This is called Information Warfare and hostile propaganda by enemies....spreading lies, confusions and hatred...
This is called Information Warfare and hostile propaganda by enemies....spreading lies, confusions and hatred...
Obviously, I have NOT said anything like this...how can I ? I was always known to be strongest supporter of sectarian unity in Pakistan. In fact, some people always called me an Irani agent :))
So, when we exposed the latest enemy attack that they are trying to use Shia Muslims to go against Pak, then all the snakes started to spread lies like this...There are many traitors within Shias also...there are many ignorants within them too..
Dana Dushman and Nadaan dost...both are in every community.
So, know this well....this is a lie being spread....dont be a fool to fall in the trap of the enemies and idiots...
This site has been reported to security agencies.
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1354584594596348/?type=3
آج ہم آپ کو بہت گہری سیاسی و دفاعی باتیں بتا رہے ہیں۔ شام کی طرح پاکستان میں بھی فرقہ وارانہ جنگ کروانے کی بڑی سازش کا آغاز کیا گیا ہے۔
آج ہم آپ کو بہت گہری سیاسی و دفاعی باتیں بتا رہے ہیں۔ شام کی طرح پاکستان میں بھی فرقہ وارانہ جنگ کروانے کی بڑی سازش کا آغاز کیا گیا ہے۔ہم کئی برس سے آپ کو پانچویں نسل کی جنگ (5GW) کے بارے میں بتاتے آئے ہیں۔ اب پاکستان کے خلاف اس جنگ کے آخری مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ بات ہم بتا چکے ہیں کہ پانچویں نسل کی جنگیں غیر روایتی ہوتی ہیں،ان میں ملکوں کو مذہبی، ابلاغی اور سیاسی جنگوں سے بھی تباہ کیا جاتا ہے۔
پچھلے دنوں کچھ ایسے بڑے واقعات ہوئے ہیں کہ جن سے ہمارا مشرک دشمن تلملا کر رہ گیا، اور اس نے پاکستان کے خلاف جنگ کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے۔
پہلے ان کو ورلڈکپ میں شرمناک شکست ہوئی، پھر کلبھوشن یادیو اور اس کی پاکستان میں کی جانیوالی دہشت گردی کے تمام راز دوبارہ آشکار ہوئے۔
تیسری جانب نواز شریف کی بھارت نواز حکومت اب شدید خطرات سے دوچار ہے اور اس کو بچانے کیلئے بھارت کو کودنا پڑ رہا ہے۔
اس نئی سازش کے تحت مختلف سمتوں سے بیک وقت پاکستان کی ریاست، پاک فوج، امت کے اتحاد اور نظریات پر ضرب لگائی جانی تھی۔
پہلے پارا چنار میں دھماکہ کرایا گیا، پھر وہاں موجود شیعہ نوجوانوں کے غصے کا رخ فوج کی جانب موڑا گیا،پھر میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا گیا۔
الطاف حسین جیسے غدار نے پاک فوج پر حملہ کیا اور فرقہ وارانہ فساد برپا کروانے کی کوشش کی، تو دوسری جانب سے لبرل، سیکولر بے غیرت طبقے نے بھی
اس سازش کے آغاز سے ہی براس ٹیکس نے اس کی تمام جہتوں اور حملہ کرنے کی سمتوں کو بھانپ لیا تھا اور دشمن کی سازشوں کو کھول کر بیان کردیا۔
ہماری، دشمن کی اس سازش کو بے نقاب کرنے کے ٹھیک چوبیس گھنٹے بعد خود پاک فوج اور آئی ایس پی آر نے بھی لفظ بہ لفظ اس سازش کی تصدیق کی۔
پراپیگنڈہ دشمن کی جانب سے حملے کا سب سے خطرناک وار تھا اور ہے بھی۔ جھوٹ، مکاری اور دھوکہ بازی کے ذریعے ذہنوں میں نفرت کے بیچ ڈالنا۔
براس ٹیکس اسی میدان میں خط اول پر گزشتہ دس برس سے اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دشمنوں، پاکستان کے غداروں اور ملت کے منافقوں کا مقابلہ کررہا ہے۔
ظاہر ہے کہ جب پاکستان میں ہم ہی وہ واحد نظریاتی ادارہ ہیں کہ جو اس جنگ میں پاکستان کا دفاع کررہا ہے تو پھر جوابی حملے بھی ہم پر ہی ہونگے
ہمارا مقابلہ پوری دنیا کے دشمنوں سے ہے، مشرکوں سے ہے، خوارج سے ہے، لبرل، سیکولر بے غیرتوں سے ہے، دانا دشمنوں اور نادان دوستوں سے ہے۔
ظاہر ہے کہ جب ہم نے دشمنوں کے راز کھول دیئے، ان کی سازش کو بے نقاب کردیا، ان کے نام ظاہر کردیئے تو ان کی طرف سے گٹروں نے تو ابلنا ہی تھا۔
ہم نے تمام ٹویٹس اور فیس بک پوسٹس انگریزی میں کی تھیں اور پاکستان کی اکثریت یا تو انگریزی سے نابلد ہے یا سوشل میڈیا تک اس کی رسائی نہیں
لہذا دشمنوں کو یہ موقع ملا کہ ہماری انگریزی ٹویٹس کے غلط ترجمے اور سیاق و سباق سے نکال کر اپنی مرضی کا مفہوم پراپیگنڈے کے طور پر پھیلا ئے
دشمن کی اس سازش کا اصل ہدف یہ تھا کہ ہمارے اور پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کیا جائے
پچھلے دس برس سے ہم تن تنہا خوارج کا مقابلہ کررہے ہیں،کہ جو پاکستان میں ہر مسلک اور مکتبہءفکر کے خون کے پیاسے ہیں۔
ہماری دس برس کی ابلاغی جنگ اور پاک فوج کی تلوار ہی وہ واحد چٹانیں تھیں کہ جس نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے مکمل قتل عام سے ان کو بچایا
ظاہر ہے دشمن کی سازش یہی ہونی تھی کہ شیعہ مسلمانوں کو ایک جانب پاک فوج سے لڑوایا جائے دوسری جانب زید حامد سے۔ دشمنوں نے یہی کوشش کی
یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہم پاکستانی اپنی صفوں میں غداروں اور منافقوں میں خودکفیل ہیں۔ ہماری سیاسی جماعتیں بھی اور مذہبی طبقے بھی۔
سیدی رسول اللہﷺ نے واضح فرمایا ہے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کیلئے یہ بات کافی ہے کہ سنی سنائی بات بغیر تحقیق کے آگے بیان کردے۔
پاکستان میں خوارج کا تعلق سنی حنفی دیوبند سے ہے اور ہم نے ہمیشہ اس کو واضح کیا کہ ہم تمام دیوبندیوں کے مخالف نہیں صرف خوارج کے مخالف ہیں
اگر کوئی فتنہ گر اسے یوں بیان کرے کہ ”زید حامد نے کہا ہے کہ وہ تمام سنی حنفی مسلمانوں کو جڑ سے مٹا دے گا“ تو ظاہر ہے یہ زہریلا جھوٹ ہوگا
چونکہ دشمن کا ہدف یہ تھاکہ شیعہ مسلمانوں کو پاک فوج اور زید حامد سے لڑوایا جائے تو ظاہر ہے کہ ہمارا مخاطب بھی پاکستان کے شیعہ مسلمان تھے
ہم نے صاف الفاظ میں اس پوری سازش کو آشکار کیا اور شیعہ مسلمانوں کو نصیحت کی کہ محتاط رہیں، کہیں ہمارا دشمن آپ کو استعمال نہ کرلے۔
ہماری اس نصیحت کا یہ ترجمہ کیسے کیا جاسکتا ہے کہ”زید حامد نے تمام شیعہ مسلمانوں کو را کا ایجنٹ قرار دے دیا ہے“۔ ظاہر ہے یہ پراپیگنڈہ ہے
یہ جان لیں کہ اہل تشیع مسلمانوں کی صفوں میں بھی غدارو منافق موجود ہیں۔ یہ ناپاک لوگ نہ شیعوں سے مخلص ہیں، نہ پاکستان سے، نہ اہل بیت سے۔
پاکستان کے لبرل سیکولر طبقے میں بڑی تعداد میں ایسے ہی شیعوں کے غدار موجود ہیں۔ اسی طرح ایم کیو ایم میں بھی ایسے ہی اہل بیت کے غدار ہیں۔
ہمارے خلاف جھوٹ اور غلاظت پھیلانےوالے یہی اہل بیت کے غدار ہیں کہ جو لبرل سیکولر بے غیرتوں میں اور ایم کیوایم میں موجود ہیں۔
ہماری صفوں میں موجود غداروں کی طرف سے ہم پر یہ بھی بہتان لگایا گیا کہ جب سے یہ سعودی عرب سے واپس آئے ہیں سعودیہ کے خلاف نہیں بولتے
یہ بھی بہتان لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی رہائی کیلئے سعودیوں سے ڈیل کی ہے، اور اس کے نتیجے میں یہ ایران اور شیعوں کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ ایسی بات کرنیوالا شخص پرلے درجے کا مکار، منافق، جھوٹا اور ملت پاکستان اور اہل بیت کا غدار ہے۔
صرف چند ہفتے پہلے کی بات ہے کہ جب سعودی عرب، قطر اور ٹرمپ کے معاملے پر ہم نے سعودی عرب کی پالیسیوں کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا۔
ہم نے اس قدر شدید تنقید سعودی عرب پر کی کہ اس وقت لوگ ہم پر طنز کرنے لگے کہ شاید اب کبھی دوبارہ آپ کا سعودی عرب جانے کا ارادہ نہیں ہے۔
ہماری سعودی عرب کی امت مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کے بعد پاکستان میں موجود سعودی حمایتیوں نے ہم پر ایرانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا۔
آج بے شرم جاہل اور بے غیرت ہم پر یہ الزام دیتے ہیں کہ سعودی عرب سے پیسے لے کر ایران کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ ایسے لوگ فسادی ہیں۔
ہم پرسعودی یا ایرانی جاسوس کا فحش الزام لگانے یا یقین کرنے سے پہلے اگر کوئی دو مہینے کی ہماری ٹویٹر پوسٹس پڑھ لیتا تو منہ کے بل نہ گرتا
اگر آج پاکستان کے اہل تشیع مسلمان غداروں کی باتوں میں آکر پاک فوج اور زید حامد کی مخالفت پر اتر آئے تو اس کا صرف ہمارے دشمن کو فائدہ ہوگا
کلھبوشن یادیو کے اعترافات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ ہزارہ مسلمانوں کے قتل عام میں خوارج کی حمایت بھارت کررہا ہے اور اس کا مرکز ایران میں ہے۔
ہر محب وطن پاکستانی اس بات سے دکھ اور تکلیف میں ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ایران کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیعوں کو بھڑکایا جارہا تھا کہ ان کے قتل عام کی ذمہ داری پاک فوج پر ہے، کہ یہ دہشت گرد گروہ پاک فوج کے تیار کردہ ہیں۔
بہت سے نادان شیعہ نوجوان اس جھوٹ کا شکار ہو کر مسلسل پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہے تھے اور ملک و ملت کو نقصان پہچانے کا باعث بن رہے تھے۔
ہم نے ان پراپیگنڈے سے متاثر نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا” اگر آپ مخلص ہیں اپنے مطالبات میں تو ایران سے بھی کلھبوشن کے بارے میں پوچھیں“۔
ہمارے اس انگریزی جملے یہ مفہوم کیسے نکال لیا گیا کہ ” زید حامد نے پاکستان کے تمام شیعہ مسلمانوں کو غیر مخلص اور غدار قرار دے دیا ہے“؟
ہمیں یہ بھی خبر ملی کہ دشمن پارا چنار کے شیعہ نوجوانوں کو بھڑکا رہا ہے کہ وہ شیعہ ملیشیا تیار کرکے خود ہی اپنے علاقے کا دفاع کرے۔
۔
ہم نے شیعہ نوجوانوں کو نصیحت کی کہ آپکی محافظ پاک فوج ہے، آپ حزب اللہ جیسی ملیشیا بھی بنا لیں تو ان خوارج سے اپنا دفاع نہ کر پائیں گے
ہماری اس بات کو اس طرح پیش کیا گیا: ”زید حامد شیعوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ حزب اللہ بنا کر بغاوت کرنا چاہتے ہیں“۔
جذباتی شیعہ نوجوان دشمنوں کے پراپیگنڈے میں آکر فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کررہے تھے انہیں ہم نے سختی سے کہا کہ ”Don't be Idiots“۔
ہماری اس بات کا یہ ترجمہ کرکے پھیلا گیا کہ ” زید حامد نے پوری ملت جعفریہ کو احمق قرار دے دیا ہے“۔
اسی طرح اہل تشیع مسلمانوں کی صفوں میں موجود غداروں کو ہم نے مخاطب کرکے کہا کہ پاک فوج پر حملے بند کریں ورنہ ہم آپ کو ختم کردیں گے۔
ہماری اس بات کا یہ ترجمہ کرکے پھیلا گیا کہ: ” زید حامد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے تمام شیعوں کو ختم کردیں گے“۔
اس پراپیگنڈے کا تھوڑا بہت اثر ہوا اور غلط فہمیاں بھی پھیلیں۔ مگر اللہ کے فضل سے جلد ہی اہل تشیع کے ذمہ داران و علماءمعاملے کو سمجھ گئے۔
پارا چنار میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگوائے گئے، اور ذاتی طور پر ہم سے اہل تشیع کے ذمہ داران نے رابطے کرکے ہمارے موقف کی تائید کی۔
ان شاءاللہ مستقبل میں اہل تشیع مسلمان اور بھی کھل کر خوارج، ہندو مشرکوں اور پاکستان دشمنوں کے خلاف پاک فوج اور ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔
پاکستان کی تقدیر غزوئہ ہند ہے۔ یہ بشارت پاک فوج اور پاکستان کے تمام مسلمانوں کیلئے ہے۔ ہمارا مشترکہ دشمن مشرک بھی ہے اور خوارج بھی۔
ہر مسلمان جو اس پاک سرزمین میں بستا ہے، سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہے اور پاک فوج کا احترام کرتا ہے، ہمارا بھائی ہے اور قابل احترام ہے۔
یہ واضح کردیں کہ غداروں، منافقوں اور بے غیرتوں کے ہم شدید دشمن ہیں، چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت مسلک یا مکتبہءفکر سے تعلق رکھتے ہوں۔
اللہ نے ہماری ڈیوٹی اس مدینہءثانی کے دفاع کی لگائی ہے، ہم صرف سیدی رسول اللہﷺ کے آگے جوابدہ ہیں۔ہم کسی دشمن یا احمق کا لحاظ نہیں کریںگے
جب ہم خط اول پر پاک سرزمین کا دفاع کرتے ہیں تو ہم تیار ہیں اس بات کیلئے کہ اس مدینہءثانی کے ہر دشمن کی جانب سے تیر بھی ہم پر ہی آئیں گے۔
جن کو اللہ چاہے گا، وہ اس مقدس مشن میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، دست بازو ہونگے، اور بلا شبہ ایسے لوگ بہت خوش نصیب ہونگے۔
جن کو اللہ تباہ کرنا چاہے گا وہ اس پاک سرزمین و پاک فوج نقصان پہنچائیں گے، اور ہمارے مشن تکمیل پاکستان کے خلاف کھڑے ہونگے۔ یہ جان لیں!
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1354824021239072
Spread far and wide...
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1354930801228394/?type=3
ہماری اس بات کو ذرا غور سے سنو۔سیدی رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جو ہم میں سے بڑوں کا ادب نہ کرے اور چھوٹوں پر شفقت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
ہماری اس بات کو ذرا غور سے سنو۔سیدی رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جو ہم میں سے بڑوں کا ادب نہ کرے اور چھوٹوں پر شفقت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔اس صفحے پر دس لاکھ کے قریب ممبران ہیں۔تقریباً سات لاکھ کے قریب ایسے ہیں کہ جن کی عمریں تیس سال سے کم ہیں۔ یعنی میرے بچوں سے بھی چھوٹے یا ان کے برابر۔
آج الحمدللہ، اسلامی قائدے کے مطابق میری عمر 55 برس کے قریب ہوچکی ہے۔ نانا، دادا بن چکا ہوں، آج میرے ہم جماعت فوج میں لیفٹیننٹ جنرل تک پہنچ چکے ہیں، سپہ سالار بھی دو چار سال ہی عمر میں بڑے ہیں۔ ساری زندگی سیکورٹی اور دفاعی تجزکاری کے امور میں گزری، پوری دنیا سے سیکورٹی اور انٹیلی رپورٹیں ہمارے ادارے میں آتی ہیں۔ جو علم ہمارے پاس ہے اللہ کے فضل سے پاکستان کے کسی اور پرائیویٹ دفاعی ادارے کے پاس نہیں ہے۔
اس صفحے پر دس لاکھ میں سے کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں ہے کہ جو ہمارے اس میدان میں ہمیں چیلنج کرسکے، ہم سے زیادہ علم رکھتا ہو یا ہم سے زیادہ وسائل رکھتا ہو۔
جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بیس بیس اور تیس تیس سال کے نوجوان ہم سے اتنی فحش زبان میں گفتگو کررہے ہیں، گالیاں دے رہے ہیں، بدکلامی کررہے ہیں، تو ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ یا اللہ! ان بچوں کے والدین نے ایسے کونسے گناہ کیے تھے کہ تو نے عذاب کے طور پر ان کو ایسی اولاد دی۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس مسلک یا فرقے سے ہیں۔ جب آپ فحش کلام ہیں، بے حیاءہیں، بڑوں کا ادب نہیں کرتے، چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتے، تو پھر جائیں بنارس کے مندروں میں پوجا کریں آپ کو اس امت رسولﷺ سے کیا واسطہ اور تعلق؟
آج پاکستان میں کوئی بھی فرد جو ہمارے مقام پر فائز ہو، ایسا نہیں ہے کہ جو اس قدر براہ راست سوشل میڈیا پر چھوٹے چھوٹے بچوں کے سوالات کا جواب دے۔ کیا عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، مریم نواز، آئی ایس پی آر یا کوئی اور معروف وجود اس طرح نیچے آکر ایک ایک بچے کے سوال کا جواب دیتا ہے؟
ہم خود ان کی بچگانہ اور جاہلانہ باتوں کا جواب تحمل سے دیتے ہیں، اکثر ان میں ایسے گستاخ اور بے ادب ہوجاتے ہیں کہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ ہم انہیں بلاک کردیں۔ بد نصیب اولادیں اور ان کے بدنصیب والدین اور ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔
ہمیں کوئی حاجت نہیں ہے کہ ہم فیس بک پر بیٹھ کر آپ سے باتیں کریں۔ نہ آپ ہمیں چندہ دیتے ہیں، نہ آپ ہمارے سیاسی ورکر ہیں، نہ ہمیں آپ سے تائید اور امید ملتی ہے جب ہم مشکل میں ہوتے ہیں، نہ آپ ہمارے گھر کے کام کرتے ہیں، تو پھر ہم کیوں اپنے سفید سر کے ساتھ بے شرم اور بے حیاءلونڈوں سے گالیاں کھائیں؟
اگر کسی کو اللہ نے ذرا سی بھی فراست دی ہے تو وہ یہ دیکھ سکتا ہے کہ ہمارا یہ مشن سایہءخدائے ذوالجلال میں ہے۔ پوری دنیا کی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود ایک اکیلا فقیر تن تنہا کھڑا ہے ہر روز اس پاک سرزمین کے دفاع میں گالیاں کھا رہا ہے، الزامات برداشت کررہا ہے، دشمنیاں مول لے رہا ہے، مگر اللہ کے فضل سے پھر بھی کھڑا ہے۔ کسی کو اگر اس پر اللہ کا فضل نظر نہیں آتا تو پھر اللہ کو بھی ایسے اندھے، گونگے ،بہرے کی کوئی حاجت نہیں ہے۔
اگر ہم آپ سے بات کرتے ہیں تو اس کی قدر کریں، سیکھیں۔ ہمیں سکھانے یہاں نہ آئیں، ہمیں لیکچر نہ دیں، ہمیں خطبہ نہ دیں، ہمیں دین نہ سکھائیں۔ اللہ کے فضل سے جب آپ لوگوں کی اکثریت ماﺅں کے پیٹ میں بھی نہیں تھی، اس وقت یہ فقیر دنیا کی عالمی طاقتوں کے خلاف میدان جنگ میں جہاد میں مصروف تھا۔ لہذا کچھ شرم کریں۔
بے حیائی، بے شرمی اور گستاخی کرکے اپنے ماں باپ کو اللہ اور اسکے رسولﷺ کے آگے شرمندہ نہ کروائیں۔
یاد رکھیے گا درخت ہمیشہ اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1355007801220694
No comments:
Post a Comment