Saturday, 8 January 2022

January 6th, 2022

ہزاروں یا لاکھوں میں چند ایک لوگ ہوتے ہیں جو آنے والے مشکل وقت کے لئے پہلے سے تیاری کر کے رکھتے ہیں۔۔۔
بات لوگوں کی سمجھ اور ترجیحات کی ہے۔۔۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=IR5JVyW3vNI

 

 


 

ہزاروں یا لاکھوں میں چند ایک لوگ ہوتے ہیں جو آنے والے مشکل وقت کے لئے پہلے سے تیاری کر کے رکھتے ہیں۔۔۔
بات لوگوں کی سمجھ اور ترجیحات کی ہے۔۔۔
اکثریت کو تو بات سمجھ ہی نہیں آتی، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سارا نظام اسی طرح قیامت تک چلتا رہے گا، اسی طرح بجلی پانی اور گیس آتی رہے گی، اسی طرح خوراک بازار سے ملتی رہے گی، اسی طرح ان کی نوکری اور کاروبار چلتا رہے گا۔۔۔۔اور اسی طرح ملک میں عمومی طور پر امن قائم رہے گا۔۔۔۔
ایسے لوگ لاکھوں اور کروڑوں روپیہ خرچ کرتے ہیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے۔۔۔۔اربوں کروڑوں روپیہ کاروبار میں لگایا جارہا ہے ہے، پوری دنیا میں انویسٹمنٹ کی جار ہی ہے، جائیداد خرید رہے ہیں۔۔۔۔۔مگر رتی برابر ان کی تیاری نہیں ہے کہ اگر بجلی تین دن کے لیے چلی جائے تو وہ کیا کریں گے۔۔۔۔اگر شہر میں فسادات ہو جائیں تو وہ اپنا، اپنے کاروبار کا گھر والوں کا دفاع کیسے کریں۔۔۔اگر پانی آنا بند ہوجائے محلے میں تو آپ کیسے گزارا کریں گے؟  اگر آپ کے ملک پر دشمن حملہ کر دیں تب آپ کیا کریں گے؟
اوپر بیان کی ہویء سب چیزیں زندگی کی حقیقتیں ہیں ۔۔آج پوری دنیا کے ہر ملک میں کسی نہ کسی درجے پر لوگوں کو ان مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔یہ بالکل واضح بات ہے کہ آنے والے وقت میں پوری دنیا مزید انتشار فسادات اور جنگوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔۔۔۔۔نہ  ہماری حکومت تیار ہے، نا ادارے تیار ہیں، اور نہ ہی افراد۔۔۔۔
اور جب کوئی تیاری کرنے کا کہتا ہے تو اس کا صرف مذاق اڑایا جاتا ہے۔۔۔
اب یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے۔۔۔۔بہت لوگ تیاری کرنا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں رکھتے۔۔۔۔بہت سارے وسائل رکھتے ہیں لیکن ترجیحات نہیں رکھتے۔۔۔۔
کچھ ہیں جو وسائل بھی رکھتے ہیں اور ترجیحات بھی۔۔مگر اصل میں یہ کام ریاستی سطح پر ہونے کی ضرورت ہے۔۔۔۔پوری قوم کو تیار کرنا ہے۔۔۔۔جو کہ ظاہر ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی نہیں کر رہا۔۔۔
نا ملک میں خوراک کے ذخائر اکھٹے کیے جارہے ہیں، نہ ایندھن کے، نہ قوم کو منظم کر کے تربیت دی جا رہی ہے، اور نہ ہی کوئی دوررس منصوبہ بندی ہے۔۔۔۔معمولی طوفان بھی آتا ہے تو تمام سول ادارے ناکام ہو جاتے، اور فوج کو بلانا پڑتا ہے۔۔۔
کسی بھی جنگی صورتحال میں ملک اور قوم کے لیے یہ خطرناک ترین صورتحال ہوگی۔۔کراچی کی گلیاں صاف کرنے سے لے کر ملک کے دفاع تک سب کام فوج نہیں کر سکتی۔۔۔۔مگر سول ادارے بالکل بھی وزن اٹھانے کے لائق نہیں ہیں۔۔۔۔پھر آگے جو ہونے جا رہا ہے وہ بالکل واضح نظر آرہا ہے۔۔۔۔
کم از کم بندہ اپنے گھر خاندان اور محلے کی حد تک تو تیاری کرے۔۔۔
شہر میں فائربریگیڈ ہوگی لیکن گھر میں آگ بجھانے کے آلات رکھنا سمجھداری ہے۔۔۔۔۔
باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔۔
وقت بہت کم ہے آپ کے پاس۔۔۔اللہ جو وقت آپ کو دے رہا ہے اس کو بونس سمجھیں۔۔۔

 

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/4719464444774996?__cft__[0]=AZXByXbVvuAGkSDsHiwGv-oursZpTY-HOQ7clqTtv3vvqt7VvYArgHbTqtKP4LnLkzDmnV9YQjwXwJ2M11mrvF87umYJ9QPP7SxiZ3oVDII0WEwF4zCVSJHN5udjL2FfBKX6XgycbYI4c0Q9OiGyV7eaASDptKhj1G9Jukua2K-ePw&__tn__=%2CO%2CP-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment