اردو کا جنازہ ہے, ذرا دھوم سے نکلے
https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/3337455399642581
ہم کئی برس سے سے اردو کو زندہ رکھنے کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔
احیا اردو کے نام سے ہمارے فیس بک کے صفحے بھی ہیں ۔۔
میں جاہلوں کے طنز اور طعنہ پڑھ رہا ہوں ہو جو اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔۔ بے ادب بد نصیب۔۔
جس قوم کی جڑ نہ ہو وہ اکھڑ جاتی ہے۔۔

اردو ہماری جڑ ہے۔
ہمیں رومن اردو پر پابندی لگانی ہے۔۔ اردو زبان کو تباہ کرنے کا کا سب سے مہلک ہتھیار یہ ہے کہ اردو رسم الخط کو تبدیل کردیا جائے۔ آپ لوگ یا اردو لکھیں یا انگریزی۔۔ مگر رومن اردو نہ لکھیں۔
ہم اردو ترجمہ کا ایک منظم سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ اسے اپنی عام گفتگو میں استعمال کریں۔
انگریزی الفاظ کو اردو میں استعمال کرنا اردو کے ساتھ زنا بالجبر ہے۔۔۔
اس ظلم کو ہمیں بند کرنا ہوگا۔۔
یہ حکومت اور ادارہ ترقی اردو کی ذمہ داری ہے کہ جدید الفاظ کے تراجم کرے۔۔
ہم نے مذاق بنا لیا ہے اپنی زبان اور ثقافت کو۔۔
کسی ایک حکمران اور وزیر کو ٹھیک اردو نہیں آتی۔
جب پاکستان بنا تو حیدرآباد دکن میں تمام سائنس کی تعلیم اردو میں دی جاتی تھی۔ طب اور انجینئرنگ کے شعبے بھی اردو میں تھے۔۔ جب بھارتی فوج نے حیدرآباد پر قبضہ کیا تو تمام کتب خانوں کو جلا دیا گیا ۔۔ صدیوں کی محنت ضائع ہوگئی۔
اس سے قبل کل جنگ آزادی کے بعد انگریزوں نے بھی یہی کیا تھا
روزمرہ زندگی اور حکومت چلانے کے تمام معاملات اردو زبان میں انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کا تمام عدالتی نظام اردو میں بہتر چلایا جا سکتا ہے۔
پاک فوج کو بھی اب اردو زبان کی جانب آنا چاہیے۔
پاکستان کی ریاست آئین کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے اردو کو رسوا کرکے۔
اردو زبان کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔۔
کم ازکم اپنے حلقے میں تو ہم اردو کو زندہ کر سکتے۔۔۔
زبانیں پودوں کی طرح ہوتی ہیں۔۔ اگر ان کی آبیاری نہ کی جائے تو مرجھا جاتی ہیں۔
ہم تو اپنی اردو کے جنازے نکال رہے ہیں۔۔
آئیں مل کر اردو کو دوبارہ زندہ کرتے ہیں۔

آزادی کے 75 سال بعد ھم نے اردو کا یہ حشر کیا ہے۔۔۔۔ شرم سے ڈوب مریں اس ملک کے حکمران اور ذرائع ابلاغ۔۔
آزادی کے 75 سال بعد ھم نے اردو کا یہ حشر کیا ہے۔۔۔۔ شرم سے ڈوب مریں اس ملک کے حکمران اور ذرائع ابلاغ۔۔
No comments:
Post a Comment