Thursday, 17 October 2019

August 16th, 2019

Pakistan must call the Indian bluff...and raise the stakes....But does IK has the guts?


https://www.facebook.com/watch/?v=450267898892391

My second prog today.
Pakistan must call the Indian bluff...and raise the stakes....

But does IK has the guts?

https://www.facebook.com/watch/?v=450267898892391





ابلاغی جنگ جیتے بغیر کسی بھی اور میدان جنگ میں کامیابی ناممکن ہے، بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف ابلاغی جنگ کے ذریعے ہی دشمن کو اس قدر مایوس و رسوا کردیا جائے کہ زمینی جنگ کی نوبت ہی نہ آئے


”زید صاحب، آپ کب تک ٹویٹر پر بیٹھے رہیں گے، لائن آف کنٹرول پر کب جارہے ہیں؟“
سوال کرنے والے نے اپنی حماقت، جہالت اور ذلالت تو ظاہر کی، مگر اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیوں بھارت کی پوری مشرک ریاست سرتوڑ کوشش کرررہی ہے کہ زید حامد کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کرادیا جائے۔

سیدی رسول اللہﷺ کی ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ: ” سب سے بڑا جہاد ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہءحق کہنا ہے“۔
بابا اقبالؒ ایک مرد آزاد کی اذان کے بارے میں فرماتے ہیں:
وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود
ہوتی ہے بندہ ءمومن کی اذاں سے پیدا

پچھلے چند دنوں میں جس طرح آپ نے پوری بھارتی ریاست کو ہمارے ٹویٹر اکاﺅنٹ کی وجہ سے تلملاتے، بھڑکتے اور زخم کھاتے دیکھا ہے، کیا اس کے بعد بھی کسی کو یہ شک ہوسکتا ہے کہ ہمارا یہ ٹویٹر کا میدان جنگ دشمن کو نقصان نہیں پہنچارہا؟
الحمدللہ! ہماری اذان ایک کاری خنجر ہے کہ جو مشرکوں کے سینے میں پیوست ہے۔

آجکل کے دور کی جنگوں میں بیانیے کی جنگ، یعنی پراپیگنڈہ اور ابلاغی جنگ، اہم ترین حیثیت اختیار کرچکی ہے۔ میدان جنگ عسکری ہو یا سیاسی یا پھرسفارتی، کسی بھی ملک کی فتح و شکست کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ دشمن کے بیانیے کو کتنی جلدی اور کتنی شدت سے تباہ کرسکتا ہے۔

ابلاغی جنگ جیتے بغیر کسی بھی اور میدان جنگ میں کامیابی ناممکن ہے، بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف ابلاغی جنگ کے ذریعے ہی دشمن کو اس قدر مایوس و رسوا کردیا جائے کہ زمینی جنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔
براس ٹیکس کی ابلاغی جنگ کی کاٹ ہمارے دشمن تو محسوس کرتے ہیں، مگر ہماری اپنی قوم ہی اس کی طاقت سے نا آشنا ہے۔

یہ اللہ کا شکر و احسان ہے کہ پاکستان کے دفاع میں لڑی جانیوالی ابلاغی جنگ کی کمانڈ براس ٹیکس کے پاس ہے، چاہے دشمن کے بیانیے کی دھجیاں اڑانی ہوں، اس کے راز کھولنے ہوں، اپنے بیانیے کو مضبوطی سے دھکیل کر دشمن کے اعصاب پر سوار کرنا ہو، یا اپنی قوم کو حوصلہ دینا ہو۔۔۔

حکومت پاکستان، پاک فوج اور آئی ایس پی آر، اپنی اپنی جگہ کام کررہے ہیں، مگر جہاں ابلاغی جنگ کا محاذ ہے، تو اس کی گواہی تو خود دشمن دے رہا ہے کہ اس کو سب سے زیادہ تباہی اور نقصان براس ٹیکس کے ہاتھوں اٹھانا پڑرہا ہے۔
ہم لائن آف کنٹرول تک محدود نہیں ہیں، بلکہ دشمن کی صفوں کے بھی اندر گہرائی تک اس کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔

یہ ابلاغی جنگ کو براس ٹیکس لڑرہا ہے، اس میں ہر پاکستانی شریک ہوسکتا ہے۔ اللہ نے اس جنگ کی کمانڈ ہمارے ہاتھ میں دی ہے، مگر آپ اس کے سپاہی تو بن سکتے ہیں۔
جو ہم کہہ رہے ہیں، بغیر اعتراض کیے، اسی بیانیے کو پھیلائیں۔

اگر طنز کریں گے، مذاق اڑائیں گے، جہالت کا مظاہرہ کریں گے، تو اللہ پاک سرزمین کے دفاع میں دی جانیوالی اس اذان سے آپ کو الگ کردے گا۔
آج بہت سے پاکستانی ایسے ہیں کہ جو ہماری دشمنی میں مودی کے یار بنے ہوئے ہیں، اور دنیا و آخرت میں رسوائی کمارہے ہیں۔

میری ذات سے آپ جو مرضی اختلاف کریں، مگر یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اس وقت پاکستان کے بدترین دشمن اور مشرک ہماری اذان کو بند کرانے کیلئے باﺅلے ہوئے جارہے ہیں۔ ہماری اذان اس وقت پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کے دفاع میں اولین اور مضبوط ترین چٹان ہے۔ ہماری مخالفت کرکے اپنے آپ کو بدنصیب نہ کریں۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2325182187536579?__xts__%5B0%5D=68.ARA0RtT9qMw7hprfcqqlp3i4MCB_rMsGSrqF2I9DHxy2Ydhho92YWOJUjCHZrVVXNoZ9yafo__yuRIFpEu4ezINks6a8JxavuqS_Aep-wkC1Qt_wSM1ZGKglYdG2p135zNzKxUcnwqp7rzKWi0bj2RFq-RxxSDIv9rDzbIq5hX3PvDSXzI4eLOJEWznxpRU-2qn61tqbW-VBz7cw4tTmEDwiFQv9RvOBN8tbXkomepPiiHYIP_jHUYORD_5CCGj1-i-jgQwPv4_l090d6W0aodcFN1VMq5NPoYMYx7QMpNtwBiG6D73hauf3tNCBFutVmleV4gW6o8vGFwG2CB5EBw&__tn__=-R


 

It's time we start mobilization...from Sialkot to Gilgit... Time to ready our Ghaznavis, Ghauris....

https://www.facebook.com/watch/?v=2039767979487894

My harsh analysis of post UN scenario and threats from India...

It's time we start mobilization...from Sialkot to Gilgit...

Time to ready our Ghaznavis, Ghauris....

https://www.facebook.com/watch/?v=2039767979487894

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment