پاکستان کے موجودہ حالات میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور جنرل قمر باجوہ پاکستان کی جو سب سے بڑی خدمت کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ موجودہ ناپاک اور حرام خور سیاستدانوں پر قانون نافذ کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کریں، اور ایک محب وطن عبوری حکومت کو طویل المدتی دور کے لیے قائم کریں۔
ثاقب نثار صاحب، ہمیں اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ پاکستان کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب تک پاکستان کی حکومت، سیاست اور نظام ٹھیک نہ ہوگا، آپ کی تمام محنت ضائع ہوجائے گی۔ آپ کی ذمہ داری حکومت کو درست کرنا ہے، ہسپتالوں کو نہیں۔
آج سپریم کورٹ کے پاس ایک تاریخی موقع اور اختیار ہے کہ وہ پاکستان کی پارلیمان میں موجود ناپاک او ر پلید سیاستدانوں پر مضبوط گرفت کرے، پارلیمان کو تحلیل کرے، محب وطن عبوری حکومت بنائے کہ جو سپریم کورٹ اور پاک فوج کے ساتھ ملکر اگلے تین سال میں شدید ترین احتساب کے بعد ایک نیا سیاسی نظام ترتیب دے۔
ثاقب نثار صاحب، اگر آپ ایک صاف ستھری محب وطن غیر سیاسی عبوری حکومت قائم نہ کرسکے کہ جو پاکستان کی ریاست کو صحیح سمت پر ڈالے، تو پھر آپ کی تمام تر محنت اور خلوص نیت مکمل طورپر ضائع ہوجائے گی۔ پاکستان کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، اس مافیا زدہ جمہوریت کی نہیں۔
پارلیمان میں بیٹھے ہوئے ان سیاسی دہشت گردوں نے صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کی ریاست کو فیڈریشن سے کنفڈریشن میں تبدیل کردیا ہے، نوے ارب ڈالر کے قرضے چڑھا کر معاشی طور پر دیوالیہ کردیا ہے، اور اب یہ سارے سانپ مل بیٹھ کر عبوری حکومت بنانے کیلئے پھنکار رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان کے موجودہ حالات میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور جنرل قمر باجوہ پاکستان کی جو سب سے بڑی خدمت کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ موجودہ ناپاک اور حرام خور سیاستدانوں پر قانون نافذ کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کریں، اور ایک محب وطن عبوری حکومت کو طویل المدتی دور کے لیے قائم کریں۔
پاکستان کی فوج بھی اپنا کام کررہی ہے، سپریم کورٹ بھی اب کام کرتے نظر آرہی ہے۔ ریاست کا جو ستون کام کرنا تو درکنار، ریاست کی جڑ جاٹنے میں لگا ہوا ہے وہ حکومت اور پارلیمان ہے۔ آئین اور قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کرکے یہ پارلیمان اپنا جواز کھو چکا ہے۔ اب اس کو دفع کردینا چاہیے۔
ہم کسی صورت میں بھی نواز شریف، زرداری، اچکزئی، فضل الرحمن، اسفندیار ولی یا الطاف حسین کے چیلوں کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ملک میں عبوری حکومت قائم کرتے ہوئے بغیر احتساب کے انہی ناپاک حرام خوروں کے ساتھ دوبارہ الیکشن کروا کر اسی جیسی پارلیمان دوبارہ قائم کرلیں۔ یہ اجتماعی خودکشی ہوگی!!!
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1581575465230592
No comments:
Post a Comment