Tuesday, 21 August 2018

July 27th, 2018

What red lines IK must never cross?


What are the best things that have emerged in this elections.

1. One national party has emerged cutting across ethnic or religious divides.
2. Nearly all top veteran political traitors dividing the nation have been rejected.
3. People of Karachi, in general, rejected MQM.

Now what are the major challenges?

1. Since 1971, Pakistan faces its gravest of crisis today. Is an active war zone, on the edge of economic meltdown under attack in a 5GenWar.
2. PTI faces its gravest challange too. It has never played on this stage & it's team is very weak.

Now what are the major challenges?

1. Since 1971, Pakistan faces its gravest of crisis today. Is an active war zone, on the edge of economic meltdown under attack in a 5GenWar.
2. PTI faces its gravest challange too. It has never played on this stage & it's team is very weak.

What red lines IK must never cross?

He must never become another Donald Trump. Trump never held a national office before & suddenly became President. He is inexperienced, has dangerous advisors, he is arrogant, egotistical & unpredictable. He was elected too with high hopes....

What are the immediate challenges PTI govt will face?

1. Finding the right team to run the country. Right now, they are in a mess.
2. Economic collapse. Must find alternate ways to generate income, not IMF.
3. Next wave of Terrorism which is lurking around the corner.

What are the things which could destroy or hurt IK?

1. His own ego and inexperience.
2. His bad advisors. Almost all of them are liberal secular, some even alcoholics.
3. His clash with army on national security issues & his rash desire to control army & ISI at this stage.

- Zaid Hamid

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.1643903065664498/1760369454017858/?type=3&theater





آج میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں سے کچھ گہری باتیں کرنا چاہتا ہوں، زرا غور سے سنیں۔ پہلے ساری ٹویٹس پڑھ لیں



آج میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں سے کچھ گہری باتیں کرنا چاہتا ہوں، زرا غور سے سنیں۔ پہلے ساری ٹویٹس پڑھ لیں، پھر کوئی جواب دینا ہو تو دیں۔ ایک ٹویٹ پڑھ کر شور شرابہ نہ شروع کردیں۔

پی ٹی آئی کے جذباتی نوجوانوں سے میں یہ کہتا ہوں کچھ شرم حیاءاور لحاظ کرلیا کرو۔ جب تمہارے پوتڑے تمہاری مائیں بدلا کرتی تھی، تو اس وقت یہ فقیر میدان جنگ میں برسوں دشمنوں سے برسر پیکار رہا۔ تم میں سے اکثر کے والد کی عمر کا ہوں۔ تمہاری بداخلاقی شرمناک حد تک گری ہوئی ہے۔

میری پوری زندگی اس پاک سرزمین کے دفاع میں گزری ہے۔ ہمارا تجربہ، مشاہدہ اور فراست اللہ کے فضل سے آپ سب سے زیادہ ہے۔ لہذا جب ہم کوئی بات کریں تو ادب کا تقاضا بھی یہ ہے کہ بدکردار و بداخلاق لوگوں کی طرح گالیاں دینے کے بجائے غور سے ہماری بات سنیں اور اس پر تدبر کریں۔

پاکستان کے دفاع میں جن مجاہدوں نے اپنا خون پسینہ اور مال لٹایا ہے اور لٹارہے ہیں، ان کے ساتھ گستاخ اور بے ادب نہ ہوا کریں۔ اس پاک سرزمین کے دفاع کیلئے اور نظریہءپاکستان کے احیاءکیلئے ابھی تک آپ نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ نہ آپ کا علم ہے نہ آپ کا تجربہ ہے نہ آپ نے عملی طور پر اس پاک سرزمین کیلئے خون بہایا ہے۔

ہر جماعت کا مزاج اور اخلاق اس کے قائدین اور سربراہوں کے اخلاق کا نمائندہ ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کی شرمناک بداخلاقی دیکھ کر مجھے پاکستان کے مستقبل پر خوف آتا ہے۔ نہ آپ کو دوست اور دشمن کی پہچان ہے، نہ بڑے اور چھوٹے کا لحاظ ہے، نہ دین اور شریعت کا کوئی ادب۔

نہ میری کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی ہے، نہ میں کسی کا دیا حرام کھاتا ہوں، نہ کسی دنیاوی طاقت کا کوئی خوف ہے۔ اللہ کی طرف سے ایک ڈیوٹی پر مامور ہوں کہ اس پاک سرزمین کی ہر حال میں، ہر دشمن سے، حفاظت کرنی ہے، چاہے وہ دانا دشمن ہوں یا نادان دوست۔

ہر وہ شخص جو ملک و ملت و قوم کا درد رکھتا ہے، اس کیلئے قربانیاں دیتا ہے، اس کیلئے اپنے جان و مال و اولاد کو پیش کرتا ہے، وہ لازماً جذباتی بھی ہوگا، جرا ¿ت رندانہ بھی رکھتا ہوگا، دوستوں پر رحیم اور دشمنوں پر انتہائی سخت بھی ہوگا۔ اگر ہماری ڈیوٹی کو نہیں سمجھتے ہو، تو یہاں سے چلے جاﺅ۔ خود کو بدنصیب نہ کرو۔

ہم جو باتیں پی ٹی آئی اور عمران کے بارے میں کہتے ہیں وہ دشمنی پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ ان کی بنیاد پاکستان سے شدید محبت اور اس کی ہر حال میں حفاظت کا جذبہ ہے۔ حکمرانوں کو نصیحت نقصان ہونے سے پہلے ہی کرنی چاہیے۔ نقصان کے بعد نصیحت کی تو کیا فائدہ۔۔۔

ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے معاملے میں ہم کسی کا لحاظ نہیں کریں گے۔ جب ایک بزرگ، تجربہ کار، غیر جانبدار اور عملی طور پر دفاع پاکستان میں خط اول لڑنے والا کوئی وجود آپ کو نصیحت کریں تو کم عقلوں کی طرح شور مچانے کے بجائے سر جھکا کر تحمل سے سنیں، چاہے بات سمجھ آئے یا نہ آئے۔

پی ٹی آئی نے صوبہ سرحد پر حکومت تو کی، مگر اس صوبے کو خوارج کے فتنے سے آزاد کرانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اس صوبے کو آزاد براس ٹیکس اور پاک فوج نے مل کر کیا ہے، اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔ اور بدنصیبی یہ ہے پی ٹی آئی کے نوجوان ہمیں ہی گالیاں دیتے ہیں۔۔۔

آپ لوگوں کو نہیں معلوم کہ براس ٹیکس کی ڈیوٹی کیا ہے۔ 2007 ءمیں ہم نے پاکستان کے دفاع کی فیصلہ کن جنگ لڑنا شروع کی، پاک فوج کو حوصلہ دیا، حکمت عملی سمجھائی، خوارج کے خلاف اذان دی، قوم اور فوج کو اکٹھا کیا اور جنگ کا پانسا پلٹ دیا، اور آج اللہ کے فضل سے پاکستان میں امن ہے۔ کیا یہ سب آپ جانتے ہو۔۔۔؟

لہذا پی ٹی آئی کے نوجوانو، اگر یہاں ہماری بات سننے آئے ہو تو ادب اور لحاظ سے سنو۔ اس میں تمہارے لیے بہتری اور خیر ہے۔ یہ باتیں تمہیں کوئی اور نہیں بتائے گا، کوئی اور تمہاری غلطیوں کی نشاندہی نہیں کرے گا، کوئی اور تمہیں اصلاح کی نصیحت نہیں کرے گا، کوئی اور تمہیں اپنی نادانی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے سے نہیں روکے گا۔ اپنے خیر خواہ کی عزت و ادب کرو!!!

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1760645060656964?__tn__=-R

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment