Tuesday 14 January 2020

January 11th, 2020

اسلام امن پسند بعد میں اور انصاف پسند پہلے ہے کیونکہ امن صرف انصاف سے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔ اور انصاف قائم کرنے کی خاطر اسلام ظالموں کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا حکم دیتا ہے


کچھ معذرت خواہانہ رویہ رکھنے والے لوگ اسلام کو امن پسند مذہب قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ اسلام امن پسند بعد میں اور انصاف پسند پہلے ہے کیونکہ امن صرف انصاف سے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔ اور انصاف قائم کرنے کی خاطر اسلام ظالموں کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا حکم دیتا ہے۔

اسلام حربی قوانین کیساتھ ساتھ ایک صوفیانہ روح رکھنے والا دین ہے۔ یہ جہاں ناانصافی اور ظلم کے وقت خون کے بدلے خون کی بات کرتا ہے وہیں مغلوب ہونے کے بعد رحم کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات تلوار کو قلم پر اور انصاف کو امن پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

ریاستِ مدینہ کی اولین ترجیح انصاف کا قیام تھا۔ اسی لیے حضور ﷺ نے سفارتکاری کی زبان نہ سمجھنے والی برائی اور ظلم کی قوتوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔ آج بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام ایک تھکا ہارا Pacifist مذہب نہیں ہے۔ یہ عیسائیت کی طرح بغیر سیاسی و معاشی نظام کے ہے نہ ہی بدھ مت کی طرح جھکنے کا درس دیتا ہے۔ یہ ہندوانہ نظریے کی طرح تاریک ہے اور نہ ہی یہودیت کی طرح متشدد ہے۔ اسلام ریاستی، سیاسی، معاشرتی، معاشی، روحانی اور حربی قوانین
رکھنے والا ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام طاغوتی طاقتیں دینِ اسلام کیخلاف یکجا ہیں۔ کیونکہ یہ اُن تمام نظریات کا واحد متبادل ہے جنہوں نے انسانیت کو ذِلّت، بدامنی اور خون خرابے کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔

(سید زید حامد)

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/2648374235217371/?type=3&__xts__%5B0%5D=68.ARDRPkuw-391OiOtgkAb_qFqFnMV00ZtoBmr94ZEzbc_y-htAQEDRNjVjAYH9eSrtcMRC7y37Fh0fSBcKgyROkDfTKIlaNqIsB2j6Qgb2mfbJ_Art4gLj5uDBtOJCHj7s5mCiMMKlZYlx_xLpoeq1lajs3TCputWToES9NHTAX-KnRQZ_iKPMbflLO_-hyBwXH5dpcn_Yt2jDNqJCgYLsTsJNx25M5l_q9WLmnmNc6wTfCj8kZO0RcTUwhKRH8-hBCUBTO_scNwS2EPufh1BJhErm6VLhrxdRPcPrE9ukZDCSbRJpAsshD7UJpeimyhXU-Ks9SQOkmb-4934wo4LIcj5jA&__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment