پاکستان اب سیاسی طور پر جہنم کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکا ہے۔۔۔۔تمام سیاسی آپشن اور جماعتیں ختم ہو چکی ہے۔۔۔
عمران حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔۔
ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے یا پھر اللہ نہ کرے یہ یوگوسلاویہ کی جانب چلا جائے گا۔۔۔۔
اب اس ملک میں پاک فوج ہوگی یا بھارتی فوج۔۔
پچھلے دو دنوں میں 25 سے زائد پاک فوج کے افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں۔۔
آج بھی ٹانک میں چھ شہادتیں ہوی ہیں۔۔
جہاں ایک جانب اس ملک کی سیاسی جماعتیں ملک کو فروخت کر رہی ہیں، اور ریاستی ادارے مفلوج بیٹھے ہیں۔۔۔ وہاں جانثاروں کی ایک جماعت اس پاک سرزمین کے دفاع میں لڑ رہی ہے۔۔
حالیہ دور میں پاکستان کو تباہ کرنے کی عالمی سازش و جنگ اسی وقت شروع ہوگئی تھی جب پرویز مشرف کو ہٹانے کے لیے افتخار چوہدری کی تحریک کو شروع کیا گیا تھا۔۔
عبرت ناک بات ہے کہ اس وقت تحریک انصاف اس سازش کا حصہ تھی۔۔
مشرف کو ہٹا کر زرداری اور نوازشریف اور جمہوریت کو لایا گیا۔۔
وہ تمام ثابت شدہ لوٹے اور غدار جو عالمی سازشوں کا حصہ تھے انہی کو اپنے ساتھ ملا کر جب عمران اس غلیظ جمہوری نظام میں تبدیلی کی بات کرے گا یہ صرف مضحکہ خیز بات ہو گی۔
الیکشن سے پہلے ہم نے عمران کو خبردار کیا تھا کہ وہ بری طرح ناکام ہوگا اس نظام میں اور اس ٹیم کے ساتھ۔
پچھلے کئی برسں سے ہم پاکستان کو لاحق خطرات اپنی قوم اور مسلح افواج کو سمجھاتے آئے ہیں۔۔
ففتھ جنریشن وار کا تصور ہمارا ہی دیا ہوا ہے۔۔۔
بھارت میں ہندوتوا کا عروج اور بھارت کی جنگی تیاریوں کے بارے میں ہم عوام کو بتاتے ہیں۔۔
صد افسوس کہ عمران نے ایک بات سمجھ کر نہیں دی۔۔۔
یہ تحریک عدم اعتماد تو گھاس کا وہ آخری تنکا ہے جو اونٹ کی کمر توڑ دیتا ہے۔۔۔
ملک کے سیاسی معاشی عدالتی اور سیکورٹی کے حالات کو پہلے اس قدر خراب کردیا گیا ہے کہ ریاست ویسے ہی مفلوج تھی ۔۔ عمران ویسے ہی ایک بے بس وزیراعظم تھا۔۔
کوئی ایک سمجھدار مشیر نہیں ہے اس کا۔۔
مغربی طاقتیں ہمیشہ جب پاکستانی حکمرانوں سے کام لے لیتی ہیں تو انہیں ہٹا دیتی ہیں۔۔۔ایوب خان، بھٹو، جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے ساتھ یہی ہوا ہے۔۔۔
خود پاکستانی سیاسی جماعتیں دشمنوں کے ساتھ مل کر حکومت تبدیل کرتی ہیں۔۔
یہ حکمران کا کام ہے کہ اپنے ارد گرد مضبوط مشیر رکھے ۔۔۔
پاکستان کے دشمنوں کو نہ عمران سے کوئی ہمدردی ہے نہ دشمنی۔۔۔انہوں نے جو کام اس کے غلیظ مشیروں کے ذریعے لینا تھا وہ لے لیا۔
پاکستان کی شہ رگ کشمیر مکمل طور پر بھارت کے قبضے میں چلی گئی۔۔
پوری قوم کو زہریلے ٹیکے ٹھوک دیئے گئے۔
افغان طالبان کو تسلیم نہیں کرنے دیا گیا۔۔
عالم اسلام کی سب سے بڑی کامیابی ہوتی اگر پاکستان ترکی اور ملائیشیا ملکر ایک بلاک بنا لیتے۔۔
عین
آخری موقع پر عمران نے ترکی اور ملیشیا کو دھوکا دیا۔۔۔۔یہ کس کا دباؤ تھا؟
پاکستان کا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف اور باقر رضا کے حوالے کردیا۔۔
قومی سلامتی معیدیوسف کو دے دی۔
کیوں؟ ۔
جو آج عمران کے ساتھ ہو رہا ہے یہ ہمیں برسوں پہلے معلوم تھا کہ ایسے ہی ہوگا۔۔۔اس کے پاس نہ کوئی اپنا پلان تھا نہ کوئی اپنی ٹیم۔۔
اسی لیے میں ان کو بار بار کہہ رہا تھا کہ الیکشن میں جانے کے بجائے پہلے نظام کی تبدیلی کی بات کریں۔۔
ورنہ بعد میں بہت پچھتایں گے ۔
اب چڑیا چگ گئیں کھیت۔
یہ بالکل درست بات ہے کہ پاکستان کے دشمن عمران کو ہٹا کر زرداری اور نواز کو لانا چاہتے ہیں۔۔۔۔مگر وہ اب پاکستان کو ایسے خطرناک مقام پر لے آئے ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کی حکومت ہو۔۔
پاکستان کی ریاست گھیرے میں آ چکی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں مفلوج و غدار۔۔
یہ سزا کا وقت ہے
عمران نے پچھلے تین برس میں جو خوفناک ترین غلطیاں اور بلنڈر کیے ہیں اس کے بعد یہی ہونا تھا جو آج اس کے ساتھ ہو رہا ہے۔۔۔
ملک کے بدترین دہشت گردوں قاتلوں ڈاکوؤں کو اپنے ساتھ ملا کر آپ ریاست مدینہ کیسے چلا سکتے ہیں؟
اور کشمیر افغانستان اور مسلم بلاک پر دشمنوں کا دباؤ قبول کرکے؟
پاکستان اب سیاسی طور پر جہنم کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکا ہے۔۔۔۔تمام سیاسی آپشن اور جماعتیں ختم ہو چکی ہے۔۔۔
عمران حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔۔
ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے یا پھر اللہ نہ کرے یہ یوگوسلاویہ کی جانب چلا جائے گا۔۔۔۔
اب اس ملک میں پاک فوج ہوگی یا بھارتی فوج۔۔
https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1509237228739956743?t=kNSzhR8obI8AbLisXZHXZQ&s=19
No comments:
Post a Comment