Friday, 21 October 2016

October 21st, 2016

Dear Children, You must learn English BUT you MUST NOT forget Urdu.....If you have lost Urdu...you will lose who you are...

 

Dear Children, You must learn English BUT you MUST NOT forget Urdu.....If you have lost Urdu...you will lose who you are...

No amount of wealth, jobs, financial stability, cars, houses or business will make you a Muslim from Pakistan who is the proud inheritor of a brilliant civilization IF you disconnect from this beautiful Urdu....

Here is a test.....Take a piece of paper... write your name and write from 1 to 10.......

Now check...have you written in Urdu or in English?? Can you write in both languages equally comfortably?? If the answer is NO for Urdu, then the damage has been done....repair it NOW...

Losing Urdu means you will be a tree with NO roots....no depth....no stability.....NO strength..... Your choice now...

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1109014432486700/?type=3





آپ اگر پاکستان کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو ہماری بات کو ادب سے سنیں اور اس اذان کو پھیلائیے

 

الحمد للہ، ہمارے اس صفحے پر دس لاکھ سے زائد ممبران ہیں، اور ہر ہفتے ہزاروں نئے ممبران کا اضافہ ہوتا ہے کہ جو نہ تو ہمارے پچھلے نو برس کے کام سے واقف ہوتے ہیں، نہ انہیں ہمارے مشن کا کوئی علم ہوتا ہے، اور نہ ہی وہ ہمارے تجزیے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ لہذا ہر روز درجنوں کی تعداد میں ہمیں ایسے افراد کو بلاک کرنا پڑتا ہے کہ جو ہمارے اس صفحے کو ایک عام فیس بک صفحہ سمجھ کر اپنی ناقص اور فضول رائے کا اظہار کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ ان میں دشمن بھی ہوتے ہیں اور نادان دوست بھی۔

ہم یہ بات ایک مرتبہ پھر آپ کو واضح کردیں کہ اس صفحے پر جو بھی سیاسی، مذہبی، تاریخی، معاشرتی اور عسکری تجزیہ پیش کیا جاتا ہے اس کے پیچھے پاکستان کے معتبر ترین دفاعی تجزیہ نگاری کے ادارے ”براس ٹیکس“ کا گہرا تجربہ اور ماہر ٹیم شامل ہوتی ہے۔ ہم پچھلے کئی برس سے پوری دنیا سے معلومات اکٹھی کرکے ایک دقیق تجزیے کی بنیاد پر مشکل ترین معاملات کو آسان زبان میں آپ کے سمجھنے کیلئے بیان کرتے ہیں۔ آپ میں سے کوئی بھی فرد ایسا نہیں ہے کہ جس کے پاس معلومات، انٹیلی جنس یا خبروں کو جمع کرنے کا اتنا وسیع نظام موجود ہو، اور نہ ہی آپ میں سے کوئی اتنا بڑا دفاعی تجزیہ نگار ہے کہ پورے براس ٹیکس کے تجزیے کے مقابلے میں کوئی جدید نظریہ پیش کرسکے۔ ہمارا کام انتہائی پیچیدہ، نازک اور دقیق تجزیے پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہم اپنی پوری تحقیق، اس کے ذرائع اور وسائل آپ کے سامنے نہیں رکھتے بلکہ صرف نتیجہ آپ کو سناتے ہیں۔ لہذا سمجھداری اور عقل کا تقاضا یہ ہے کہ ہمارے تجزیے کا مذاق اڑانے، اس کی توہین کرنے یا اس کے مقابلے پر اپنا فلسفہ پیش کرنے کی بجائے، اس بات پر غور کریں کہ جو یہاں بیان کی جاتی ہے۔ اسی میں آپ کیلئے خیر اور بہتری ہے۔

ہمارے جو ممبران برسوں سے ہمارے ساتھ ہیں، وہ اس بات کو سمجھتے بھی ہیں، اس کا احترام بھی کرتے ہیں اور ہمارے تجزیے پر عمل بھی کرتے ہیں۔ ہم نئے آنے والوں سے درخواست کریں گے کہ بلا وجہ اپنے آپ کو بلاک نہ کروائیں۔ آپ یہاں پر خود تشریف لائے ہیں، ہم نے آپ میں سے کسی کو دعوت نامہ بھیج کر نہیں بلایا۔اس صفحے پر پاکستان کے دفاع کی ایک انتہائی مشکل تبلیغاتی اور معلوماتی جنگ لڑی جاتی ہے، پوری دنیا میں پاکستان کے دشمن، مشرک، خوارج اور لبرل بے غیرت ہم سے اور ہمارے اس مشن سے نفرت کرتے ہیں اور ہماری طرف سے ان پر شدید ضرب لگائی جاتی ہے۔

یہ عام معاشرتی گفتگو کا صفحہ نہیں ہے، یہ ایک دفاعی تجزیہ نگاری کے تھنک ٹینک کا میدان جنگ ہے، جب آپ یہاں پر آئیں تو اس صفحے کے قواعد اورضوابط پر بھی سختی سے عمل کریں، ورنہ جا کر حامد میر یا عامر لیاقت کا صفحہ جوائن کرلیں، یہاں سے تو آپ ویسے ہی پھر جلدی نکال دیئے جائیں گے۔

آپ اگر پاکستان کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو ہماری بات کو ادب سے سنیں اور اس اذان کو پھیلائیے۔ ہماری بات کو رد کرنا، اس کا مذاق اڑانا یا اس پیغام کو توہین کرنا حماقت، دشمنی اور غداری تصور کیا جائے گا۔

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔
 اللہ پاک فوج کا حامی و ناصر ہو۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1109613662426777/?type=3




No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment