Sunday 23 July 2017

July 14th, 2017

Thousands of new members join every month....they dont know our mission, our strategy, our team....

https://www.youtube.com/watch?v=USl2REagy0Q

Thousands of new members join every month....they dont know our mission, our strategy, our team....
Here is an introduction....watch this and be part of this fascinating journey...

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1369953276392813



My direct message to Imran Khan and PTI.....send it to him please.


My direct message to Imran Khan and PTI.....
send it to him please.

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1370512543003553/



InshAllah, along with Panama Mafia, this haramkhor basnaseeb Geo group will also be destroyed now.


A friend sent me this...InshAllah, along with Panama Mafia, this haramkhor basnaseeb Geo group will also be destroyed now.

کچھ لوگ شاید یہ بات مذاق میں لیتے ہوں کہ نواز شریف کو انکے والد مرحوم نے ہر شعبہ میں آزمانے کی کوشش کی لیکن شومئے قسمت کہ وہ ناکام رہے۔ انکا شوق کرکٹ کھیلنے اور نت نئی گاڑیاں خریدنے سے آگے نہ بڑھ سکا سو مجبورآ انکے والد کو آخری کوشش کے طور پر انہیں سیاست سکھانے کیلئے جنرل غلام جیلانی کے پاس لیجانا پڑا جہاں مغلیہ رموز سلطنت کے ساتھ نواز شریف کچھ نہ کچھ چل گئے۔ نواز شریف مغل شہزادہ کہلا کر خوش ہوتے ہیں اور حیران کن طور پر انکی عادات و خصائل اور سیاسی اطوار میں اسکی جھلک با آسانی نوٹ کی جا سکتی ہے۔
نواز شریف جب بھی کسی کے بارِاحسان تلے دبے ہوں تو سب سے پہلے اپنے محسن کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مخالف سیاستدان تو آج کہہ رہے ہیں لیکن جنرل حمید گُل نے کوئی بیس برس قبل ہی انکے لئے ایک لفظ "محسن کُش" استعمال کیا تھا اور تاریخ ایسے لاتعداد واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ماضی قریب میں اسکی مثال انکے آصف زرداری سے تعلقات ہیں۔ ایک وقت تھا کہ شریف برادران نے تمام اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آصف زرداری کو لاڑکانہ اور اسلام آباد کی سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے کی باتیں کیں لیکن 2014 کے معروف دھرنے کے دوران سیاسی انجام کو دستک دیتے دیکھ کر انہوں نے نہایت ڈھٹائی سے اسی زر بابا کی جاتی امرا میں 75 ڈشوں کی پر تکلف دعوت کر ڈالی۔ رات گئی بات گئی۔
مصیبت ٹلی تو طوطا چشمی اختیار کر لی کیونکہ انکی دانست میں اب پی پی پی ایک ایسی لاغر اور کمزور سیاسی قوت تھی جو دوسروں کی تو کیا مدد کریگی اسے خود پولیو کے قطروں کی ضرورت ہو گی۔ آصف زرداری بھی کوئی دودھ کے دھلے نہیں لیکن ایک بات انکے ازلی دشمن بھی مانتے ہیں کہ وہ دوستی اور دشمنی ابد تک نبھاتے ہیں، چنانچہ ایسے شخص کیلئے ایسا سلوک نہایت اچنبھے کی بات تھی۔ یہ ن لیگ کی غلط فہمی تھی کہ اب انہیں شاید ہی کبھی زرداری کی ضرورت پڑے۔ پانامہ کے جال میں پھنسنے کے بعد ن لیگ کو احساس ہوا کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جتنی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی سو انہوں نےایک مرتبہ پھر جمہوریت کا ٹیگ گلے میں ڈال کر نہایت بے شرمی سے زاردری کے سامنے دستِ سوالی پھیلا دیا لیکن شاطر زرداری مردہ گھوڑوں میں جان ڈالنے سے توبہ کر چکا ہے۔
نواز شریف نے پینترا بدلا اور طاق میں رکھے اپنے زر خرید درجنوں مہروں میں سے اپنی مدافعت و معاونت کیلئے جیو جنگ گروپ کو نکالا۔ شاید بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ نواز شریف کے بھارت سے "مثالی تعلقات" کو پروان چڑھانے میں جنگ گروپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور میر شکیل الرحمان یہ خدمات بلا معاوضہ انجام نہیں دے رہے۔ میڈیا کو سرکار کی طرف سے دیئے گئے اشتہارات کا سکینڈل عنقریب منظرِ عام پر آنے ہی والا ہے اور اسے دیکھ کر بخوبی اندازہ ہو جائیگا کہ جنگ گروپ میاں نواز شریف کا کس قدر لاڈلا ہے۔
نواز شریف نے میر شکیل کو یقین دلایا ہے کہ انکی حکومت کہیں نہیں جانے والی اسلئے وہ بالکل کوئی فکر نہ کریں اور کھل کر عدلیہ، افواج پاکستان اور دیگر حکومتی اداروں پر رقیق حملے جاری رکھیں کیونکہ کمزور عدلیہ اور افواج ہی انکی بقا کی ضامن ہیں۔ یہی وجہ ہے کی جنگ گروپ نے دو روز قبل ہی غیر مشروط معافی مانگنے کے چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ نہایت ڈھٹائی سے اپنا مذموم کردار دوبارہ نبھانا شروع کر دیا ہے
جنگ گروپ تو اپنی موت آپ مرنے والا ہے ہی لیکن نواز شریف جو راہ چلتے کو جا لینے کا پسندیدہ شوق رکھتے ہیں شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ایسی ہر جنگ کا ماضی میں بھی نتیجہ انکے خلاف گیا ہے اور اگر ایسی کوئی فاش غلطی اب انہوں نے دھرائی تو انجام اب بھی مختلف نہیں ہو گا، ہاں شاید اس بار انہیں سب کچھ ملک میں رہ کر ہی سہنا پڑے۔ نواز شریف کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ماضی سے یہ سبق سیکھا ہے کہ کچھ نہیں سیکھا

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1370629116325229

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment