Saturday 8 June 2019

May 18th, 2019

اب آر یا پار ہے۔۔۔ یا یہ مارے جائیں گے، یا تبدیلی سرکار!!!

میں صاف اور انتہائی سخت بات کروں گا، کیونکہ اب مصلحت اور احتیاط کا وقت گزرچکا ہے۔
اگر واضح سچ کی اذان نہ دی تو ملک و قوم و ملت کا بہت بڑا نقصان ہوجائے گا۔ ہم تباہ ہی اس لیے ہورہے ہیں کہ خوف و مصلحت و خوشامد نے زبانیں بند کی ہوئی ہیں۔

صاف بتارہے ہیں کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے معاشی دہشت گردوں کے سروں کو سختی سے نہ کچلا تو اب حالات ایسے موڑ پر آچکے ہیں کہ جب یہ مافیا اور معاشی دہشت گرد خود عمران کو حکومت سے ہٹانے یا قتل کرانے کی سازشیں شروع کراچکے ہیں۔
اب آر یا پار ہے۔۔۔ یا یہ مارے جائیں گے، یا تبدیلی سرکار!!!

کیسی عجیب بات ہے؟ لوگ ریاست مدینہ بھی بنانا چاہتے ہیں اور شریعت کو بھی نافذ نہیں کرنا چاہتے۔۔۔
کسی وجہ سے شریعت میں چور کی سزا ہاتھ کاٹنا مقرر کی گئی ہے۔۔۔ راہزنی اور ڈاکوؤں کی سزا تو ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ کر سولی چڑھا دینا ہے۔
ذرا سوچیں تو سہی۔۔۔ کیوں؟

ہم ایک ایسے دین کے ماننے والے ہیں کہ جس کی بنیاد ہی صداقت اور امانت پر ہے۔ سیدی رسول اللہﷺ نے فرمایا مفہوم:” جس نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا وہ امت سے ہی خارج ہے۔“
جس دین میں خون کا بدلہ خون، چوروں کی سزا ہاتھ کاٹنا اور ڈاکوؤں کی سزا سولی چڑھانا ہو، اس کے ماننے والوں کا وہ حال ہوتا ہے کہ جو آج ہمارا ہے۔۔۔؟

اللہ اور اسکے رسولﷺ کی شریعت سے مذاق کرکے، اللہ اور اسکے رسولﷺ سے اعلان جنگ کرکے، ریاست مدینہ بنانا تو دور کی بات، اسی موجودہ ریاست کو بچا ہی لیں تو بڑی بات ہے۔
وہ تو اللہ کا کرم ہے اس پاک سرزمین پر، ورنہ جس طرح سود اور رباء کا نظام یہاں قائم ہے، شریعت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سزا تو سخت بنتی ہے!!!

یاد ہے الیکشن سے پہلے کس سختی سے یہ فقیر قوم کو نصیحت کررہا تھا کہ اسی نظام کے اندر رہتے ہوئے الیکشن نہ کراؤ۔ ”پہلے احتساب، پھر انتخاب“ کی بات کی تھی۔
خود عمران سے کہا تھا کہ اسی نظام میں حکومت حاصل کر بھی لی تو رسواء ہوجاؤ گے۔
آج کیا ہورہا ہے؟

آج ہمارا پورا خطہ ایک نئی جنگ کی آگ میں بھڑکنے جارہا ہے۔ جنگ ظاہراً تو امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے جارہی ہے، مگر اس کا اصل ہدف پاکستان ہے۔
معاشی تباہی سے لیکر بدترین سیاسی انتشار تک، داخلی دہشت گردی اور بیرونی جارحیت۔۔۔ سب ایک ساتھ پاکستان پر مسلط ہونے جارہے ہیں۔

ہمیں ایسا حکمران چاہیے تھا کہ جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر ملک و قوم و دین کے معاملے میں کسی کا لحاظ نہ کرتا۔ مگر افسوس کہ یہ حکومت بھی مصلحتوں، منافقتوں اور خوف کا شکار ہے۔ نا اہل وزراء، نا عاقبت اندیشی، اور کفر کے نظام کی غلامی نے ناممکن کرکے رکھ دیا ہے کہ کوئی آزاد اور دلیرانہ فیصلے کیے جاسکیں۔

عمران کے پاس بھی یہ آخری چانس ہے، اور زیادہ وقت بھی نہیں ہے۔
ابھی بھی وقت ہے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے معاشی ایمرجنسی لگا کر ملک کے 100 بڑے معاشی دہشت گردوں کے تمام اثاثے ضبط کرکے انہیں سولی چڑھا دیا جائے۔ اگر بھٹو یہ کام کرسکتا ہے تو عمران کیوں نہیں۔۔۔؟

پاکستانی قوم یہ بات بہت اچھی طرح سمجھ لے کہ یہ صرف عمران کو آخری چانس نہیں ملا، یہ پوری پاکستانی قوم کو آخری چانس دیا گیا ہے۔ اگر ابھی بھی توبہ نہیں کی، تو پھر نہ یہ عدلیہ بچے گی، نہ نظام بچے گا، نہ سیاست بچے گی، اور سچی بات تو یہ ہے کہ نہ یہ عوام بچے گی۔۔۔!
کہ سخت ہے فطرت کی تعزیریں۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2172123739509092?__xts__%5B0%5D=68.ARAJCAOEuWvQBHfupTcADQqRX8yxx8opnuMG9Kmi1dEMkOQTW5LCN-hhfCUu0GUtLAKJGSLHnMyUkQ9JLwbAO-0GmWXywlRJwEprxAvgNsa_Iy4gxu32FuEQ3JeQsdMZzHitMsmeTyYs0OkxxNWgZECMvqcbLAHwmxdT9sdcG6d3sG68IBkdbx6STN7MJxQNhe_wH4o2R-kKmEd1XEtD-u5TynmqETJpkObN6CRL6trZsukKI58uhr4FSewTP7906mOymALZtqJpzZwu_zQIggF9gEZ4TkFRWfPSUMteuZaz_V--7_LJl1nI8PttXfWUtEbVD-okE931WUGY1ynJlA&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment