Monday 30 September 2019

July 23rd, 2019

یاد رکھیں! ہماری ہر ٹویٹ کسی مقصد سے ہوتی ہے، اس کے پیچھے ایک حکمت ہوتی ہے، ایک ہدف ہوتا ہے۔
چاہے سنجیدہ ہو، مزاحیہ ہو، طنزیہ ہو یا تربیتی۔



یاد رکھیں! ہماری ہر ٹویٹ کسی مقصد سے ہوتی ہے، اس کے پیچھے ایک حکمت ہوتی ہے، ایک ہدف ہوتا ہے۔
چاہے سنجیدہ ہو، مزاحیہ ہو، طنزیہ ہو یا تربیتی۔
نہ ہم کرخت ملا ہیں، نہ خشک سیاسی تجزیہ کار۔
رگ ظرافت بھی رکھتے ہیں اور مجاہدانہ جلال بھی۔

دشمن پر صرف سخت حملے ہی نہیں کرنے ہوتے، کبھی اس کو رسوا بھی کرنا ہوتا ہے، اس کا حوصلہ بھی توڑنا ہوتا ہے، اس کو بھڑکانا بھی ہوتا ہے اور اس کیلئے اکثر طنز اور طعنوں کے نشتر بھی چلائے جاتے ہیں۔ جو ہماری ڈیوٹی ہے، وہ ہمیں کرنے دیں۔ ہم صرف اللہ اورا سکے رسولﷺ کوجوابدہ ہیں۔

ہماری کوئی ٹویٹ بھی تربیت و نصیحت کے پہلو سے خالی نہیں ہوتی، چاہے مزاحیہ طنز ہی کیوں نہ ہو۔
جہاں ملک و قوم و ملت کی آبرو خطرے میں ہو، وہاں ہمیں اپنی عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، نہ ہم کسی کا لحاظ کریں گے۔
ہمارے لیے وہ عزت کافی ہے جو اللہ اور اسکے رسولﷺ ہمیں عطا فرمائیں۔

لہذا ہمیں یہ لیکچر نہ دیا کریں کہ یہ بات ہمیں زیب نہیں دیتی، اسے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا، اسلام یہ کہتا ہے، اس بات کی ہمیں آپ سے توقع نہ تھی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
اللہ کے فضل سے ہم دین کی حکمت بھی جانتے ہیں، اخلاقیات بھی اور آج کے دور میں ملک و ملت کے دفاع کے تقاضے بھی۔

الحمدللہ، پورے پاکستان میں کوئی بھی صفحہ ایسا نہیں ہے جہاں اس قدر گہری معلومات اور تجزیہ آپ کو دیا جاتا ہو، کہ جتنا براس ٹیکس آپ تک پہنچا رہا ہے۔ لہذا اپنے آپ کو محروم و بدنصیب نہ کریں۔ بے ادبی اور گستاخی کریں گے تو نکال دیئے جائیں گے۔ نقصان آپ کا ہی ہوگا۔

اللہ جب تک چاہے گا ہم سے یہ ڈیوٹی لے گا۔ نہ ہم کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے ڈرتے ہیں، نہ خوشامد کرنے والی کی خوشامد سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے۔
نہ ہم کسی کو یہاں بلا کر لائے ہیں، نہ کسی کا کھاتے ہیں، نہ آپ کا مال ہمیں چاہیے، نہ آپ سے کوئی عزت۔
ہماری عشق کی ڈیوٹی ہے، مشکل راستہ ہے۔۔۔!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775/2283772045010927/?type=3&theater

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment