&feature=youtu.be&fbclid=IwAR1bW-Q4B-m2JHNFmSc1Slaf1Jfu-LTOHQGe2j1jdA3bfBvAhbO4db_kbFg


This what happened on February 27th .....some real gun camera footage and some recreation......the day 3 Indian aircraft were shot down.....by PAF and own Indian friendly fire....



https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2378467225541408?__xts__%5B0%5D=68.ARDMHnZADcI5NMG0lAF7QuxdWJ09-WbExCIyeLmBujztOeGzmWGsJouBpAHDl6VmC7qbUymDyVAlYhytHLdYJKuEjbs9aZwnbzA5x7NicDxamxKFQnsMSf51RA7uO7AruZgUJnQhYyvRiCwQ-m-ED2Rdz6mUc32LJBXIs6yLj2toleJonDV3LLfDNMj_hp6D3Cr9_Gb5zI1B6vOzryR1JZLK15-HQZ0_k_y4LKgIgKLi-PkkgwENC9s7ZIN1lOge1n7l6SnR_8hwyn7-AeWGXWeOq1UfqrK_pw_sdbQkciB0_I7_Dmv6ZQzW8jEb5y_DNiNXcg1rVJ11iBMhngBry-uJzQ&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment