Monday, 14 October 2019

August 5th, 2019

What must Pakistan do now.....What are the threats from India ? Can we expand the war ? Can we still negotiate ?


https://www.facebook.com/watch/?v=846963135703933

My second program today...
What must Pakistan do now.....
What are the threats from India ?
Can we expand the war ? Can we still negotiate ?
IK Govt met today for the first time when war has already started...is it too late ??
Candid and deep analysis.

https://www.facebook.com/watch/?v=846963135703933





 یاد ہے، میں ہمیشہ آپ کو تنیبہ کرتا تھا کہ اگر ہماری قوم خود غیرت کا راستہ نہیں چنے گی تو اللہ اسے مودی کے ذریعے رسوا کرے گا

یاد ہے، میں ہمیشہ آپ کو تنیبہ کرتا تھا کہ اگر ہماری قوم خود غیرت کا راستہ نہیں چنے گی تو اللہ اسے مودی کے ذریعے رسوا کرے گا۔
یہ مسلمانوں کی تاریخ کی ازلی ابدی حقیقت ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے جنگ سے بچنے کیلئے ذلت کا راستہ اختیار کیا، پھر ان کے نصیب میں جنگ بھی آئی اور ذلت بھی!

جو فیصلہ آج مودی سرکار نے کشمیر کے بارے میں کیا ہے، وہ اچانک تو نہیں ہوا۔ کئی ہفتوں سے وہ کشمیر میں فوجیں تعینات کررہے تھے، تمام آثار بتا رہے تھے کہ وہ کوئی خوفناک قدم اٹھانے جارہے ہیں۔۔۔ تو پھر کہاں تھی پاکستان کی حکومت؟
پہلا اجلاس کل شام اس وقت ہوتا ہے جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے۔

یہ ”کامیاب سفارتکاری“ کرنے والا ملتان کا جعلی پیر ہمیں یہ دھوکہ دیتا رہا کہ ٹرمپ کشمیر کے معاملے میں ثالثی کرے گا۔
حقیقت یہ تھی کہ ٹرمپ، جیرڈ کشنر اور مودی تمام یہ بات بہت اچھی طرح جانتے تھے کہ بھارت اب کشمیر کو ضم کرنے جارہا ہے، اور ہمارے مسخرے ٹرمپ کے بیان پر ہی رقص کرتے رہے۔

اگر تھوڑی سی بھی شرم ہے اس ملتان کے جعلی پیر میں تو اس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، ورنہ میں وزیراعظم سے کہوں گا کہ یا تو اس سے استعفیٰ لیں یا پھر خود استعفیٰ دیں۔
اس قدر سخت نا اہلی اور کوتاہی کی ذمہ داری نہ عوام پر ڈالی جاسکتی ہے، نہ فوج پر نہ عدلیہ پر۔۔۔

اب ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ وادی کے اندر بھارتی فوج کشمیریوں کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔ تمام عالمی قوانین کو وہ پہلے ہی پیروں تلے روند چکی ہے۔ بھارت پر کوئی عالمی دباﺅ بھی نہیں ہے۔ اب جو کرنا ہے پاک فوج نے خود کرنا ہے۔
اگر کچھ نہ کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے کشمیر بھارت کے حوالے کردیا۔

اب رونے پیٹنے اور ماتم کا کوئی فائدہ نہیں جب چڑیاں چگ گئیں کھیت!
فروری میں، میں نے سختی سے کہا تھا کہ ابھی وقت ہے بھارت کی فوجی طاقت کو پوری طرح سے کچل دیں، مگر ہم پر ”خیر سگالی“ کا بھوت کا سوار تھا۔
چار مہینے بعد ہی ہمارا دشمن اب بھاری تیاری کے ساتھ کشمیر ہی ہڑپ کرنے پہنچ گیا۔

جوکچھ آج کشمیر میں ہوا ہے، وہ اچانک نہیں ہوا۔
پاکستان میں جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، خصوصاً وزارت خارجہ، اس سے سخت حساب لیا جانا چاہیے۔
اگر آج کشمیر بھارت کو دے دیا اور صرف زبانی احتجاج پر ہی اکتفا کیا گیا تو پھر تاریخ مجیب، یحییٰ اور بھٹو کو بھول جائے گی، عمران اور شاہ محمود قریشی کو یاد رکھے گی۔

حکومتی کوتاہی اور غفلت کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، ہاں اب اس گناہ کا کفارہ دیا جاسکتا ہے۔ کشمیری، پاکستان کے شہری ہیں، ہماری ذمہ داری ہیں، ہم سے ان کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور ہم ان کے بارے میں اپنے حکمرانوں سے سوال کریں گے۔ وزیراعظم سے بھی اور سپہ سالار سے بھی۔

بھارت کی اب کوشش یہ ہے کہ جلد از جلد کشمیریوں کو پوری طرح کچل کر یہاں لاکھوں کی تعداد میں ہندوﺅں کو آباد کردیا جائے۔ لہذا اب پاکستان کے پاس انتظار کرنے کیلئے وقت بالکل بھی نہیں ہے۔ ہر روز وادی میں اب قیامت برپا ہوگی، اور ہورہی ہے۔

اگر ایک مرتبہ کشمیری کچلے گئے، اور یہاں ہندوﺅں کی اکثریت ہوگئی تو پھر پاکستان کی ”شہ رگ“ کاٹی چلی جائے گی۔ اس کا فیصلہ آج کرنا ہے، کل نہیں!
ہم 70 سال اقوام متحدہ سے امیدیں باندھے رہے، اور صرف رسوائی ہمارے نصیب میں آئی۔ اب اللہ سے بھی امید باندھ لیں اور پھر ”کشمیر بزور شمشیر“۔۔۔۔

پچھلے کم از کم دو مہینے سے ہم ہندوستان کے اندر ہونیوالے مسلمانوں پر مظالم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کررہے تھے۔ مگر یہاں بھی پاکستان کی حکومت اور وزارت خارجہ اس طرح خاموش بیٹھے تھے کہ جیسے سانپ سونگھا ہوا ہو۔
یہ غفلت ہے یا غداری۔۔۔ یہ تو وقت بتائے گا۔

پاکستان کے حکمرانوں کوا یک دفعہ پھر تنبیہ کی جارہی ہے کہ تم جس جنگ سے بچنے کیلئے ذلت کا راستہ قبول کررہے ہو، اس سے بچ نہیں سکو گے۔ جنگ تو تم پر مسلط کی ہی جائے گی۔
بہتر ہے کہ عزت و غیرت کا راستہ اختیار کرو اور اٹھو مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2305616936159771?__tn__=K-R





Entire axis of Kashmir dispute and options for Pakistan under present chaos....

https://www.facebook.com/watch/?v=407276260132495

Listen to this... my beeper on Bol News. Will be coming on BOL News again with Dr. Fiza at 10 pm inshAllah...
Entire axis of Kashmir dispute and options for Pakistan under present chaos....

#KashmirHamaraHai
#KashmirBleeds

https://www.facebook.com/watch/?v=407276260132495

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment