Friday, 29 April 2022

April 27th, 2022

نریندر مودی اور عمران خان دونوں ہی اپنے ملک میں بہت مقبول وزیراعظم تھے۔
دونوں کو اپنی فوج کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

اصل فرق دونوں حکمرانوں کی طبیعت اور مزاج میں تھا۔
اور یہی فیصلہ کن فرق تھا
۔

 

https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1519048070151000066?t=YBDrIXV6qpwQ4qtGFoWg6A&s=19

 

‏١.

تحریک انصاف والے میرے اس تھریڈ پر کوئی کمنٹ نہ کریں ورنہ بلاوجہ بلاک ہوں گے۔

یہ ایک تاریخی حقائق پر مبنی خالص دفاعی اور عسکری تھریڈ ہے اور اس کا کوئی تعلق کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت سے نہیں ہے۔


پچھلے چار سالوں میں پاکستان میں دہشت گردی کیوں بھڑک گئی ہے؟؟

یہ سوال ہے۔۔


‏٢.

اس اہم ترین سوال کا جواب آپ کو بھارت اور پاکستان کی سیاسی قیادت کے فرق میں ملے گا۔۔


نریندر مودی اور عمران خان دونوں ہی اپنے ملک میں بہت مقبول وزیراعظم تھے۔

دونوں کو اپنی فوج کی مکمل حمایت حاصل تھی۔


اصل فرق دونوں حکمرانوں کی طبیعت اور مزاج میں تھا۔

اور یہی فیصلہ کن فرق تھا۔


‏٣.


نریندر مودی کا دوسرا نام گجرات کا قصائی ہے۔۔

ایک سفاک اور ظالم شخص مگر نظریاتی طور پر اکھنڈ بھارت کے سیاسی اور عسکری تصور کو قائم کرنے کا خواہشمند۔

اس مقصد کے لئے انتہائی جارحانہ خارجہ پالیسی ترتیب دینے کی جرات رکھنے والا۔


اس کے مقابلے پر عمران خان۔۔جنگ سے خوفزدہ ایک کھلاڑی۔


‏٤.

یہی قیادت کا فرق تھا کہ نریندر مودی نے تمام عالمی قوانین کو روندتے ہوئے نہ صرف کشمیر پر قبضہ کرلیا بلکہ اب کھل کر باقی پاکستان پر قبضہ کرنے کا اعلان کر رہا ہے۔۔۔

عمران خان کے دور میں نہ صرف کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے گیا بلکہ نریندر مودی نے پاکستان پر ہزاروں حملے بھی کیے۔۔۔


‏٥.

بھارت کے ہزاروں حملوں میں سینکڑوں پاکستانی افسر جوان اور شہری شہید ہوئے۔۔۔


اور عمران خان نے جواب میں بھارت پر ایک حملہ بھی نہیں کیا۔۔۔

بالاکوٹ کے بعد اندر آنے والے دو بھارتی جہاز گرائے گئے، مگر حملہ کرنے والے باقی پاکستانی جہازوں کو حکم دیا کہ بھارت کو نقصان نہ پہنچے۔۔


‏٦.

نریندر مودی نے خوارج اور بلوچستان لبریشن آرمی کے ذریعے پاکستان پر ہزاروں حملے کروائے۔۔۔

اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایک حملہ بھی بھارت کے اندر نہیں کیا گیا۔۔۔

بلکہ عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو جہاد کشمیر کی مدد کرے گا وہ پاکستان کا دشمن ہوگا۔۔


‏٧.

بھارت نے افغانستان میں اپنے درجنوں مراکز اور تربیتی کیمپ بنائے ہوئے تھے جہاں پر وہ دہشت گردوں کی تربیت کرتا تھا۔

یہاں پر بھی عمران کے دور حکومت میں افغانستان کے اندر ایک بھی حملہ نہیں کیا گیا۔

نریندر مودی کی خطرناک جارحیت کے مقابلے میں، اس سے کہیں زیادہ خطرناک امن پسندی۔


‏٨.

یہی قیادت کا فرق تھا کہ پچھلے چار سال میں پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ بھڑک گئی جسے جنرل راحیل کے دور میں بہت حد تک قابو کیا جا چکا تھا۔۔

اور آج پاکستان چاروں طرف سے اسی طرح گھیرے میں آ چکا ہے جیسے ہم 2007 میں تھے۔۔

ساری محنت اور قربانیاں ضائع ہوتی نظر آ رہی ہیں۔۔۔


‏٩.

عمران خان خود سو دفعہ کہہ چکا ہے کہ فوجی قیادت اس کے ماتحت تھی۔۔

سارا بیان یہ حکومت کا یہ تھا کہ فوج اور حکومت ایک ہی صفحے پر ہیں۔۔

اگر فوجی قیادت غلطی کر رہی تھی تو کیا یہ وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں تھی کہ نریندر مودی کا منہ توڑ جواب دیتا؟

یہ نا اہلی ہے یا مجرمانہ غفلت؟


‏١٠.

عمران یہ عذر نہیں پیش کرسکتا کہ اسے بتایا نہیں گیا تھا۔۔

براس ٹیکس نے ہر قدم پر پاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے واضح الفاظ میں اس کو نصیحت کی تھی۔

اس کا کام تھا کہ فوج کو حکم دیتا کہ بھارتیوں کو بھی نقصان پہنچایا جائے۔

جیسے مودی پاکستان کے خلاف کر رہا تھا۔۔


یہی فرق تھا!


‏١١.

اپنے مشیر وزیر اور سپہ سالار لگانے کی سو فیصد ذمہ داری عمران کے اوپر ہے۔۔

معید یوسف کو قومی سلامتی کے مشیر لگایا جو کھل کے پوری دنیا میں کہتا پھرتا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں دہشتگردی ایکسپورٹ کرتا ہے۔۔

اسی نے بھارت سے سو سال کے امن کا پلان دیا تھا۔۔

کیوں لگایا اسے مشیر؟


‏١٢.


آج آپ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ پاکستان میں ایسی دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے؟

میں نے آپ کو تفصیل سے اس کا جواب دے دیا ہے۔

عمران خان کی قیادت میں یہ پوری ریاست پاکستان اور اداروں کی ناکامی ہے۔

جو پاکستان اس کے حوالے کیا گیا تھا آج اس سے بہت بدتر پاکستان ہے۔

اللہ کرم فرمائے۔۔

 

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/pfbid0V4PPiDYa7VtjFyAGfL3h94Fc5NxrzJwrFvDdYwbeGhotN57R9qQidMeVVYwQNnCQl?__cft__[0]=AZXHM1350V3vYn1ifFMm6FgzABbTBhe4FmdyzaM90fd7VT6rDffoO8b_9BTzbp_W-CJdE82iRqxkKMKK2cXNCTshuQVWDMBNqZI0M6Pn2xAdFJK98lxFdvmZrsDviOjP5Hw5_POC8ZfikfkC8BVbCpfhUcv5DQ4U_pUD8i9yv54cQNCh6KsUSKqM5yh1NUdenlc&__tn__=%2CO%2CP-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment