Sunday, 4 November 2018

October 31st, 2018

میرا جرم اکثر یہ ھوتا ھے کہ میں کسی ملا کی بات ماننے کے بجاے، قران و سنت سے دلیل مانگتا ھوں۔
ھمارے فرقہ بندیوں میں تقسیم معاشرے میں اپنے مسلک و ملا کی زیادہ سنی جاتی ھے، قران و سنت کی نھیں۔
جب قران و سنت و شریعت کے خلاف ھی کرنا ھے تو اس فقیر سے پوچھتے کیوں ھو؟؟



‏لوگ مجھ سے راے پوچھتے ھیں جبکہ انکا مقصد قران و سنت و عدل وشریعت جاننے کے بجاے صرف یہ ھوتا ھے کہ میں انکی پہلے سے قایم راے کی تصدیق کروں۔
نہ وہ قران کو مانتے ھیں نہ سنت مبارکہ کو، نہ انسانیت کو۔۔۔وہ صرف اپنی مرضی چاہتے ، چاہے وہ خلاف شریعت ھی کیوں نہ ھو۔۔
کیا یہی عشق رسول ھے؟

‏میرا جرم اکثر یہ ھوتا ھے کہ میں کسی ملا کی بات ماننے کے بجاے، قران و سنت سے دلیل مانگتا ھوں۔
ھمارے فرقہ بندیوں میں تقسیم معاشرے میں اپنے مسلک و ملا کی زیادہ سنی جاتی ھے، قران و سنت کی نھیں۔
جب قران و سنت و شریعت کے خلاف ھی کرنا ھے تو اس فقیر سے پوچھتے کیوں ھو؟؟

‏اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں ، بیگانے بھی ناخوش میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
مشکل ہے کہ اک بندہ حق بین و حق اندیش خاشاک کے تودے کو کہے کوہ دماوند

بابا اقبال کی طرح، اس فقیر کی حق بات بھی آپ سے برداشت ھونی نھیں۔
کیا اس سزا کا فیصلہ شرعی تقاضوں کے مطابق شرعی عدالت سے تھا؟

‏شریعت میں گواھی کا معیار جانتے ھیں آپ؟؟؟
اگر ٣ شخص بھی ایک آدمی کو زنا کرتے دیکھیں تب بھی زانی کو سزا نھیں دی جا سکتی کہ شریعت ٤ گواہ مانگتی ھے۔۔۔اور ھم کیا کرتے ھیں؟ صرف افواہ پر لوگوں کو زندہ جلاتے ھیں۔۔۔
جب عدالت اور گواھی ھی غیر شرعی ھو تو شرعی سزا کیسے دی جا سکتی ھے؟؟

‏لوگو اللہ سے ڈرو۔۔۔
سیدنا عمر نے اس وقت چور کی شرعی سزا معطل کر دی تھی جب ریاست اپنی شرعی ذمہداری پوری نہ کر سکی۔۔۔
شریعت کے ریاستی اور عدالتی تقاضوں کے بغیر شرعی سزا دینا، شریعت کی توھین ھے، توھین رسالت ھے۔۔۔
اللہ سے ڈرو مسلمانو، اللہ سے ڈرو۔۔۔
دین رسول پاک کو مذاق نہ بناو۔۔

‏سیدی رسول اللہ نے مسلمانوں کے راستے اور سڑکیں بند کرنے کے بارے میں کیا فرمایا ھے؟
جلاو، گھیراؤ اور بے گناہ مسلمانوں کی املاک لوٹنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ھے؟
اگر حکومت وقت سے اختلاف ھو، تو کیا حالت جنگ میں مصروف مسلمان ملک کو جام کر کے احتجاج کون سی شریعت ھے؟


https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/1894243900630412/?type=3&theater

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment