Friday, 30 June 2017

June 19th, 2017

آپ کو یاد ہے ناں کہ ہم ہمیشہ آپ سے کہتے ہیں کہ مسلمان جب بھی کفار پر فتح یاب ہوگا، روحانی طاقتوں کی وجہ سے ہوگا

آپ کو یاد ہے ناں کہ ہم ہمیشہ آپ سے کہتے ہیں کہ مسلمان جب بھی کفار پر فتح یاب ہوگا، روحانی طاقتوں کی وجہ سے ہوگا۔ یہ اللہ کا فضل اور کرم ہوگا کہ وہ اپنی روحانی طاقتوں اور ملائکہ کو مسلمانوں کی مدد کیلئے بھیجے۔ کیا آپ نے نوٹ کیا کہ کل کے میچ میں کتنا واضح نظر آرہا تھا کہ اللہ کی تائید اور مدد شامل حال ہے اورروحانی طاقتیں ہماری ٹیم کی مدد کررہی ہیں۔
جب روحانی طاقتیں آپ کے ساتھ ہوں تو پھر ہوتا کیا ہے؟
پھر یہ ہوتا ہے کہ فخر کا کیچ پکڑا جاتا ہے اور وہ نو بال ہوجاتی ہے۔
بال وکٹوں کو لگتی ہے مگر بیلز نہیں گرتے اور حفیظ آﺅٹ نہیں ہوتا۔
دشمن جب آپ کو رن آﺅٹ کرنا چاہتا ہے تو اس کے نشانے وکٹوں پر نہیں لگتے۔
آپ کے کیچ ڈراپ ہوتے ہیں، دشمن کے سارے کیچ پکڑے جاتے ہیں، اگر دشمن کا کیچ ڈراپ بھی ہوجائے، تو اگلی بال پہ دوبارہ آﺅٹ ہوجاتا ہے۔
دنیا کی سب سے طاقتور ہندو ٹیم، دنیا کی سب سے کمزور اور ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں رسوا ہوتی ہے۔
اٹھارہ سال کا شاداب اٹھارہ سالہ تجربے رکھنے کو یوراج کو آﺅٹ کرتا ہے۔
پوری بھارتی ٹیم کے اعصاب اور حواس شل ہوجاتے ہیں، اور ہمارے نوجوان بچے شیروں اور دلیروں کی طرح ان کی تکہ بوٹی کرتے ہیں۔
ظاہری آنکھ سے دیکھیں تو یہی نظر آئے گا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ مگر باطنی نگاہ سے دیکھیں تو نظر آئے گا کہ اللہ نے کس طرح صف در صف ملائکہ کو نازل فرما کر اس پاک سرزمین کی مدد کی، مشرکوں کو رسوا کیا، ہمارے کلیجے ٹھنڈے کیے۔
یہاں پر بہت سے لوگ یہ سوال کریں گے کہ ہم پہلے بھی تو انڈیا سے ہارتے رہے ہیں ، تو اس وقت یہ ملائکہ کہاں تھے؟ اللہ کی مدد کہاں تھی؟
اس بات کا جواب بہت اچھی طرح سمجھ لیں۔اللہ تو ہر وقت تیار ہے مومنین کی مدد کرنے کیلئے، مگر ہم ہی اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے اس کی مدد طلب نہیں کرتے۔پوری قوم دعائیں کررہی ہو، اللہ کے آگے گڑگڑارہی ہو، مگر ٹیم میں کچھ کھلاڑی خیانت کررہے ہوں، جواءلگایا ہوا ہو، آپس میں پھوٹ پڑی ہو، اتحاد اور یکجہتی کا فقدان ہو، مقصد پاکستان کو عزت دینا نہیں بلکہ ذاتی شہرت اور پیسہ کمانا ہو، تو پھر ایسی ناپاک نیتوں کی وجہ سے اللہ کی مدد نہیں آتی!
مسلمان کا کام اپنی نیتوں کو پاک رکھنا اور پورے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کے خلاف جان مارنا ہے، اس کے بعد آپ اس قابل ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مدد اور نصرت کیلئے روحانی طاقتوں کو بھیجے۔ یہ قانون کرکٹ کے میدان کیلئے بھی ہے، اور میدان جنگ کیلئے بھی!
کل کے میچ میں واضح نظر آرہا تھا کہ پوری ٹیم ایک جان ہو کر پورے خلوص اور جذبے سے پاکستان کیلئے کھیل رہی تھی۔ متکبر دشمن نے غرور کی آخریں حدیں پار کی ہوئی تھیں اور پھر یہ اللہ کی سنت ہے کہ جب مومنین ایسے متکبر دشمن کے سامنے خلوص نیت سے متحد ہو کر اللہ سے مدد طلب کریں تو پھر اللہ کی مدد لازماً آتی ہے، اور پھر پوری قوم نے دیکھا کہ اللہ نے کس طرح اپنی روحانی طاقتوں کی مدد سے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اتنے منجھے ہوئے اور طاقتور مشرکوں کی ٹیم پر فتح عطا کی۔
کل صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا۔ اللہ نے پوری قوم کو ایک بہت بڑا سبق دیا ہے: یہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے، دشمن چاہے کتنا بھی زور لگا لے، نہ تو اس راز کو سمجھ سکتا ہے، نہ اس راز کو مٹا سکتا ہے، نہ اس راز کو شکست دے سکتا ہے۔ جب دنیا یہ سمجھے گی کہ اب پاکستان ختم ہونے لگا ہے، تو ان کو اسی طرح کا دھچکا لگا گے کہ جیسے اس عالمی کپ میں لگا ہے۔ پاکستانیوں کو صرف یہ کرنا ہے کہ اپنی نیتوں کو پاک کریں، اور آپس میں مضبوطی سے یکجان ہو کر ایک مضبوط امت رسولﷺ کی ملت ہونے کا حق ادا کریں۔ باقی کام اللہ کا اور اس کے ملائکہ کا اور اس کی روحانی طاقتوں کا ہے۔ ہم نے صرف میدان میں کھڑے ہو کر ”باﺅلنگ“ ہی کرانی ہوگی، وکٹیں اللہ خود گرائے گا۔
The debutant of the tournament became "man of the match" in final...
The guy playing his first major tournament gathered the "man of the series" and "golden ball" awards...
The spot fixer who was exiled for his sins, came back to decapitate the top batting order of india to atone for his sins...
A bunch of renegades rebelled against the aristocrats of cricket and humbled them...
The Underdogs defeated the Champions...
David has brought the Goliath down...
Modesty got the better of arrogance...
The weakest batting side scored the highest total of the tournament...
The strongest batting side was dismantled to pave way for the biggest margin of defeat in any ICC tournament final...
The records shattered like glass...
And The lowest ranked team became the Champion of The Champions...
Stats don't mean anything...opinions don't count either...paper and analysis mean nothing...
On one's best day, the ball doesn't dislodge the bails and the opponents overstep the lines...
The divine has finally spoken approvingly...
And the universe is in admiration of the phenomenon called TeamGreen...

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1344789598909181



If we have faith, unity & discipline....then surely Allah's help is on its way....whenever we lose, we would be lacking these 4 critical ingredients.


Read, ponder deep and spread.....
If we have faith, unity & discipline....then surely Allah's help is on its way....whenever we lose, we would be lacking these 4 critical ingredients.

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1344869905567817/?type=3



It was a utter humiliation of our worst enemy...total izzat to Pak Sarzameen, a sign from Allah that He will help us even today only if we follow His Hukm.


Someone send me this and I wanted to share. It was not a match...It was a utter humiliation of our worst enemy...total izzat to Pak Sarzameen, a sign from Allah that He will help us even today only if we follow His Hukm. This one game gave happiness to Muslims from Sirinagar to Medina to UK to Canada to Turkey...it burnt the tails of Mushriks... Allahu Akbar !!
*جیت*
آج میں ایک افطاری پر مدعو تھا. بس میچ کے ابتدائی بیس اورز دیکھے. بیس اورز کے بعد میں نے صرف پاکستانیوں کو دیکھا. میں نے پل پل بتدریج خوشی سے دمکتے چہرے دیکھے. میں نے بچوں بڑوں بوڑھوں خواتین کو بلاوجہ خوش و مسکراتے دیکھا. میں نے اُن لوگوں کو بھی دلچسپی لیتے دیکھا جو کرکٹ کی ابتدائی ابجد سے بھی واقف نہیں تھے.
واپسی میں میچ مکمل ہوچکا تھا. جیت رقم ہو چکی تھی.
میں نے گلیوں میں سب کو مسکراتے دیکھا. میں نے موٹر سائیکلوں پر جوانوں کو پرچم اٹھائے یہاں وہاں دوڑتے دیکھا.
میں نے ٹریفک جام میں بھی کسی کو پریشان نہ دیکھا. میں نے گاڑیوں کے شیشوں سے اجنبیوں کیلئے لہراتے ہاتھ دیکھے. میں نے ٹریفک و عام پولیس کو بھی سب کو پیار سے ہاتھ ہلاتے دیکھا.
ہاں گھر واپسی تک
میں نے کسی جماعت کا پرچم نہ دیکھا. میں نے بس صرف پاکستانی دیکھے. انکو خوش ہوتے دیکھا. ٹی وی پر ہر طرف خوشیاں دیکھی. فخر دیکھا، طمانیت دیکھی.
کرکٹ کسی قوم کیلئے کھیل ہوگا. لیکن میں نے اپنی قوم کیلئے اسے وقت موجود واحد اتفاق کی زنجیر بنتے دیکھا. سری نگر سے خیبر تک گوادر سے قصور تک کراچی سے وانا تک........
آج سارا صرف پاکستان تھا.
آج سارا پاکستان سرشار تھا.
ہاں ہم جیت گئے. یہی جیت کہلاتی ہے.
اس آخر شب رب العالمین سے دعا ہے کہ یہ قوم بہت دکھ دیکھ چکی. اب اسے کھیل کے علاوہ سیاست سے ریاست تک جیت سے آشنا کردے.
ہمیں ایک کردے.
آمين يارب العالمين

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1345086982212776


No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment