Saturday, 13 October 2018

October 3rd, 2018

Our thought provoking azaan with Pakistan's former ambassador to India Abdul Basit Sb. After a long time, a serious and deep one on one program


https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1661125474015574/?__xts__[0]=68.ARB-HXLFLEiUDmT5gRj_cOfYWBpqRweVoUTNo9_is-_Y0atkkb0i5TGgeGaaXaVTkSnH8l9WjiPATqtc00Znmblkf2W0n6uAzGaORfnxP4tfOyanHireWFtgrmYxHv6lvT3M6HawcjMpvO8cYE-lTd1r9bmk1izcJyAggEZAoevZLtjfh6wDBQ&__tn__=-R

Our thought provoking azaan with Pakistan's former ambassador to India Abdul Basit Sb. After a long time, a serious and deep one on one program.

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1661125474015574/?__xts__[0]=68.ARB-HXLFLEiUDmT5gRj_cOfYWBpqRweVoUTNo9_is-_Y0atkkb0i5TGgeGaaXaVTkSnH8l9WjiPATqtc00Znmblkf2W0n6uAzGaORfnxP4tfOyanHireWFtgrmYxHv6lvT3M6HawcjMpvO8cYE-lTd1r9bmk1izcJyAggEZAoevZLtjfh6wDBQ&__tn__=-R







تین برس قبل، 2015 ء میں، آج ہی کے دن، یہ فقیر اللہ کے فضل و کرم سے سعودی عرب کی قید سے آزاد ہو کر پاک سرزمین واپس پہنچا تھا۔

سیدنا یوسفؑ کی سنت پر ’’ قید بے گناہ‘‘ کی جامعہ سے اللہ نے سرخرو فرمایا۔ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دشمن رسوا ہوئے، اس پاک سرزمین سے پیار کرنے والے خوشی سے نہال






 
تین برس قبل، 2015 ء میں، آج ہی کے دن، یہ فقیر اللہ کے فضل و کرم سے سعودی عرب کی قید سے آزاد ہو کر پاک سرزمین واپس پہنچا تھا۔
سیدنا یوسفؑ کی سنت پر ’’ قید بے گناہ‘‘ کی جامعہ سے اللہ نے سرخرو فرمایا۔ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دشمن رسوا ہوئے، اس پاک سرزمین سے پیار کرنے والے خوشی سے نہال۔

اللہ نے اس فقیر کی ساری زندگی ایک آزمائش اور جدوجہد ہی رکھی ہے۔ جوانی سے لیکر آج تک ساری زندگی اللہ اور اسکے رسولﷺ، دین اسلام اور پاک سرزمین کے دفاع میں جہاد کرتے ہی گزر رہی ہے، الحمدللہ۔
یہ زندگی آگ کا دریا ہے، اور یہ فقیر اس ’’آتش نمرود‘‘ میں کئی دفعہ پھینکا گیا ہے۔

سعودی عرب کی قید کے دوران اللہ نے ہماری جو روحانی اور ظاہری تربیت فرمائی، اس احسان کا شکر ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔
ایک قیمتی سبق جو پوری پاکستانی ملت کیلئے بھی سبق آموز ہے وہ یہ کہ کبھی غداروں کو زندہ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ان پر رحم کرنا، ملک و قوم و ملت کی آنے والی نسلوں پر ظلم کرنا ہے۔

ہماری صفوں میں موجود جن غداروں نے ہندو مشرکوں کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف سازش کی، ان کو ہم بہت اچھی طرح پہنچانتے ہیں، اور اللہ نے چاہا تو وقت آنے پر پاکستان کی ریاست ان کو دردناک عذاب دے گی۔ فی الحال ان کافروں اور غداروں کیلئے اتنا عذاب کافی ہے کہ ہم واپس ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

سعودی عرب میں میری گرفتاری پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی عالمی سازش تھی، کہ جس کے کردار اسلام آباد سے لیکر دہلی تک پھیلے ہوئے ہیں۔ میرا رہا ہو کر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر آجانا، بذات خود پاکستان کیلئے بدترین دشمنوں کیلئے ایک رسواء کن شکست ہے، الحمدللہ۔

جو ریاستیں اپنی صفوں میں موجود غداروں کو معاف کرتی ہیں، ان کو طاقت اور اقتدار دیتی ہیں، معاشرے میں صاحب اختیار بناتی ہیں، وہ جلد ہی بکھر کر ماضی کی تاریخ بن جاتی ہیں۔
اس پاک سرزمین پر اللہ اور اسکے رسولﷺ کا کرم نہ ہوتا، تو پاکستان تو کب کا بکھر چکا ہوتا، کہ ہماری صفوں میں اس قدر غدار موجود ہیں۔

نواز شریف کو خیانت کے صرف تین مقدمات میں ملزم ٹھہرانا ایک مکروہ مذاق ہے اس ملک و قوم و ملت کے ساتھ۔ یہ شخص اس قدر بڑا غدار ہے کہ اگر اسے سو دفعہ بھی پھانسی دی جائے تو کم ہے۔ یہی حال زرداری، الطاف، فضلو، اسفندیار اور اچکزئی کا بھی ہے۔
ننگ ملت، ننگ دیں، ننگ قوم، وطن فروش!!!!

کل رات جو پروگرام ہم نے بھارت میں پاکستانی سفیر عبدالباسط صاحب کے ساتھ کیا تھا، اسے بار بار دیکھیے۔ شاید کہ اللہ آپ کو وہ نگاہ و فراست عطا فرمائے کہ آنے والے دور میں اللہ نے ہماری کیا تقدیر لکھی تھی اور ہم کس طرح راہ بھٹک کر اس ناپاک اور پلید جمہوریت کے بت کے پجاری بن گئے ہیں۔

ہم یہ اذان اس لیے دیتے ہیں کہ جو زندہ رہے، حق کو جان کر رہے۔ اور جو ہلاک ہونا چاہے، اس پر بھی حجب تمام ہو۔ اللہ نے جو تقدیر اس پاک سرزمین کی لکھی ہے، وہ تو ہو کر رہنی ہے۔ صرف لوگ اپنے آپ کو خوش نصیب اور بدنصیب بناتے ہیں۔
ہماری اذانوں کو صرف بدنصیب ہلکا لیں گے، یہ قوم پر آخری حجتیں ہیں جو تمام کی جارہی ہیں

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1854062121315257?__xts__%5B0%5D=68.ARB8ixHl2r0dI-0oxfW6lWWOeGPbirjfdBwRuBtP8THc0E7GeEsZFFgLOzmDhy_K5LkoL7Nrzqn8pfJ6YSqn32rJrJ1m5-Eob2YRgVDme-wxrtVzsZTrS7TbLsIYwEx_0emh5RTgsNUahaw-H8uTGUuj-5jziC2riBQTGep2TFqA1SWVGe5mEQ&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment