Sunday 23 July 2017

July 13th, 2017

Iqbal Ka Pakistan....can you guess where did IK hear this term ?? :)



Iqbal Ka Pakistan....can you guess where did IK hear this term ?? :)
I only wish he had listened to Baba Iqbal on this democracy....
I only wish now he listen to Baba Iqbal and demand a Presidential form of Govt with Technocratic patriotic team & National security council...for a spiritual democracy/Benevolent dictatorship, as Baba Iqbal wanted.

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1368909446497196/?type=3




ہر روز بہت بڑی تعداد میں لوگ ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ وہ براس ٹیکس ٹیم اور مشن تکمیل پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ آج ہم اس سوال کا جواب آپ سب کیلئے دیتے ہیں۔



ہر روز بہت بڑی تعداد میں لوگ ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ وہ براس ٹیکس ٹیم اور مشن تکمیل پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ آج ہم اس سوال کا جواب آپ سب کیلئے دیتے ہیں۔
براس ٹیکس ایک دفاعی تجزیاتی ادارہ ہے اور مشن تکمیل پاکستان ایک نظریاتی اور روحانی جدوجہد۔ جب آپ ایک مسلمان یا سچے پاکستانی ہیں، سبز ہلالی پرچم سے محبت کرنے والے ہیں، نظریہءپاکستان پر یقین رکھنے والے ہیں، پاک فوج سے پیار کرنے والے ہیں اور غزوہ ہند کی آرزو رکھنے والے ہیں، تو پھر آپ براس ٹیکس اور مشن تکمیل پاکستان کے پہلے ہی سے ممبر ہیں۔
ہماری ساری ٹیم پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ان رضا کاروں پر مشتمل ہے کہ جو ہمارے مشن اور نظریے سے محبت کرتے ہیں اور اپنی اپنی جگہوں پر رہتے ہوئے، اپنی پوری استطاعت کے مطابق، اس مشن کے ساتھ تعاون اور حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہماری ساری ٹیم رضا کاروں پر مشتمل ہے، جو اپنی اپنی جگہ اپنے کاروبار اور ملازمتیں بھی چلاتے ہیں، اور سوشل میڈیا پر، معاشرے میں اور اپنے حلقہءاحباب میں اس مشن کو بھی پھیلاتے ہیں۔
ہمارے یہی رضا کار درجنوں کے حساب سے ویب سائٹس، فیس بک پیجز اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس چلاتے ہیں، دشمنوں کو جواب دیتے ہیں، تکمیل پاکستان کے مشن کو فروغ دیتے ہیں، پوری دنیا سے اہم معلومات اکٹھی کرکے ہمیں بھجواتے ہیں، ہم نے جب کتابیں چھپوانی ہوتی ہیں تو اس میں مالی تعاون کرتے ہیں، جب مقدمے لڑنے ہوتے ہیں تو قانونی معاونت کرتے ہیں، پوری دنیا کے میڈیا سے خبریں اکٹھی کرکے ہمیں بھیجتے ہیں، نظریاتی ویڈیوز بناتے ہیں، سوشل میڈیا پر ڈالنے کیلئے تصاویر بناتے ہیں، ہمارے پیغامات کے ترجمے کرتے ہیں، اور یہ سب کچھ ایسے سینکڑوں نوجوان کررہے ہیں کہ جن میں سے اکثر کو بھی زندگی میں کبھی ملا بھی نہیں۔
سیدی رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ اگر آپ کی نیت پاک اور صالح ہے کہ آپ مشن تکمیل پاکستان اور غزوہ ہند شرکت کی نیت سے ہمارے اس مشن کو پھیلا رہے ہیں تو الحمدللہ آپ تکمیل پاکستان اور غزوہ ہند کے مجاہد بھی ہیں۔
آج کی جنگیں ہر محاذ پر لڑی جاتی ہیں، اور ہمارا کام ابلاغی جنگ کا محاذ سنبھالنا ہے۔ ہماری اس جنگ کے سپاہی آپ لوگ ہیں۔ آپ لوگ ہی وہ رضا کار ہیں کہ جو مشرکوں، خوارج اور منافقوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف برپا کی گئی ابلاغی جنگ کا جواب دیتے ہیں۔
جیسا کہ ہم نے بتایا کہ ہمارے سینکڑوں رضا کار ہیں کہ جو اس مشن کو سنبھالے ہوئے ہیں، مگر نہ تو ان کو آپ جانتے ہیں نہ وہ کبھی اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں، نہ وہ کوئی صلہ مانگتے ہیں، نہ کوئی تنخواہ۔ ان کا اجر اللہ اور اسکے رسولﷺ کے ذمے ہے، اور وہ اس پر بہت راضی ہیں کہ خاموشی سے ہمارے سپاہی بن کر ہمارے دست و بازو بنے۔
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی اپنی مشہوری ہو، کوئی دنیاوی فائدہ ہو، کوئی مالی منفعت ہو، کوئی اختیار و اقتدار ملے، تو ایسے وجود کو نہ اللہ قبول کرتا ہے نہ وہ ہمارے ساتھ آسکتا ہے۔ ہمارے اس مشن کیلئے اللہ صرف خالص ترین بندوں کو قبول کرتا ہے۔ اپنی نیتوں کو درست رکھیں، ان شاءاللہ، اللہ آپ سے کام لے گا۔
ہمیں اس اذان کو دیتے ہوئے دس برس ہوچکے ہیں، دس لاکھ سے زائد لوگ ہمارے فیس بک پیج پر ہیں، مگر ہماری مرکزی رضا کار ٹیم صرف چند درجن نفوس پر ہی مشتمل ہے، گو کہ عملی طور پر کام کرنے والے رضا کار سینکڑوں ہیں۔ اس کام کوکرنے کیلئے آپ کو نہ ہماری اجازت کی ضرورت ہے نہ کوئی رسمی فارم بھرنے کرنے کی۔ آپ سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح بعض نوجوان بڑی جانفشانی سے، سمجھداری سے، علم سے، مخالفین کو جواب بھی دیتے ہیں، اور ناواقف لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی۔ مشن کو پھیلاتے بھی ہیں، اور ہمیں بھی خبریں بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہ کریں۔ ان شاءاللہ آپ تکمیل پاکستان کے رضا کار بھی ہونگے اور غزوئہ ہند کے مجاہد بھی۔ اللہ آپ کی نیت اور کوششوں کو قبول فرمائے۔
٭٭٭٭٭
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1369449403109867:0

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment