Thursday, 27 June 2019

June 21st, 2019


اگر آپ کسی ہو ٹل میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی ڈالتے ہیں تو آپ کے بدعنوان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں


Someone sent this very thought provoking write up. Read and judge yourself, where do you stand......

اگر آپ کسی ہو ٹل میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی ڈالتے ہیں تو آپ کے بدعنوان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔

اگر آپ اپنی پلیٹ میں بھوک سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ لالچی ہیں۔

اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقتور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔

اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے، کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ہے۔۔

اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔۔

اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ہے تو آپ بددیانت ہیں، آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2229761380411994?__xts__%5B0%5D=68.ARBi1BNxgzwirizg6R8z3S5__dHBwLdhuAaSZdLHQkMoE1fY3IqKK4gdWzMNbs43lHyGp59MKuLf5VRpSRQZfbLTLnggySFq5VcfUs-6Rt9VN1DQ9MIuAjwgVvYdgZox1xgcwQ3IzOIAz9bE64YYodRy-9jTIr5rSccH-V8LW9rpFc_hoLLDywJo041VWxgpZ3zRkbxCXzA-bAFMaYtJ1a3dbyFa-fJwpsWs5CT9TzKbX5J81oVwhZiQCd4e98BKSCZv1K5XBuTUiRqUAjgJyD2BTuXi2-uV2R9MTGG0_stMDmoHMxY7DMUSJ8PWH6TCo0tgCUj0aOqVTBhEup3e3Q&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment