Monday 14 October 2019

August 10th, 2019


زید حامد صاحب ایسا کیا گناہ کر رہے ہیں جو پاکستان اور اسلام کے کٹر دشمن تو خلاف ہے ہی مگر ان دشمنوں کو کچھ پاکستانی نادانوں کی بھی حمایت شامل ہے جو شاید نا سمجھی میں یا انکی نفرت میں ہی سہی مگر دشمن کو مضبوط کر رہے ہیں،




زید حامد صاحب ایسا کیا گناہ کر رہے ہیں جو پاکستان اور اسلام کے کٹر دشمن تو خلاف ہے ہی مگر ان دشمنوں کو کچھ پاکستانی نادانوں کی بھی حمایت شامل ہے جو شاید نا سمجھی میں یا انکی نفرت میں ہی سہی مگر دشمن کو مضبوط کر رہے ہیں، زید حامد صاحب کو بھارتی، اسرائیلی، تمام لبرلز اس بات کا طعنہ دیتے ہیں کہ تم جنگی جنونی ہو اور خود ٹیوٹر پر بیٹھے ہو جہاد یا جنگ کرنے کیوں نہیں جاتے؟ کیا ایسا بیہودہ سوال پوچھنے والے یہ جانتے ہیں کہ زید صاحب سویت افغان جنگ میں بحیثیت پاکستانی مجاہد افغانستان میں خود جہاد کر چکے ہیں وہ ہمارے لئے ایک غازی جیسے حیثیت رکھتے ہے اب اگر وہ ٹویٹر یا سوشل میڈیا پر محب وطن پاکستانیوں اور اس پاک سرزمین کے دفاع کا کام کررہے ہیں افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کے حوصلے بلند کرنے یا ہمارے ضمیر کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ اب شاید انکے تجربے، عمر اور علم و فہم کا تقاضا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر ایک مجاہد ایک تجربہ کار استاد کی طرح ایک اس قوم کی رہنمائی کرے جو آج کل کوئی نہیں کر رہا سوائے ناچ گانے میوزک ڈانس شوز بیہودہ کمرشلز اور عریانی پھیلانے کے پاکستان میں کم ہی لوگ بابائے قائد، علامہ اقابل، سیدی رسول اور تحریک پاکستان کی بات کرتے ہیں جن میں زید صاحب کا نام نمایا ہے، زید صاحب بارڈر پر نہیں جارہے مگر ملک کے اندر کے غداروں اور سانپوں کو بے نقاب کر رہے ہیں جیو اور جنگ گروپ سے لیکر حامد میر، مولانا فضلو، اچکزئی، الطاف حسین، نواز شریف، زرداری، حسین حقانی، میر شکیل اور ان جیسے بے شمار چھپے ہوئے سانپوں کو بے نقاب کرتا ہے، افواج پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف پی ٹی ایم کے خطرناک ترین زہریلے پروپیگنڈا کو وقت سے پہلے بے نقاب کرتا ہے اور پھر پوری دنیا نے دیکھا پی ٹی ایم کس کے مہرے ہیں، اللہ کے بندوں زید حامد صاحب نے کیا غلط بات کہی ہے کونسا کفر کیا ہے کونسا گناہ کیا ہے آپ سے کب پیسے عزت شہرت اور بدلے میں کچھ مانگا ہے؟ کیا ہر وہ شخص جو پاکستان، سیدی رسول، سنت رسول، تحریک پاکستان اور پاکستانی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے والا ہوں انکی بات کرنے والا ہو کیا اسے لازمی سرحدوں پر جاکر لڑنا چاہئے؟ کیا اب علامہ اقبال اور قائد اعظم کی بات کرنا بھی جرم ہے اور ہمیں قائد اعظم یا علامہ اقبال کی بات کرنے سے پہلے کسی کو پہلے جنگجو کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا؟ یعنی اگر آپ تحریک پاکستان کے وقت ہوتے تو قائداعظم اور علامہ اقبال صاحب کو بھی یہی طعنے دیتے کہ چاچو پہلے خود کشمیر یا سرحدوں پر جاکر لڑو؟ بہت افسوس کی بات ہے یار… اگاگر آپکو زید صاحب کی اذان اچھی نہیں لگتی انکا پاکستان کی بات کرنا اچھا نہیں لگتا انکا انداز نہیں پسند تو انکو نظرانداز کرو مگر دشمن کی آواز تو مت بنو دشمنوں کو تو خوش نہ کرو، ایک وقت میں سب نے سرحدوں پر جاکر لڑنا نہیں ہوتا یہ قدرت کا قانون اور وقت کا تقاضا اور حکمت عملی ہوتی ہے کچھ لوگ اللہ نے چُنے ہوئے ہوتے ہیں جو سرحدوں پر لڑتے ہیں کچھ انہیں میں سے سرحدوں پر لڑنے کی بجائے مرہم پٹی کرنے کے لئے ہوتے ہیں کچھ انہیں فوجیوں میں سے لڑنے والوں کے لئے خوراک، کپڑوں اور راشن وغیرہ کس بندوبست بھی کرتے ہیں تو کچھ گھروں اور مساجد میں بیٹھ کر اپنی فوج اور محافظوں کے لئے دعا بھی کرتے ہیں اسی طرح اللہ نے کچھ بزرگ ، تجربہ کار، دانا، عقل و شعور اور صاحب سیرت لوگوں کو اس امت کو جگانے انکی روح کو بیدار کرنے انکی رہنمائی کرنے اور دوست و دشمن کی پہچان کرانے اور امت کی اصلاح کی عظیم ڈیوٹی حوالے کی ہوئی ہے جس میں زید حامد صاحب بھی شامل ہے جو بغیر کوئی معاوضہ لیے، بغیر کوئی چندہ، کھالیں اورخیرات اور آپکی امداد لیے اس امت اور پاک سرزمین کی ڈیوٹی خوب نبھا رہے ہیں، زید حامد صاحب کو بارڈرز پر جاکر لڑنے کا طعنہ دینے والے یہ بات بھول جاتے ہیں پوری قوم میں صرف چند لاکھ ہی فوجی بنتے ہیں جنگ کے لئے تیار کیے جاتے ہیں اور وہ جنگ لڑتے ہیں جو بہت خوب لڑ رہے ہیں اور جو الحمد للہ اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دہشتگردوں اور دہشت گردی کے خلاف زبردست کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، جو سوات آپریشن سے لیکر ضرب عضب، خیبر فور، کراچی اور ردالفساد تک کی عظیم کامیاب فوجی آپریشنز کر چکے ہیں یعنی لڑنے کا کام ہماری فوج سے بہتر کوئی نہیں جانتا جنکی پوری دنیا بھی جنگی صلاحیتوں کی معترف ہے مگر ففتھ جنریشن وارفئیر میں ہماری مسلح افواج کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا ہماری افواج کی قربانیوں کو کچھ میڈیا چینلز کچھ بکاؤ صحافی خواتین و حضرات اور کچھ مخصوص این جی اوز اور لبلرز مافیا مشکوک بنا رہے تھے دہشت گردوں کو ہیرو اور بے گناہ شہید کیے گئے افراد کے طور پر پیش کیے جارہے تھے اس سازش میں کچھ عالمی طاقتیں اور عالمی میڈیا پلیت فارمز بھی شامل تھی ایک طرف ہماری افواج قربانیاں دے رہی تھی جانوں کے نذرانے دے رہی تھی تو اس پاک سرزمین میں اسی ہی پاک فوج کو ناپاک فوج مردود اور کافر اور ظالم فوج کے طور پر پیش کیا جارہا تھا ایسے میں ہمیں کوئی جنگجو یا سرحد پر جاکر لڑنے والا نہیں چاہئے تھا بلکہ ایک ایسے انسان کی ضرورت تھی جو دنیا اور پورے پاکستان کو باور کراسکتا کہ پاک فوج راہ راست پر ہیں اور یہ تمام مردار ہونے والے خود مرتد اور ناپاک خوارج ہیں اور اسی ناامیدی، انتشار، تقسیم، جعلی پروپیگنڈہ، قوم اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھانے کو ففتھ جنریشن وارفئیر کہتے ہیں جسے ہماری مسلح افواج خود بھی ہار رہی تھی کوئی انکا میڈیا پر دفاع کرنے والا سچ بیان کرنے والا اور انکی قربانیوں کا اعتراف کرنے اور کروانے والا کوئی نہیں تھا ایسے میں زید حامد صاحب نے اپنی ڈیوٹی خوب نبھائی اپنے الفاظ، اپنے کتب، اپنے میگزین، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا انٹرویوز کے ذریعے افواج پاکستان کا خوب ساتھ دیا پاک فوج کی ہر قربانی اور دلیری کو قوم کے سامنے لائیں، افواج پاکستان کے خلاف شدید ترین ففتھ جنریشن وارفئیر اور پروپیگنڈہ کو ناکام بنایا اور پھر آج پوری قوم پوری دنیا پاک فوج کی عزت کرتی ہیں انکی قربانیوں کے معترف ہیں جن میں بے شک بہت سارے محب وطن پاکستانیوں کا ساتھ شامل رہا ہے مگر ان سارے کرداروں میں زید حامد صاحب کو نمایا مقام حاصل ہے جنھوں نے اس ففتھ جنریشن وارفئیر اور دشمنوں سے ٹکر لینے کی قیمت جان کی دھمکیوں اور مقدمات سے لیکر جیل بھگتنے تک دینی پڑی، جنھیں راء اور بھارت کی سازش سے سعودی عرب میں قید کیا گیا اور سر قلم کرنے یا انکو بھارت حوالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر اللہ نے انکو اس سخت ترین آزمائش میں بھی سرخرو کیا اور دوبارہ سے اپنی خوبصورت ڈیوٹی جوائن کر لی، اللہ کے نادان بندوں کچھ تو غور کرو ہمارا دشمن بھارت اور عالمی دشمن ایجنسیاں کیوں زید حامد صاحب کو پھانسی دلوانا چاہیں گی؟ کیوں بھارت اور راء کو زید حامد صاحب سے شدید خوف اور پریشان ہے؟ کیوں تمام گندے پلید ہندوستانی زید حامد صاحب کا مذاق اُڑاتے ہیں؟؟ تھوڑی سی بھی عقل اگر استعمال کرو تو آپکو سمجھ لگ جائے گی کہ زید حامد صاحب ان سب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے انکے مظالم، دہشت گردی اور تباہ کاریاں قوم کے سامنے لاتے ہیں ان سب کو بے نقاب کرتے ہیں اس لئے یہ سب ان سے تنگ ہیں انکی جان کے پیچھے پڑے ہیں لیکن اپنے کچھ مخصوص پاکستانیوں کو کیوں زید حامد صاحب برے لگتے ہیں؟؟ کیا ان سے کبھی پیسہ، مالی مدد یا امداد مانگی گئی؟ کبھی انکو بے غیرت کہا یا گالیاں دی؟؟ کبھی انکو یہ نصیحت کی کہ آپ نوازشریف اور زرداری کا ساتھ دو؟؟ کبھی یہ کہا کہ پاکستان کے لئے آواز مت اٹھاؤ اپنی افواج کا ساتھ نہ دو یا اپنی فوج اور اپنے محافظوں کو گالیا دو؟؟ کبھی نہیں…. پھر بھی کچھ بدنصیب پاکستانی دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں دشمن کی حمایت کر رہے اور زید حامد صاحب پر جملے کستے ہیں انکا مذاق اڑایا جاتا ہے کیوں؟؟ صرف اس لئے کہ انکا قصور یہ ہے کہ وہ پاکستان کی بات کرتے ہیں ، افواج پاکستان کا ساتھ دینے کی بات کرتے ہیں ، سچ بیان کرتے ہیں ، کشمیر پر ایک واضح موقف اور جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرنے کی بات کرتے ہیں، سیدی رسول اور غزوہ ہند کی بات کرتے ہیں، خوارج، مشرکین، ہندو بنیئے اور ظالم یہودیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کرنے اور انکا ساتھ دینے کی بات کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ اور ان باتوں سے ہمارے اپنے ہی کچھ پاکستانی بھائی کیوں برا محسوس کرتے ہیں؟؟ خدارا ایسے لوگوں کی عزت کیجیئے جو پاکستان کے حامی ہو جو افواج پاکستان کے حامی ہو جو سچ بتاتے ہیں دلیری سے بتاتے ہیں جو بدلے میں آپ سے کچھ نہیں مانگتے بس اتنی سے بات کرتے ہیں کہ یہ پاکستان آپکا ملک ہے اسکی حفاظت کرے انکا دفاع کرے اور افواج پاکستان پر فخر کرے. اللہ آپکو ہدایت نصیب فرمائے آمین
پاکستان پائندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2314561441931987?__tn__=K-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment