ہم جنرل باجوہ کیلئے دعا گو ہیں اور ان کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس مقدس ذمہ داری کو اللہ سے ڈرتے ہوئے، سیدی رسول اللہﷺ کی محبت میں انجام دیں۔
جنرل قمر باجوہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا گیا ہے۔ قوم جنرل باجوہ کو نہیں جانتی، اور اب انہیں اپنے آپ کو جنرل راحیل کی طرح منوانا پڑے گا۔
ذاتی طور پر میں جنرل باجوہ سے واقف نہیں ، جس طرح میں جنرل راحیل سے بھی واقف نہیں تھا۔ امید ہے کہ جنرل باجوہ بھی جنرل راحیل کی طرح ہی ہونگے۔
پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہم پوری قوت سے نئے سپہ سالار کو مضبوط کریں گے، مگر ان پر کڑی نگاہ بھی رکھیں گے۔
جنرل راحیل نے قیادت کا جو معیار قائم کیا ہے، اسے قائم رکھنا نئے سپہ سالار کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔ اب ان کو فوج اور قوم میں اپنی جگہ بنانی ہے
ہم نئے سپہ سالار سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ تمام کام کہ جو جنرل راحیل کے دور میں مکمل نہیں کیے جاسکے، یہ انہیں پایہءتکمیل تک پہنچائیں گے۔
اللہ پاکستان کا محافظ و نگہبان ہے۔ پاک فوج کی قیادت ایک بہت بھاری ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جنرل باجوہ جنرل راحیل کے نقش قدم پر چلیں گے
ہم جنرل باجوہ کیلئے دعا گو ہیں اور ان کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس مقدس ذمہ داری کو اللہ سے ڈرتے ہوئے، سیدی رسول اللہﷺ کی محبت میں انجام دیں۔
ساتھ ہی ہم جنرل باجوہ کو تنبیہ بھی کرتے ہیں کہ اگر آپ نے اس مقدس ذمہ داری کا حق نہ ادا کیا تو دنیا و آخرت میں اللہ کی
گرفت میں آئیں گے
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1141929809195162
No comments:
Post a Comment