Monday 4 January 2021

January 4th, 2021

 حکومت پاکستان اور اہل اقتدار سے تو اللہ انتقام لے گا۔۔۔ مگر پاکستانی میڈیا بھی اچھی طرح سمجھ لے کہ اپنے لئے تو آزادی اظہار کے  ماتم کرنے والا میڈیا جب جان بوجھ کر ہماری اذان پر پابندی لگاتا ہے تو پھر پاکستانی میڈیا یہ حق نہیں رکھتا  کہ اس کو آزادی دی جائے۔۔
مکافات عمل ہوگا۔۔۔۔

https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1346090596826566656?s=19&fbclid=IwAR14UAnbBQPukKYJiZaZtBtvlWnedh0bO4ISrUNwzpw3WmPVJDlCNWGSy88

 

 آج میں جاہلوں کو یہ تبصرہ کرتا دیکھتا ہوں کیا آپ جی ایچ کیو سے زیادہ جانتے ہیں؟ کیا آپ آئی ایس آئی سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں؟
ففتھ جنریشن وار کا تصور ہی ان سارے سوالوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے۔۔
نا صرف یہ کہ یہ جنگی حکمت عملی ہم نے بیان کی، بلکہ ابلاغی جنگ کی قیادت بھی کی۔۔

پاکستان کی تاریخ میں دفاع پاکستان کی سب سے بڑی ابلاغی جنگ کا آغاز براسٹیکس نے ہی کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کے خلاف خوارج کی اصطلاح بھی ہم نے دی۔
 ہندوتوا اور ہندو صہیونیوں کی اصطلاح بھی براسٹیکس نے ٢٠٠٧ میں ہی دی تھی۔  
غزوہ ہند کو پوری قوم میں اللہ کے فضل سے براسٹیکس نے راسخ کیا۔
‏اللہ کے فضل سے براسٹیکس پاکستان کی تاریخ کا واحد د عملی اور جنگی "تھنک ٹینک " ہے۔۔
ہم نے نہ صرف نظریات دیے، جنگی حکمت عملی دی، دشمن کی سازشوں کو کھل کر بیان کیا۔۔۔ بلکہ میدان جنگ میں آگے بڑھ کر دشمنوں سے شدید ترین مقابلہ بھی کیا اور جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔
‏اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر پاکستان کا دفاع کیا ہے۔۔۔ اور کر رہے ہیں۔۔۔
مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اگر پاک فوج کی پشت براسٹیکس نے محفوظ نہ کی ہوتی، تو آج پاک فوج شکست کھا چکی ہوتی۔۔
خوارج کے نظریے کو پہلے براسٹیکس نے تباہ کیا۔۔۔۔۔
‏آج بھی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت براسٹیکس کر رہی ہے۔۔ پاکستان ایک عشق ایک جنون ، اقبال پراسرار اور اقبال کا پاکستان جیسی ٹی وی سیریز نے ملک میں نظریہ اقبال کو زندہ کر دیا الحمدللہ۔۔
"ویک اپ پاکستان" کی سیریز نے پورے پاکستان میں پاکستان کے عشق اور جنون کی آگ لگا دی تھی۔
‏کیا پاک فوج ج غزوہ ہند کی اصطلاح استعمال کرتی ہے؟ نہیں۔‌
کیا پاک فوج خوارج کی اصطلاح استعمال کرتی ہے؟ نہیں۔
جب تک آپ دشمن کے نظریے کو تباہ نہ کریں آپ اسے زمین پر شکست نہیں دے سکتے۔۔ ٹی ٹی پی کے خارجی اور ہندوتوا کے صہونی نظریے کو براسٹیکس نے تباہ کیا ہے، پاک فوج نے نہیں۔۔
‏نظریے اور میڈیا کی جنگ پاک فوج نہیں لڑ سکتی۔۔۔ یہ جنگ پاکستان کے محب وطن مجاہدوں کو لڑنی ہوتی ہے۔۔
نظریہ پاکستان کا دفاع ہو یا پاک فوج کی پشت محفوظ کرنا، یا پاکستان کے خلاف ہونے والی جنگوں کی تشریح اور ان کا تجزیہ۔۔۔ اس ساری جنگ کی قیادت اللہ کے فضل سے براسٹیکس کے پاس ہے۔
‏تقریبا 14 برس ہو گئے ہیں براسٹیکس کو صف اول پر یہ جنگ لڑتے ہوئے۔۔ اللہ کے فضل سے دشمنوں کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو ہم نے تباہ کیا ہے۔ پاکستان میں موجود ہر غدار کو نام لے کر بے نقاب کیا ہے، دشمن کی ہر سازش وقت سے پہلے کھول کر بیان کی ہے۔
پاکستان کا ہر دشمن ہم سے نفرت کرتا ہے.
‏مجھے نہایت تکلیف کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ ایک جانب تو پاکستان کے بدترین دشمن ہمیں اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کرتے ہیں، مگر دوسری جانب ہماری پشت میں خنجر وہی مارتے ہیں جن کو ہم اپنا بھائی سمجھتے تھے۔
پاکستان کی حکومت اور میڈیا۔ وہ کام کر رہے  ہیں جو مشرک دشمن نہ کر سکا۔
‏حکومت پاکستان اور اہل اقتدار سے تو اللہ انتقام لے گا۔۔۔ مگر پاکستانی میڈیا بھی اچھی طرح سمجھ لے کہ اپنے لئے تو آزادی اظہار کے  ماتم کرنے والا میڈیا جب جان بوجھ کر ہماری اذان پر پابندی لگاتا ہے تو پھر پاکستانی میڈیا یہ حق نہیں رکھتا  کہ اس کو آزادی دی جائے۔۔
مکافات عمل ہوگا۔۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/3625900570798061

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment