Saturday, 15 September 2018

September 15th, 2018


میری ذاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نواز شریف کو پانچ دن کا پیرول دے کر شدید سیاسی غلطی کی ہے۔ ایک مردہ اور شکست خوردہ مسلم لیگ ن میں ایک نئی سیاسی جان پڑ گئی


میری ذاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نواز شریف کو پانچ دن کا پیرول دے کر شدید سیاسی غلطی کی ہے۔ ایک مردہ اور شکست خوردہ مسلم لیگ ن میں ایک نئی سیاسی جان پڑ گئی۔ اگر مجرموں کو جنازے کیلئے رہا کرنا ہی تھا تو پانچ گھنٹے بھی کافی تھے۔
حکومت نے اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔

پوری قوم کی بے انتہا امیدیں پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان سے وابستہ ہوچکی ہیں۔ فوج اور سپریم کورٹ بھی مکمل طور پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسے میں پی ٹی آئی کی حکومت کا کمزوری دکھانا اور مجرموں کو ان کی اوقات میں نہ رکھنا اپنی داخلی کمزوری کا بہت خطرناک اظہار ہے۔

ہر حکومت کو اپنے آپ کو مضبوط اور بااختیار ثابت کرنا ہوتا ہے۔ یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ جو وہ کہہ رہے ہیں اس پر عمل کرنے کی جرأت بھی رکھتے ہیں، ورنہ ان کی رعب اور دبدبہ اگر ایک مرتبہ ختم ہوجائے تو اس کو دوبارہ قائم کرنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔ پہلے 27 دنوں میں کچھ اچھے پیغام باہر نہیں جارہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردوں، قاتلوں، راہزنوں، اغواء کاروں اور غداروں کے خلاف تو کم از کم سخت ترین کارروائی کا آغاز کرے۔
خیانت اور کرپشن کیلئے سزائے موت کا قانون اب لازم ہوچکا ہے۔ اگر پارلیمنٹ یہ قانون نہیں بناتی تو صدارتی آرڈیننس کا استعمال کریں۔

پاکستان کا عدالتی نظام اس ملک اور قوم کو ڈبو کر رکھ دے گا۔ نہ اس میں عدل ہے اور نہ ہی ملک دشمنوں کیلئے کوئی دہشت اور خوف۔
ٹی ٹی پی کے سینکڑوں دہشت گرد جن کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی، اس عدالتی نظام نے انہیں پناہ دی ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف ہمیں پاک فوج اور آئی ایس آئی کو وسیع ترین اختیارات دینے ہونگے۔ فوج پر اعتبار کرنا ہوگا۔ اگر فوج کسی کو دہشت گرد سمجھتی ہے تو اس غیر ریاستی دہشت گردی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اختیار بھی فوج اور آئی ایس آئی کو لازماً دینا ہوگا۔

اس جنگ میں اب جو پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بھونکے، اسے غیر ریاستی دہشت گرد قرار دے کر جڑ سے اکھاڑنا لازم ہوچکا ہے۔ عدالتوں سے یہ توقع کرنا نادانی ہے۔ فوج اور آئی ایس آئی کو یہ کام خود کرنے ہونگے اور حکومت کو اس کی اجازت دینی ہوگی۔

جس طرح ہم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیاں کررہے ہیں، بالکل اسی طرح ہمیں معاشی دہشت گردوں اور تبلیغاتی دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائیاں کرنی ہونگی۔ ایک دشمن کے ہاتھ بکا ہوا صحافی ایک خودکش بمبار سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

حکومت عدلیہ اور فوج یہ بات بہت اچھی طرح سمجھ لے کہ اگر اب یہ دشمنوں کا خون نہیں بہائیں گے تو پھر معصوم پاکستانیوں کا خون بہے گا۔ اب تک بھی جتنا نقصان ہم اٹھا چکے ہیں، اس کی بڑی وجہ ہماری اپنی کوتاہی، کمزور فیصلہ سازی اور غیر فیصلہ کن قوتی ارادی ہے۔

پچھلے 17 سال سے شہادتیں دینے کے باوجود، آج بھی پاکستانی ریاست کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ بیٹھ کر دشمن کی جانب سے حملے کا انتظار کرتی ہے۔ آگے بڑھ کر دشمنوں کو ان کے گھر میں جا کر مارنا، ان کے ارادوں کو مکمل ہونے سے پہلے ہی کچل دینا اور خطے میں ان کا شکار کرنا ابھی تک ہماری پالیسی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے جہاں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اس سے زیادہ بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک دہشت گرد گروہ ایک مرتبہ پھر منظم ہو کر حملہ آوررہے ہیں اور ریاست حسب معمول سکتے کے عالم میں ہے۔

حکومت معیشت سنبھالے، امن و امان فوج اور آئی ایس آئی کے حوالے کرے۔ ظاہری طور پر یا خفیہ طور پر، فوج اور آئی ایس آئی کو پورا اختیار ہو کہ ملک سے داخلی اور خارجی دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں کا جس طرح چاہے صفایا کرے۔ جنگ میں فوجی قانون ہی نافذ کیے جاتے ہیں۔

کالا باغ ڈیم بننا لازم ہے۔ مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم کے مقابلے میں یہ واحد ڈیم ہے کہ جس سے نہریں بھی نکالی جاسکتی ہیں اور اس کی تعمیر بھی سب سے کم وقت میں مکمل کی جاسکتی ہے۔ اس کی مخالفت صرف زرداری اور اسفندیار کررہے ہیں۔ دونوں پر آرٹیکل 6 لگا کر لٹکا دیں۔ ڈیم ہر صورت بننا ہے۔

ملک میں کرپشن کے ہزاروں مقدمات ہیں۔ حکومت کو صرف پچاس بڑے بڑے مقدموں میں توجہ دے کر تیس سے چالیس ارب ڈالر ان حرام خوروں سے نکلوانے چاہئیں۔ صرف زرداری، نواز شریف، ڈاکٹر عاصم، فواد حسن فواد جیسے کیس ہی ملک میں خوشحالی لاسکتے ہیں۔ یہاں سختی کرنی پڑے گی۔

پاکستان کے میڈیا کو ہر حال میں قابو کرنا ضروری ہے۔ یہ تبلیغاتی دہشت گردی ہیں۔ بغیر سختی کے با ز نہیں آئیں گے۔ سرل المیڈا اور حامد میر جیسے سانپ جب تک معاشرے میں معزز رہیں گے، یہ ملک و قوم و ملت و فوج ان پلیدوں کے ہاتھوں ہمیشہ ڈسی جاتی رہے گی۔ فوج کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ آرہی؟

اپنے وعدے کے مطابق ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو نصیحت بھی کررہے ہیں اور تنبیہہ بھی اور وقت بھی دے رہے ہیں اپنے 100 دن پورے کرنے کا۔ ابھی تک جو کچھ ہم نے دیکھا ہے وہ تکلیف دہ ہے۔
دشمن جتنا کمینہ اور چیلنج جتنا بڑا ہے، حکومت میں اتنا جذبہ، جنون اور عشق نظر نہیں آرہا۔
ان شاء اللہ، اللہ خیر کرے گا!!!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1833907209997415?__tn__=-R


 

Our brutal dissection of Indian lies on Kashmir...it's tie to destroy this evil empire... Kashmir will be taken by sword....

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/257832088204943/

Our brutal dissection of Indian lies on Kashmir...it's tie to destroy this evil empire... Kashmir will be taken by sword....

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/257832088204943/

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment