...
Showing posts with label Asia bibi case. Show all posts
Showing posts with label Asia bibi case. Show all posts

Sunday, 11 November 2018

November 5th, 2018

Dear Pakistanis, if you know of people who joined the protests & attacked public and private property, pl do share their details with the Govt and with us..


Dear Pakistanis, if you know of people who joined the protests & attacked public and private property, pl do share their details with the Govt and with us.. This is our collective responsibility. But make sure you do not accuse falsely. Email me their details with evidence/info.

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1901272456594223?__xts__%5B0%5D=68.ARC1HDLFpcFx3-OCSwr3ssE2MxwA8IoW3C4GgtW4OfChJfEkOrSZUQQFm26xoXn8iRouzdF7phJzZ7Od1TF60mfSwBZCP1y5XILn0yVkgieze21JtUVbAQxSIO5ohq5W3GQ-Ep0BPMTQyjeuJY_hDSkQaCAUgTpg5P-AiujAUIHEK4fw59jeT6sLxEXf1MPpQUjFV6FcAc9cGTf0pt_xBeMyM9i_3y4RTFSZdfqAsrjjDGri1i54QDa145JSpcz1z8qTMYBN1reT3fpiVVJwsahb-C2vmAMPevGj6TXge--wTlYAwI1XTS87AABhkQCJvzVV-Xfvnuu8e7LN5HBAGQ&__tn__=-R

Sunday, 4 November 2018

November 1st, 2018


بے شک وہ بہت بدنصیب مسلمان ہوگا کہ جو توہین رسالت ہوتے دیکھے اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جائے۔
اور بے شک وہ شخص بد بخت ہوگا کہ جو بغیر شرعی ثبوتوں کے کسی پر توہین رسالت کی جھوٹی تہمت لگائے، اور پھر مدینہء ثانی پاکستان کے بے گناہ مسلمانوں کی جان و مال کو آگ لگائے۔


بے شک وہ بہت بدنصیب مسلمان ہوگا کہ جو توہین رسالت ہوتے دیکھے اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جائے۔
اور بے شک وہ شخص بد بخت ہوگا کہ جو بغیر شرعی ثبوتوں کے کسی پر توہین رسالت کی جھوٹی تہمت لگائے، اور پھر مدینہء ثانی پاکستان کے بے گناہ مسلمانوں کی جان و مال کو آگ لگائے۔

مسلمانو! اس حقیقت کو کبھی نظر انداز نہ کرنا، ورنہ دنیا و آخرت میں رسوا ہوگے۔
مقدمہ چاہے قتل کا ہو، زناء کا ہو یا توہین رسالت کا۔۔۔ شریعت نے گواہوں اور شہادتوں کے سخت ترین معیار مقرر کیے ہیں۔ یہاں تمہاری مرضی نہیں، شریعت کا حکم چلے گا۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کے تمام علماء پہلے دن سے یہ مطالبہ کرتے کہ توہین رسالت کے مقدمات اسلامی شرعی عدالت میں چلائے جائیں۔ بچہ بچہ جانتا ہے کہ سیشن عدالتوں میں صرف جھوٹ، پیسہ اور دھمکیاں چلتی ہیں، نہ قانونی عدل ہوتا ہے، نہ شرعی۔

پاکستان میں جو بھی توہین رسالت کا مرتکب ہوگا، سزائے موت پائے گا۔ مگر اس کا فیصلہ کون کرے گا؟
سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ لکھ کر دیا ہے۔ بہتر تو یہ تھا کہ تحریک لبیک کی جانب سے ایک علمی اور مدلل جواب دیا جاتا۔
پاکستان کو آگ لگانے کا کیا مقصد ہے؟

یہاں ان ظالموں سے جب کہا جاتا ہے کہ شرعی تقاضے پورے کرو تو جواب میں کہتے ہیں کہ تم کافر ہو، توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہو۔۔۔
یہ تکفیری سوچ ہے، کہ جو خوارج پیدا کرتی ہے۔
گناہ گار کو غلطی سے معاف کردینا، بے گناہ کو غلطی سے سزا دینے سے بہتر ہے۔

جو مجھے جانتا ہے، وہ اچھی طرح واقف ہے کہ یہ فقیر حق کی خاطر دنیا کے ہر کفر اور باطل سے ٹکراتا ہے۔ کوئی انتہائی درجے کا کمینہ ہی اس فقیر کے عقیدے اور کردار پر انگلی اٹھا سکتا ہے۔
جب یہ فقیر آپ سے کہہ رہا ہے کہ اس مقدمے کی سزا میں شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوئے تھے، تو پھر توہین رسالت کیوں کرتے ہو؟؟؟

سیدی رسول اللہﷺ کا اسم مبارک استعمال کرکے، امت رسول کو جلانا، مدینہء ثانی کو تباہ کرنا، اور مسلمانوں کی جان و مال کی حرمت پامال کرنا، کائنات کی سب سے بڑی توہین رسالت ہے۔
یہ بدبخت آج پاکستان تباہ کرنے کی بات کررہے ہیں۔ ان میں اور خوارج میں کیا فرق رہ گیا۔۔۔؟

یہ درست بات ہے کہ آج سارا کفر اور اسلام دشمن طاقتیں آسیہ کی رہائی پر خوش ہیں۔ مگر کیا ہم شریعت رسولﷺ اور سنت مبارکہ کو صرف اس لیے ترک کردیں کہ اس پر عمل کرنے سے ایک عیسائی عورت ایک ایسے مقدمے سے بری ہوجاتی ہے کہ جس میں شرعی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے؟

جس انگریزی عدالتی نظام نے شریعت کا مذاق اڑاتے ہوئے اس عورت کو سزا دی تھی، اسی عدالتی نظام نے شریعت کا سہارا لیتے ہوئے اسے بری کیا ہے۔ فیصلے کا جواب بھی شرعی طریقے سے دیں۔
ملکی نظام کفر کے ساتھ تو چل سکتا ہے، مگر فتنہ و فساد و ظلم کے ساتھ نہیں!

جہاں معاملات حرمت رسولﷺ، شریعت اور دین کے ہوں، وہاں عدالتیں بھی شرعی ہونی چاہئیں، فیصلے بھی شرعی ہونے چاہئیں، شہادتیں بھی شرعی ہونی چاہئیں، گواہ بھی شرعی ہونے چاہئیں، اور احتجاج بھی شرعی ہونا چاہیے۔
کیا اس مقدمے میں ایسا ہے۔۔۔؟

اللہ اس پاک فوج کی حفاظت فرمائے۔ جو اس پاک فوج میں بغاوت کروانا چاہتا ہے، اللہ اسے دنیا و آخرت میں رسوا کرے۔ اگر یہ پاک فوج خاک و خون میں لٹ گئی، تو امت رسولﷺ کی آبرو لٹ جائے گی۔
عدالتی فیصلے کا غصہ پاک فوج پر نکالنے والے، پاک سرزمین کو جلانے والے، وقت کے ابولہب اور ابوجہل ہیں۔

اللہ اس پاک سرزمین اور اس پاک فوج کا محافظ ہے۔ پہلے بھی بہت کمینے آئے کہ جنہوں نے فوج کے خلاف بھونکا۔ ٹی ٹی پی، بی ایل اے، ایم کیو ایم، جئے سندھ، منظور پشتین۔۔۔
یہ فوج سیدی رسول اللہﷺ کی فوج ہے۔ اس میں کمزوریاں ہیں مگر یہ اسلام کے قلعے کی محافظ ہے۔ اس کا دشمن اللہ کے رسولﷺ کا دشمن ہے۔

ہم پھر واضح کردیتے ہیں کہ نہ تو ہم پاکستان میں کسی گستاخ رسول کو برداشت کریں گے، نہ توہین رسالت کی جھوٹی تہمتیں لگانے والوں کو، نہ پاک سرزمین کو آگ لگانے والوں کو، نہ مسلمانوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو، نہ پاک فوج کے دشمنوں کو۔۔۔!

پاکستان میں موجود لبرل اور سیکولر طبقہ کان کھول کر سن لے۔۔۔
شرعی اور قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر اگر آسیہ بری ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں توہین رسالت کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ ہم ختم نبوت کے بھی محافظ ہیں، اور حرمت رسولﷺ کے بھی۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1895610683827067?__tn__=-R

October 31st, 2018

میرا جرم اکثر یہ ھوتا ھے کہ میں کسی ملا کی بات ماننے کے بجاے، قران و سنت سے دلیل مانگتا ھوں۔
ھمارے فرقہ بندیوں میں تقسیم معاشرے میں اپنے مسلک و ملا کی زیادہ سنی جاتی ھے، قران و سنت کی نھیں۔
جب قران و سنت و شریعت کے خلاف ھی کرنا ھے تو اس فقیر سے پوچھتے کیوں ھو؟؟



‏لوگ مجھ سے راے پوچھتے ھیں جبکہ انکا مقصد قران و سنت و عدل وشریعت جاننے کے بجاے صرف یہ ھوتا ھے کہ میں انکی پہلے سے قایم راے کی تصدیق کروں۔
نہ وہ قران کو مانتے ھیں نہ سنت مبارکہ کو، نہ انسانیت کو۔۔۔وہ صرف اپنی مرضی چاہتے ، چاہے وہ خلاف شریعت ھی کیوں نہ ھو۔۔
کیا یہی عشق رسول ھے؟

‏میرا جرم اکثر یہ ھوتا ھے کہ میں کسی ملا کی بات ماننے کے بجاے، قران و سنت سے دلیل مانگتا ھوں۔
ھمارے فرقہ بندیوں میں تقسیم معاشرے میں اپنے مسلک و ملا کی زیادہ سنی جاتی ھے، قران و سنت کی نھیں۔
جب قران و سنت و شریعت کے خلاف ھی کرنا ھے تو اس فقیر سے پوچھتے کیوں ھو؟؟

‏اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں ، بیگانے بھی ناخوش میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
مشکل ہے کہ اک بندہ حق بین و حق اندیش خاشاک کے تودے کو کہے کوہ دماوند

بابا اقبال کی طرح، اس فقیر کی حق بات بھی آپ سے برداشت ھونی نھیں۔
کیا اس سزا کا فیصلہ شرعی تقاضوں کے مطابق شرعی عدالت سے تھا؟

‏شریعت میں گواھی کا معیار جانتے ھیں آپ؟؟؟
اگر ٣ شخص بھی ایک آدمی کو زنا کرتے دیکھیں تب بھی زانی کو سزا نھیں دی جا سکتی کہ شریعت ٤ گواہ مانگتی ھے۔۔۔اور ھم کیا کرتے ھیں؟ صرف افواہ پر لوگوں کو زندہ جلاتے ھیں۔۔۔
جب عدالت اور گواھی ھی غیر شرعی ھو تو شرعی سزا کیسے دی جا سکتی ھے؟؟

‏لوگو اللہ سے ڈرو۔۔۔
سیدنا عمر نے اس وقت چور کی شرعی سزا معطل کر دی تھی جب ریاست اپنی شرعی ذمہداری پوری نہ کر سکی۔۔۔
شریعت کے ریاستی اور عدالتی تقاضوں کے بغیر شرعی سزا دینا، شریعت کی توھین ھے، توھین رسالت ھے۔۔۔
اللہ سے ڈرو مسلمانو، اللہ سے ڈرو۔۔۔
دین رسول پاک کو مذاق نہ بناو۔۔

‏سیدی رسول اللہ نے مسلمانوں کے راستے اور سڑکیں بند کرنے کے بارے میں کیا فرمایا ھے؟
جلاو، گھیراؤ اور بے گناہ مسلمانوں کی املاک لوٹنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ھے؟
اگر حکومت وقت سے اختلاف ھو، تو کیا حالت جنگ میں مصروف مسلمان ملک کو جام کر کے احتجاج کون سی شریعت ھے؟


https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/1894243900630412/?type=3&theater