...
Showing posts with label twitter battle station. Show all posts
Showing posts with label twitter battle station. Show all posts

Monday, 30 September 2019

July 23rd, 2019

یاد رکھیں! ہماری ہر ٹویٹ کسی مقصد سے ہوتی ہے، اس کے پیچھے ایک حکمت ہوتی ہے، ایک ہدف ہوتا ہے۔
چاہے سنجیدہ ہو، مزاحیہ ہو، طنزیہ ہو یا تربیتی۔



یاد رکھیں! ہماری ہر ٹویٹ کسی مقصد سے ہوتی ہے، اس کے پیچھے ایک حکمت ہوتی ہے، ایک ہدف ہوتا ہے۔
چاہے سنجیدہ ہو، مزاحیہ ہو، طنزیہ ہو یا تربیتی۔
نہ ہم کرخت ملا ہیں، نہ خشک سیاسی تجزیہ کار۔
رگ ظرافت بھی رکھتے ہیں اور مجاہدانہ جلال بھی۔

دشمن پر صرف سخت حملے ہی نہیں کرنے ہوتے، کبھی اس کو رسوا بھی کرنا ہوتا ہے، اس کا حوصلہ بھی توڑنا ہوتا ہے، اس کو بھڑکانا بھی ہوتا ہے اور اس کیلئے اکثر طنز اور طعنوں کے نشتر بھی چلائے جاتے ہیں۔ جو ہماری ڈیوٹی ہے، وہ ہمیں کرنے دیں۔ ہم صرف اللہ اورا سکے رسولﷺ کوجوابدہ ہیں۔

ہماری کوئی ٹویٹ بھی تربیت و نصیحت کے پہلو سے خالی نہیں ہوتی، چاہے مزاحیہ طنز ہی کیوں نہ ہو۔
جہاں ملک و قوم و ملت کی آبرو خطرے میں ہو، وہاں ہمیں اپنی عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، نہ ہم کسی کا لحاظ کریں گے۔
ہمارے لیے وہ عزت کافی ہے جو اللہ اور اسکے رسولﷺ ہمیں عطا فرمائیں۔

لہذا ہمیں یہ لیکچر نہ دیا کریں کہ یہ بات ہمیں زیب نہیں دیتی، اسے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا، اسلام یہ کہتا ہے، اس بات کی ہمیں آپ سے توقع نہ تھی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
اللہ کے فضل سے ہم دین کی حکمت بھی جانتے ہیں، اخلاقیات بھی اور آج کے دور میں ملک و ملت کے دفاع کے تقاضے بھی۔

الحمدللہ، پورے پاکستان میں کوئی بھی صفحہ ایسا نہیں ہے جہاں اس قدر گہری معلومات اور تجزیہ آپ کو دیا جاتا ہو، کہ جتنا براس ٹیکس آپ تک پہنچا رہا ہے۔ لہذا اپنے آپ کو محروم و بدنصیب نہ کریں۔ بے ادبی اور گستاخی کریں گے تو نکال دیئے جائیں گے۔ نقصان آپ کا ہی ہوگا۔

اللہ جب تک چاہے گا ہم سے یہ ڈیوٹی لے گا۔ نہ ہم کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے ڈرتے ہیں، نہ خوشامد کرنے والی کی خوشامد سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے۔
نہ ہم کسی کو یہاں بلا کر لائے ہیں، نہ کسی کا کھاتے ہیں، نہ آپ کا مال ہمیں چاہیے، نہ آپ سے کوئی عزت۔
ہماری عشق کی ڈیوٹی ہے، مشکل راستہ ہے۔۔۔!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775/2283772045010927/?type=3&theater

Saturday, 13 October 2018

October 2nd, 2018


آپ میں سے ہر شخص ٹوئٹر کے محاذ پر پاکستان کا سپاہی بن سکتا ہے، اگر ہماری ان باتوں پر غور سے توجہ دے اور عمل کرے۔


Make your accounts on Twitter also.

آپ میں سے ہر شخص ٹوئٹر کے محاذ پر پاکستان کا سپاہی بن سکتا ہے، اگر ہماری ان باتوں پر غور سے توجہ دے اور عمل کرے۔
ٹوئٹر پر ٹرینڈ اس وقت بنتا ہے جب ایک ہی وقت میں ہزاروں لوگ، ایک ہیش ٹیگ (#) کے ساتھ ٹویٹ کریں۔ اس لیے ہم وقت مقررکرتے ہیں ایک ساتھ ٹویٹ کرنے کا۔

جب مقررہ وقت پر آپ ہیش ٹیگ (#) کے ساتھ ٹویٹ شروع کریں، تو کبھی خالی ہیش ٹیگ (#) ٹویٹ نہ کریں۔ ٹوئٹر اس کو کچرا (Spam) سمجھ کر ضائع کردیتا ہے۔ ہمیشہ ہیش ٹیگ (#) کے ساتھ کچھ نہ کچھ ضرور لکھیں۔ کسی اور کی ٹویٹ کاپی پیسٹ بھی نہ کریں، وہ بھی ضائع ہوجاتی ہے۔

جب ایک ہی وقت میں ہزاروں لوگ ایک ہیش ٹیگ (#) کے ساتھ ٹویٹ شروع کرتے ہیں تو تقریباً اگر دس منٹ کے اندر تین ہزار سے زائد ٹویٹس ایک ہی ہیش ٹیگ (#) کے ساتھ ہوجائیں، تو وہ ٹرینڈ پینل پر دکھائی دینے لگتا ہے۔
جو ٹرینڈ دکھائی دینے لگے، وہ زیادہ نوٹس میں آتا ہے۔

یاد رکھیے، کہ دنیا کی تمام بڑی حکومتوں نے صرف ٹویٹس کرنے کیلئے پوری پوری فوجیں رکھی ہوئی ہیں، اربوں کروڑوں کے بجٹ ہیں۔ پاکستان میں ساری سیاسی جماعتیں اپنی ٹویٹر ٹیم کے ساتھ ٹرینڈ چلاتی ہیں۔
ان شاء اللہ، ہم یہ کام پاکستان سے پیار کرنے والے رضا کاروں کی مدد سے بغیر کسی خرچ کے کریں گے۔

آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہیے کہ آج کل بڑی بڑی جنگیں، اور حکومتوں کے تختے بھی صرف ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا کر الٹے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی اس جنگ کو ہلکا نہ سمجھیں۔ جب دشمن اس کو ایٹمی ہتھیار کی مانند استعمال کررہا ہے، تو پھر ہمارے مجاہدوں کو بھی اس محاذ پر مستعد ہونا ہوگا۔

آج ’’یوم فتح القدس ۲‘‘ کی ہزاروں ٹویٹس ہوئیں، مگر وہ ٹرینڈ پر اس لیے نہیں آیا کہ بہت بڑی تعداد میں ٹویٹس کو spam سمجھ کر ٹویٹر نے نظر انداز کردیا، کیونکہ وہی غلطیاں کی گئیں تھیں کہ جن کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے۔خالی ہیش ٹیگ (#) کو ٹویٹ کرنا، بغیر کچھ لکھے، اور صرف کاپی پیسٹ کرنا، ٹرینڈ نہیں بناتا۔

ان شاء اللہ، ہم سب پاکستان کی رضاکار سائبر فوج کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی نظریاتی، روحانی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ، تبلیغاتی جنگ کے مجاہد، دشمن کے پراپیگنڈے اور جھوٹ کا منہ توڑ جواب دینے والے اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کی پشت محفوظ کرنے والی فوج۔

ہماری باتوں پر غور سے توجہ دیں۔ ان ٹویٹس کو محفوظ کرکے رکھ لیں اور بار بار پڑھیں۔ یہ غلطیاں دہرائی نہیں جانی چاہئیں۔ ان شاء اللہ، ہم پاکستان کے ہر دشمن پر مل کر حملہ کریں گے، چاہے وہ معاشی دہشت گرد ہوں، نظریاتی تخریب کار ہوں یا زمین پر موجود خوارج اور دہشت گرد۔

بھارت اور کشمیر میں موجود مسلمان بھی ہمارے ساتھ ٹرینڈ میں شامل ہوسکتے ہیں، مگر ان کیلئے مشورہ یہ ہے کہ اپنی اصل آئی ڈی کے بجائے قلمی آئی ڈیز بنائیں، اور پراکسی سرور کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ٹویٹر پیج پر آئیں۔ بلاوجہ اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں، اور سمجھداری سے کام کریں۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1852701388117997?__xts__%5B0%5D=68.ARDCOQpa4Z1y0rZNmc6gZ3hZX9aN6REwkqaYo_u0YUr1CJ9WCFUw-YawGCaUEh9g7Xu4-dj-jdUzPjUvtvlJPSY5cyva7e9Y2j61joy5LYv4ana8ezdH_pJKZbL0T8DIWb1m3DE-LvRInodJtX3-58fRyaR3iJIjIDThkg7tvebAz_t-KCl0pQ&__tn__=-R


Sunday, 8 April 2018

April 5th, 2018

Join my twitter page...Serious analysis is done there daily.....we need patriotic Pakistanis to fight battles on all platforms...


Join my twitter page...

Serious analysis is done there daily.....we need patriotic Pakistanis to fight battles on all platforms...

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1624825924238879