Saturday 28 September 2019

July 12th, 2019

اسکو غور سے سنیں۔ آپکے مسایل کا حل دیا ھے بانو آپا نے‌۔ ھر والدین کو لازماً سننا ھے


https://www.facebook.com/watch/?v=386583781971936

اسکو غور سے سنیں۔ آپکے مسایل کا حل دیا ھے بانو آپا نے‌۔ ھر والدین کو لازماً سننا ھے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=386583781971936


 

پاکستان کا ایک شاندار مستقبل ہے۔ لیکن وہ شاندار مستقبل خوش نصیب ترین لوگوں کے نصیب کا ہے، کہ جنہوں نے اللہ کوچنا ہوگا اور پھر اللہ انہیں چنے گا۔ ان کے آنے میں ابھی تھوڑا وقت ہے۔ اس وقت تک اس قوم کو سخت ترین آزمائشوں، سزاﺅں اور مشکلات سے گزرنا ہوگا۔


عالمی عدالت میں عدل کرنے والے منصف نہیں بلکہ عالمی ڈاکوﺅں کے ٹٹوبیٹھے ہیں۔ اگلے ہفتے اگر کلھبوشن یادیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا تو یقین کریں میں بہت حیران ہوں گا۔ تمام آثار یہ بتارہے ہیں کہ فیصلہ پاکستان کے خلاف ہی آئے گا۔

فیصلہ چاہے پاکستان کے خلاف آئے، حکومت پاکستان کوہم پہلے بتادیں کہ کلبھوشن کورہا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر اس حکومت نے بزدلی اور بے غیرتی دکھائی تو پھر یہ اپنی بدنصیبی کی خود ذمہ دار ہوگی۔
بھارت کو اتنا وقت ہی کیوں دیا گیا کہ وہ اس معاملے کو عالمی عدالت میں لے جائے؟

کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی عالمی عدالت کا کیس ہی نہیں تھا۔ ہم نے حسین مبارک پٹیل نامی ایک بھارتی پکڑا تھا، اور ہم کسی کلبھوشن یادیو کو نہیں جانتے۔ اتنا جواب کافی تھا بھارت کے مقدمے کے جواب میں۔ اور پھر پاکستان میں اس خنزیر کو پھانسی لٹکا دیتے۔

پاکستان کی معیشت تو پہلے ہی آئی ایم ایف چلارہی ہے، تو کیا اب ہماری عدالت بھی عالمی عدالت چلائے گی؟
تو پھر ریاست پاکستان کہاں گئی؟ ہماری آزادی و خود مختاری کہاں گئی؟ 14 اگست کو پھر ہم کس بات کی خوشی مناتے ہیں؟
حکومت سن لے۔۔۔کلبھوشن ہرگز رہا نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین حرم مکہ کی حدود میں عیسائی طوائفوں اور بدکارعورتوں کی رقص و سرور کی محفلیں سجارہے ہیں۔ امت پر پہلے بھی زوال اور ظلمت طاری ہوئی ہے، مگر جو فحاشی و بدکاری آج دیکھنے کو مل رہی ہے، اس پر تو شاید آسمان پھٹ جائے، یا زمین ان کو نگل لے۔

کہاں ایک جانب پوری امت مسلمہ پر ملت کفر اس کر ٹوٹ کر حملہ آور ہورہی ہے کہ جیسے بھوکے دستر خوان پر گرتے ہیں، اور دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین طوائفوں اور بدکار عیسائی عورتوں کے جھرمٹ میں دین و شریعت کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔
یااللہ رحم۔۔۔! یا اللہ کرم۔۔۔! یا اللہ استغفار۔۔۔!

دوسری جانب چین میں سنکیانگ کے کروڑوں مسلمانوں کی جان و مال و عزت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، مگر پوری ملت اس لیے خاموش ہے کہ نہ تواسے چینی مسلمانوں کی کوئی پرواہ ہے، اور چین کی جانب سے ملنے والی دولت نے امت کی آنکھیں خیرہ کی ہوئی ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

تیسری جانب بھارتی صیہونی مشرک تو اب کھل کر 25 کروڑہندوستانی مسلمانوں کے بے دریغ قتل عام کیلئے تلواریں تیار، تیز اور تقسیم کررہے ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کیلئے اب بہت دیر ہوگئی۔ حسین احمد مدنی اور ابوالکلام آزاد جیسے پلید حرام خوروں نے امت رسولﷺ کو فروخت کردیا۔
اب کیا ہوسکتا ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔

امت کے زوال اوراس افراتفری کے دور میں اب ترکی بھی بری طرح دشمنوں کے گھیرے میں آچکا ہے۔ صدر اردگان کی حکومت اور پارٹی خود اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکارہورہی ہے۔ اس داخلی انتشار کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیلی، خوارج اور ترکی کے دشمن اٹھائیں گے۔ مغرب میں امت مسلمہ کی چٹان پر مسلسل ضربیں لگائیں جارہی ہیں۔

عرب دنیا اب مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
”تباہی ہے عربوں کیلئے، تباہی ہے عربوں کیلئے۔“
”اور تم میں کوئی خیر باقی نہیں رہے گی، کہ جب شام والے تباہ و برباد ہوجائیں گے۔“
”تم دیکھو گے کہ اونٹوں کو چرانے والے اونچی اونچی عمارتیں بنائیں گے، اور ان میں موٹاپا عام ہوجائے گا۔“

امت مسلمہ جس نازک ترین اورتاریک ترین دور سے گزرہی ہے، اس میں صرف یہ پاک سرزمین، یہ مدینہ ثانی پاکستان، ہی اب امت کی واحد اور آخری امید باقی بچی ہے۔ مگر پاکستان کی قیادت، اشرافیہ اور عوام جس قدر غفلت اور گمراہی میں غرق ہیں، اس سے بڑی بدنصیبی نہ تو پاکستانیوں کی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امت مسلمہ کی۔

یہ پاکستان جو اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے، کہ جس سے لیا جانا تھا کام دنیا کی امامت کا، کہ جس کے بارے میں سیدی رسول اللہﷺ نے اپنی سندھ، ہند اور خراسان والی احادیث میں غزوہ ہند کی بشارت دی ہے، وہ آج تک اس روحانی قیادت کا منتظر ہے کہ جو نگاہ بلند بھی ہو، سخن دلنواز بھی اور جاں پرسوز بھی۔

اللہ اپنا کام تو اس پاکستان سے لے کر رہے گا۔ غزوہ ہند بھی ہوگا، امت مسلمہ کی قیادت بھی ہوگی، مسلم دنیا کا اتحاد بھی ہوگا اور بیت المقدس شریف بھی آزاد کرایا جائے گا۔
مگر یہ خوش نصیبیاں نہ تواس جمہوری غلاظت کے نصیب میں ہیں، نہ اس کے پجاریوں کے۔ یہ بدنصیب لوگ اللہ کے فضل کوچاہتے ہی نہیں!

پاکستان کا ایک شاندار مستقبل ہے۔ لیکن وہ شاندار مستقبل خوش نصیب ترین لوگوں کے نصیب کا ہے، کہ جنہوں نے اللہ کوچنا ہوگا اور پھر اللہ انہیں چنے گا۔ ان کے آنے میں ابھی تھوڑا وقت ہے۔ اس وقت تک اس قوم کو سخت ترین آزمائشوں، سزاﺅں اور مشکلات سے گزرنا ہوگا۔

اگر پاکستانی قوم خود توبہ نہیں کرے گی، تو اللہ اسے دشمنوں کی تلواروں کے ذریعے توبہ کرنے پر مجبورکرے گا۔ مودی جیسے درندے کو کسی وجہ سے فطرت بھارت پر حکمران لے کر آئی ہے۔ ہندوستان کے مسلمان، پاکستان کے مسلمانوں کو بیدار کرنے کیلئے قربان کیے جائیں گے۔
مسلماں کو مسلماں کردیا طوفان ’مشرک‘ نے۔۔۔!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2265468866841245?__tn__=K-R


No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment