Thursday 11 January 2018

January 9th, 2018

https://www.facebook.com/commerce/products/987674431360756/?hc_ref=ARSrxlaNa3I4T3TY7L_93Hi6YeFEflrgQyFe80APg97bC5sEFxTRyBgSC3Sa_qkfrNQ



 

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1538991152822357




الحمدللہ، پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے ہمارا تحفہ ”شادباد منزل مراد“ اب اس لنک پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

 

Use these links please for the book. Download from here.

Google Drive link:

https://drive.google.com/uc…

Scribd link:


https://www.scribd.com/…/368768644/Shaad-Baad-Manzil-e-Murad

الحمدللہ، پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے ہمارا تحفہ ”شادباد منزل مراد“ اب اس لنک پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
جب ہم نے اس کتاب پر کام شروع کیا تو ہمارا خیال تھا کہ تقریباً 200 صفحات میں ہم مطالعہ پاکستان اورتحریک پاکستان کی تاریخ کو سمیٹ لیں گے۔ مگر جب تاریخ کے ورق الٹنا شروع کیے تو ایسے ایسے خزانے ہمیں ملے کہ اگر ان کو اس کتاب میں شامل نہ کیا جاتا تو پاکستان کی نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہوتی۔ تاریخ میں گم ہوئی ایسی نادر دستاویزات، تصاویر، تقاریر اور داستانوں پر مشتمل یہ کتاب اب تقریباً پونے چار سو صفحات پر محیط ہوچکی ہے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ براس ٹیکس کی تمام تصنیفات جس دن مکمل ہوتی ہیں، اسی دن فلاح ملت کیلئے بلا معاوضہ اپ لوڈ کردی جاتی ہیں۔ الحمدللہ، یہ کتاب بھی پاک سرزمین کیلئے ٹیم براس ٹیکس کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔
بنیادی طور پر یہ مطالعہءپاکستان کی کتاب ہے۔ پاکستان میں آج تک جب بھی پاکستان سٹڈیز پڑھائی گئی ہے، اسے ایک انتہائی خشک اور بور مضمون کے طور پر ہمارے طلباءکے قلوب اور ذہنوں پر ایک بوجھ کے طور پر تھوپا جاتا رہا ہے۔ برسوں کی غفلت اور کوتاہی کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہماری نوجوان نسل تحریک پاکستان کے رومانوی تصور سے ہی محروم ہے۔
یہ کتاب، پوری تحریک پاکستان کو ایک انتہائی رومانوی سفر کے طور پر، پڑھنے والے کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ پوری تاریخ کا فلسفہ بیان کرتی ہے، قوموں کے عروج وزوال کے اسباب بتاتی ہے، ہمارے آباﺅ اجداد کی بے مثال ہمت وجرا ¿ت کی عملی مثال دیتی ہے، اور جب ایک قوم کمر بستہ ہوجائے تو پھر کس طرح تائید الٰہی آتی ہے، اس کی ایک بھرپور اور حقیقی تصویر یہاں بیان کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں آج تک مطالعہءپاکستان اور تحریک پاکستان کی حقیقی روح کی نمائندگی کسی اور کتاب میں اس طرح نہیں ملتی کہ جس طرح ”شاد باد منزل مراد“ میں ہے۔
ان شاءاللہ، پاکستان کے طلبائ، تاریخ دان اور آنے والی نسلیں، سبھی اس تحفے سے فیض حاصل کریں گے۔
اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اس کو ایک Text Book کے طور پر تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یا تو براہ راست نافذ کردیا جائے، یا ریفرنس کے طور پر استعمال کیا جائے۔ ان شاءاللہ، اگلے ایک ماہ تک یہ کتاب چھپ کر Hard Copy کی شکل میں بھی دستیاب ہوگی۔ اس وقت تک آپ Soft Copy ڈاﺅنلوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کتاب کو پاکستان کے ہر سکول، ہر کالج اور ہر جامعہ تک پہنچائیں۔ اس کو ہر لائبریری میں ہونا چاہیے۔ پاکستان کے ہر طالب علم کو اس سے فیض حاصل کرنا چاہیے۔
اللہ ان سب مسلمانوں کو جزائے خیر دے کہ جنہوں نے اس کتاب کو ترتیب دینے، اور چھپوانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ حقیقی معنوں میں وہ خوش نصیب لوگ ہیں کہ جن سے اللہ نے اپنے دین و ملت کی اس طرح خدمت قبول کی ہے۔
ہم نے اپنا فرض ادا کردیا ہے۔ یہ کتاب اب بلامعاوضہ عام تقسیم کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ اب اس کو پاکستان کے گھر گھر پہنچانا آپ کا کام ہے!
اپنی نوجوان نسل کی ایسی تربیت کرنا کہ دشمن نہ تو ہماری جغرافیائی سرحدوں پر نقب لگا سکے اور نہ ہی نظریاتی سرحدوں میں شگاف ڈال سکے۔ اس فرض کیلئے ”شاد باد منزل مراد“ آپ کے ہاتھ میں ایک بہت طاقتور ہتھیار ہوگا۔ اس کا صحیح استعمال کریں۔
اللہ آپ کا حامی وناصر ہو، اللہ اس پاک سرزمین کا حامی و ناصر ہو، اللہ تحریک پاکستان کے مجاہدوں اور شہداءکو اعلیٰ ترین درجات نصیب فرمائے، اور ہمیں سیدی رسول اللہﷺ کی اس امانت مدینہءثانی کی حفاظت و دفاع کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1539921006062705



 

Please read the text of the book and point out any errors in editing that may be there.
we want to know your feedback....




Please read the text of the book and point out any errors in editing that may be there.

Also, please write your comments about the book and send to us via email of posts here.

we want to know your feedback....

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1539935302727942/?type=3

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment