Saturday 8 February 2020

February 8th, 2020


ھمارے بزرگوں کے لیے حکومت و ریاست کی ذمہداریاں ایک مقدس فریضہ تھیں۔ آج صرف ایک کاروبار و تجارت ھے۔۔۔۔ اسی لیے امت ذلیل و رسوا ھو رھی ھے


"میں نے آج تک کسی سرکاری کاغذ پر بغیر وضو دستخط نہیں کیے۔۔۔۔"
سلطان عبدالحمید۔۔

ھمارے بزرگوں کے لیے حکومت و ریاست کی ذمہداریاں ایک مقدس فریضہ تھیں۔ آج صرف ایک کاروبار و تجارت ھے۔۔۔۔ اسی لیے امت ذلیل و رسوا ھو رھی ھے۔
ھمارا المیہ پیسے کی کمی نہیں باکردار قیادت کا نہ ھونا ھے۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/2711693505552110/?type=3&theater

 

احسان اللہ احسان کا "فرار"


احسان اللہ احسان کا "فرار"

تحریر: زید زمان حامد

احسان اللہ احسان کے حوالے سے کچھ ضروری باتیں سمجھ لیں۔
میں دیکھ رہا ہوں کہ ہر نسل کا خنزیراس معاملے کو لیکر فوج اور آئی ایس آئی پر بھونک رہا ہے۔
پہلے تو اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ اللہ کے فضل سے یہی پاک فوج اور آئی ایس آئی اس پاک سرزمین اور سبز ہلالی پرچم کی محافظ ہیں۔

انٹیلی آپریشنز انتہائی نازک، حساس اور دور رس کارروائیاں ہوتی ہیں۔جب تک آپ ان کی منصوبہ بندی کے مرکز میں نہ بیٹھے ہوں،کسی باہر والے کیلئے ان کی گہرائی، وسعت اور ہلاکت انگیزی کو سمجھنا ناممکن ہوتا ہے۔ایک دہشت گرد یا ایک نیٹ ورک کو پکڑنے کیلئے مہینوں یا اکثر برسوں انکا پیچھا کیا جاتا ہے،نگرانی کی جاتی ہے، جاسوس چھوڑے جاتے ہیں۔۔۔

دشمنوں کے خطرناک نیٹ ورک پکڑنے کا اہم طریقہ ان کے اندر اپنے جاسوس یا ”ڈبل ایجنٹ“ چھوڑنے کا ہے۔ماضی میں جتنے بھی دہشت گرد نیٹ ورک توڑے گئے ہیں وہ اسی وجہ سے کہ آئی ایس آئی نے ان کی صفوں میں اپنے ایسے جاسوس چھوڑ دیئے تھے کہ جو ظاہر میں تو دہشت گردوں کے ساتھ تھے، مگر اندر سے ہمارے جاسوس تھے۔

احسان اللہ احسان بہت طویل عرصے تک ٹی ٹی پی کے خوارج کا ساتھی تھا۔ مگر جب ٹی ٹی پی کو شکست ہوئی تو اپنی جان بچانے اور اپنے خاندان کے لیے اس نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رابطہ کیا تھا۔اسی کی دی ہوئی معلومات پربڑی تعداد میں خوارج مارے گئے تھے۔

اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ احسان اللہ احسان ”فرار“ ہوگیا ہے۔
اب فرار ہوا ہے یا پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کیلئے چھوڑا گیا ہے، اس کا نہ ہم آپ کو بتائیں گے نہ کوئی اور۔۔۔
بس اعتبار رکھیں کہ ”مارخور“ کی پہنچ سے ان شاء اللہ، کوئی سانپ بچ کر نہیں جائے گا۔۔۔!!!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/2711970685524392?__xts__%5B0%5D=68.ARB6lkjmNKk9JMMAEoPRCYlcZ_1ReTyPRLKiYKVRUiCEK2jlKOz-kAPrzGKVO_nDvb-CQz0LsPURvLylaCawC47ROg7h1Yl6vN3dU12-INrMn5cLC4xYVXWUAbGbyPJ1klliyQg7S7YXDrFmTEtBtwqKgSRFUOKZWp8ZhApqJNbh0tszLqQRoNxie8r0cttl5evsP9tk8TX93wyDSFX7JDY54Cj4KKAhEjkjaGzmCcS6tY02z7kgFY6wrP4NGk2JHsW22MZNGb1yOyXk4MIpPTByPlo4UCoqDYfKxHZmWnkf0o4_SOVcaIrJ0C_sf0-FRcLzsZHL8BhyHB0y1PvCSw&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment