ہم مسلمان تو ایسے مبارک اور کریم نبیﷺ کے ماننے والے ہیں کہ جن کے لائے ہوئے دین میں درخت لگانے کو صدقہءجاریہ فرمایا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ ”پانی احتیاط سے استعمال کرو، چاہے تم دریا کے کنارے ہی کیوں نہ رہتے ہو“۔
کتنے دکھ، افسوس اور شرم کی بات ہے کہ مسلمانوں کے ملک پاکستان میں آج نہ صرف یہ کہ پانی ختم ہوچکا ہے، بلکہ درخت اور جنگلات بھی ختم ہونے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔
ہم مسلمان تو ایسے مبارک اور کریم نبیﷺ کے ماننے والے ہیں کہ جن کے لائے ہوئے دین میں درخت لگانے کو صدقہءجاریہ فرمایا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ ”پانی احتیاط سے استعمال کرو، چاہے تم دریا کے کنارے ہی کیوں نہ رہتے ہو“۔
ہمارے مولویوں نے ہمیں مار مار کر فرقوں میں تقسیم کیا ہے، مسلکوں میں بانٹا ہے، سوائے اپنے ہر ایک کو جہنمی قرار دیا، مگر اس بدنصیب قوم کو یہ نہ سکھایا کہ درخت لگانا عظیم سنت ہے، پانی بچانا بھی مومن پر واجب!
آج منگلا اور تربیلا ڈیم مکمل طور پر خشک ہوچکے ہیں۔ پہلے تو صرف کراچی میں پانی کا قحط تھا، اب پاکستان کے دیگر علاقے بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم تو ہمیں ہر حال میں بنانا ہی ہے، مگر اس سے پہلے اپنے طرز زندگی کو بھی بدلنا ہے۔
پانی کے قحط کے باوجود ہماری پوری قوم بڑے ظلم اور سفاکی سے پانی کو ضائع کرتی ہے۔ قوم کے مزاج میں، بچوں کی تربیت میں، یہ شامل ہی نہیں کیا گیا کہ پانی اللہ کی بہت بڑی نعمتوں میں سے ہے کہ جس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
اب ہمیں اپنے پورے طرز زندگی کو بدلنا ہوگا۔ ہماری موجودہ شہری زندگی میں بڑی بے رحمی سے پانی ضائع کیا جاتا ہے۔
وضو آدھے لوٹے میں بھی کیا جاسکتا ہے، غسل آدھی بالٹی میں۔ گاڑی دھونے کیلئے پائپ لگا کر دس بالٹیاں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
بحیثیت ایک قوم اب ہمیں ہر سطح پر پانی کی قدر سکھانی پڑے گی۔ آپ پہلے خود عمل کریں، پھر بچوں کو سکھائیں، سکولوں میں تعلیم دیں، ٹی وی اشتہار بنائیں، سوشل میڈیا پر تحریک چلائیں، سڑکوں پر بینر لگوائیں، ملازمین اور ماسیوں کو پانی ضائع کرنے سے روکیں۔
پاکستان پانی کے معاملے میں اب ہنگامی صورتحال میں داخل ہوچکا ہے۔ کئی دہائیوں کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے نہ ہم نے پانی زخیرہ کیا، نہ دشمن کو پانی بند کرنے سے روکا، نہ اپنی قوم کو کفایت شعاری سے پانی کا استعمال سکھایا۔ اب بڑی سخت سزا لگنے والی ہے۔
ہمیں ہر حال میں کالا باغ ڈیم بنانا ہے۔ چند ہزار غداروں اور منافقوں کی وجہ سے ہم اکیس کروڑ پاکستانیوں کو بھوکا اور پیاسا نہیں مار سکتے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جو یہ کہتا ہے کہ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا، تو پھر اسکی خواہش اب پوری کر ہی دینی چاہیے۔
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1679539828767488
No comments:
Post a Comment