Friday 29 June 2018

May 20th, 2018


اب باتیں نہیں بیٹے قربان کرو



اب باتیں نہیں بیٹے قربان کرو

جس طرح کچھ سیاست دان اچھےیا برے ہیں اسی طرح کچھ فوجی افسر بھی اچھےیا برے ہیں .ھر ادارے میں اچھے یا برے عناصر موجود ہوتے ہیں.چند برے افراد کی وجہ سے لاکھوں اچھے لوگوں کو گالی دینا کہاں کا انصاف ہے ؟
.لیکن آپ آرمی کے بغض میں ان لاکھوں فوجی جوانوں اور افسران کی دی گئی جانوں کی قربانیوں کو کیسے فراموش کر سکتے ہیں جو 1947 سے لے کر آج تک جانیں لٹاتے آ رہے ہیں تا کہ ہاشمی صاحب آپ کی سیاست چلتی رہے ،آپ کے بچے چین کی نیند سو سکیں. لیکن ان شہادتوں کے باوجود جب فوج کو گالی دی جاتی ہے تو سوچو یہ کتنی بڑی زیادتی اور کتنا بڑا ظلم ہے۔ وہ لوگ ملک بچانے کےلیے جانیں دے رہے ہیں بڑے تسلسل کے ساتھ اور لوٹنے والے بھی اس ملک کو بڑے تسلسل کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔

کیوں نہ آج آپ سے یہ مطالبہ کیا جاۓ کہ ہاشمی صاحب اپنا بیٹا پیش کریں اس ملک ک لیے.

نوازشریف پیش کرو حسن کو ، تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے جوان بیٹے کی میت کا کتنا وزن ھوتا ہے تا کہ آپ کے پوتے پوتیاں بھی فخر سے شہید باپ کی اولاد کا اعزاز پا سکیں.

شہباز صاحب حمزہ کو پیش کریں تا کہ وہ بھی سیاچن کی بلند و بالا چوٹیوں پے بیٹھ کر 80% بجٹ کھا سکے .

مریم بی بی سنا ہے جنید صفدر بھی گریجوایٹ ہو گے ھیں ،تو پیش کریں انھیں محترمہ کپتان تو بن ہی جاۓ گاآپکی آنکھوں کا تارا.

زرداری صاحب پیش کریں بلاول کو .

خورشید شاہ جی زیرک شاہ کو حاضر کریں عوام قربانی مانگ رھی ہے.

گیلانی صاحب آپ نے تو اس وردی کا قرض بھی اتارنا ہے علی حیدر کو آخر وردی والے ہی چھڑاکے لے آے تھے.تو پیش کریں اب اسے.علی موسیٰ ،علی قاسم،عبدل قادر کو بھی حاضر کریں قوم پکار رہی ہے

خان صاحب بہت گھوم لیا شہزادوں نے لندن ذرا کچھ سال کے لیے انکو اس ملک کی خدمت پے مامور کریں.انہیں بھی دال کا بھاؤ پتہ چلے.

ترین صاحب اپنے جاں نشین علی کو پیش کریں سیاست بھی کر لے گا بعد میں بہت عمر پڑی ہے.اتنا جلدی کیا ہے.

قریشی صاحب زین کی قربانی چاہیے.وطن پکار رہا ہے.

،اسفندیار صاحب حاضر ہوں نہ ذرا اپنے سپوت ایمل ولی کے ساتھ قربانی کا وقت آ گیا ہے.

محمود خان اچکزائی صاحب بیٹا حاضر کریں ورنہ جس ملک کا آپکو ویزا ملے وہاں چلے جایں .الطاف حسین بھی رہ رہا ہے لندن میں آپکو بھی سیاسی پناہ مل جاۓ گی.

اب باتیں چھوڑو مکارو،بیٹے قربان کر کے دکھاؤ.

آخر اس میں ہرج ہی کیا ہے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد بھی تو فوجی خدمات سر انجام دیتے ہیں تو پاکستان کے شاہی خاندان کیوں پیچھے رہیں .سوری سیاست دان ،ویسے یہ بھی شاہوں سے کسی طور کم نہیں.

اغیار سے تو گلہ ہی نہیں انکا تو کام ہے قومی سلامتی کے اداروں پے بھونکنا لیکن تکلیف تب ھوتی ہے جب اپنے دشمن کی زبان بولیں. اب یہ گالی والا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور یہ تب بند ہوگا جب انکے اپنے بیٹے سبز ہلالی پرچم میں لپٹے ہوئے انکی آنکھوں کے سامنے آییں گے.
توکیوں نا ان سیاہ ست دانوں سے مطالبہ کیا جاۓ کہ ووٹ بعد میں پہلے بیٹے سرحدوں کی حفاظت پے لگایں تا کہ آپ کے لیے پر امن اور شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جا سکے.

پاکستان زندہ باد

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498.1073741828.109463862441767/1671646432890161/?type=3&theater


No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment