Monday 21 January 2019

January 3rd, 2019


یہ عبرتناک تماشا جمھوری تاریخ میں دنیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھا گیا اور نہ دیکھا جاۓ گا


بابر اعوان صاحب اپنے تازہ کالم میں ھمیں سوچنے پہ آمادہ کرنے کے لیے دو مناظر پیش کیۓ ہیں - پہلا منظر صبح دس بجے کا ھے - پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عالیشان کمرے میں شہباز شریف گھومنے والی اونچی کرسی پہ تشریف فرما ہیں - انہوں نے بدعنوانی کے اھم کیسون پہ بریفنگ کے لیے نیب اور ایف آیؑی اے والوں کو بُلا رکھا ھے - دستوری اختیارات سے لیس شہباز شریف کرپشن کے خلاف اپنی نفرت کو نمایاں کرتے ھوۓ نیب والوں کو درسِ عمل دیتے ہیں ، حرکت تیز تر کرنے کی ھدایت کرتے ہیں -

دوسرا منظر دن کے تین بجے کا ھے - شہباز شریف اور نیب افسران نے جگہ بدل لی ھے - یہ نیب ھیڈکوارٹر کا منظر ھے - نیب افسران شہباز شریف سے مختلف کیسوں میں اربوں روپے کی کرپشن پہ سوالات پوچھ رھے ہیں - شہباز شریف ملزم کی حیثیت سے بوکھلاۓ ھوۓ واضح جوابات دینے کی بجاۓ بے معنی سی " یاؤں یاؤں ، غاؤں غاؤں " کر رھے ہیں - ان کے ماتھے سے پسینہ بہہ رھا ھے اور وہ نیب افسران کی چبھتی ھویؑی نگاھوں کا سامنا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں

کل سویرے پھر یہ یاؤں یاؤں کرتا بندہ گھومنے والی اونچی کرسی پہ بیٹھا ھوگا اور کرپشن کے خلاف بھاشن دیتے ھوۓ نیب والوں سے چُبھتے ھوۓ سوالات کر رھا ھوگا اور اُن کی ھوایؑیاں اُڑ رہی ھوں گی -

ان دونوں مناظر کو دیکھ کر ھر پاکستانی کے منہ سے " لخ دی لعنت " کے الفاظ کے سوا اور کیا برآمد ھو سکتا ھے - اب یہ ملین ڈالر کا سوال ھے کہ یہ لعنت پاکستانی جمھوریت کے لیے ھے ، بدبودار روایات کی مالک پارلیمان کے لیے یا موجودہ حکومت کے لیے ؟

یہ عبرتناک تماشا جمھوری تاریخ میں دنیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھا گیا اور نہ دیکھا جاۓ گا -

منقول

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1979526218768846?__xts__%5B0%5D=68.ARAtNh0Zs7c94ngeFSY499IZQ0n6_DxU2L5h0fMihM7ZB3tIwilHDj2KODcEJk2YjAKCYzz7XEh3wPGdvynEXc5ApYS4a4KMvngVuVBK5j--hRp6Q5Siu79Mi5qUwwbsl8-qYJkFfRpA1XrAaynBwdMm--97A8CGSbL7WFQHnurmjrbhFTaCG5aGFy3rwnIc5Os0SlpF5z50pQb9lsj8_ks6p9hRfHpdBW1cxTm2rnYKa4pWzfwImdI5-yUd_tWRA3f7eS4IQQm6jk25MICfFfsE9MTs86heXFZeSG0UfWzR2WtiQGAcTcM8kppv3nFLdjpZW2OKO4xAddc2QZPo0A&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment