Tuesday, 1 May 2018

April 30th, 2018


بلاآخر پی ٹی ایم اپنے اصل مطالبات پر آہی گئی



بلاآخر پی ٹی ایم اپنے اصل مطالبات پر آہی گئی۔

پی ٹی ایم پاکستان دشمنوں کے سٹریٹیجک مفادات کی نگران تحریک ہے اور یہ بہت جلد فاٹا سے پاک فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گی۔
تاکہ افغانستان میں امریکہ نے داعش کے جو لشکر بیٹھا رکھے ہیں ان کو دوبارہ فاٹا میں داخل کیا جا سکے۔

اب پی ٹی ایم نے فاٹا سے پاک فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ شروع کر دیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ سوات میں پاک فوج کی چھاؤنی تعمیر نہ کی جائے۔

پی ٹی ایم باڑ کی تعمیر پر بھی اعتراض کر رہی ہے اور افغانیوں کی واپسی پر بھی۔

مسلمان ممالک کو خود اپنی ہی عوام کے ذریعے برباد کرنے کا یہ تجربہ لیبیا، شام اور عراق میں کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو حقوق اور ظلم کے چند نعرے دے کر اٹھاؤ،
اور خود اپنی ہی ریاست سے ٹکرا دو،
پھر ریاست کے خلاف مظلوموں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے نام پر پہنچ جاؤ۔

عراق، شام اور لیبیا میں امریکہ اسی اصول کے تحت پہنچا اور کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔ حقوق وغیرہ تو ایک طرف رہے لوگ اپنی جان، مال، عزت اور وطن سے بھی محروم ہوگئے۔

پی ٹی ایم کے ذریعے اب یہ تجربہ پاکستان میں کرنے کی کوشش کی زور و شور سے جاری ہے۔ ظلم اور حقوق کے نام پر لوگوں کو پاکستان کے خلاف اکسانا اور ساتھ ہی امریکہ اور اقوام عالم سے پاکستان کے خلاف مدد طلب کرنا۔

وزیرستان پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پی ٹی ایم کے عناصر نے وزیرستان کا امن دوبارہ خراب کرنا شروع کر دیا ہے اور وہاں اکا دکا کاروئیاں شروع ہوگئی ہیں اور ساتھ ہی چور مچائے شور کے مصداق پی ٹی ایم کا یہ واویلا بھی کہ یہ پاک فوج کر رہی ہے۔

جنگ زدہ علاقوں میں تعئنات پاک فوج کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی گئی ہے۔ کل پاک فوج کی گاڑی کا گھیراؤ کیا گیا، جلد ہی پاک فوج پر کوئی اکا دکا حملہ بھی ہوسکتا ہتھیاروں کے بغیر جس کو احتجاج کا نام دیا جائیگا۔ پاک فوج جواباً کاروائی کرے گی تو بس پھر دیکھنا پوری دنیا میں کیسا واویلا ہوتا ہے کہ جی غیر مسلح سویلینز پر پاک فوج نے حملہ کر دیا وغیرہ۔
اس قسم کے ڈرامے کی ریکارڈنگ وغیرہ کا بھی مکمل بندوبست کیا جاتا ہے تاکہ " ریاستی ظلم " کا نظارہ لوگ اپنی آنکھوں سے کر سکیں۔ یہ نہ ہوسکا تو کسی کو بھی پاک فوج کی وردیاں پہنا کر کچھ بھی کروایا جا سکتا ہے بنگلہ دیش کی طرح۔

یہ بات نوٹ کی جانی چاہئے کہ ن لیگ اور محمود اچکزئی کی حکومت ان بدمعاشوں کی مکمل سپورٹ کا اعلان کر رہی ہے بلکہ ان کے پاکستان مخالف جلسوں کے لیے مریم نواز نے کارکن بھی بھیجے۔ اس جلسے میں پاکستان کی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
لیکن اس غدار ن لیگی حکومت نے لوگوں کو بغاوت پر اکسانے والے اس گروہ سے تاحال بات چیت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ کیوں ؟؟

پاک فوج نے ان کو اپنے بچے قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہر قسم کے مزاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں تو یہ مزید شیر ہوگئے اور دو دن پہلے منظور پشتین نے باقاعدہ جنگ کی دھمکی دے ڈالی۔ البتہ پوسٹ فوراً ہٹا دی۔
( موصوف ملالہ کی طرح امریکہ سے امن کا نوبل انعام بھی لینا چاہتے ہیں شائد اس لیے :) )

اب ان کے پیروکار کھل کر پاکستان کے خلاف امریکہ اور انڈیا سے مدد طلب کرنے پر آگئے ہیں۔ بلکل الطاف حسین کی طرح۔

خدا کے لیے اب تو یہ راگ الاپنا بند کر دو کہ " جی ان کے مطالبات تو جائز ہیں "

پشتونوں کو ورغلا کر برباد کرنے کی اس تحریک کے خلاف خود پشتونوں کو کھڑا ہونا ہوگا ورنہ یہ لوگ ہمارا امن اور ہمارا ملک ہم سے چھین لینگے!

اس تحریر کو ہر پشتون تک پہنچاؤ۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/photos/a.109687115752775.23119.109463862441767/1652632028124935/?type=3&theater



آرٹیکل 62,63 آج ہمارے آئین مضبوط حصہ ہے۔ اس کو ہر حال میں نافذ کرنا ہوگا۔ اگر الیکشن کمیشن، پارلیمان اور سیاسی جماعتیں اس کی راہ میں مزاحمت کرتی ہیں تو پھر فوج کو بھی پورا حق ہے کہ آئین کی دیگر شقوں کو بھی رد کرتے ہوئے ملکی مفاد میں جو چاہے کرے


ایک بات بہت غور سے سمجھ لیں اور منافقت نہ کریں۔
پاکستان کے آئین کے ساتھ مذاق نہیں کیا جاسکتا۔ یا پورا آئین نافذ کریں، یا پھر پورے کو رد کریں۔ اپنی مرضی کے مطابق اس میں سے اپنی پسندیدہ شقیں نافذ اور ناپسندیدہ شقیں رد نہیں کی جاسکتیں۔

فوج پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ آئین توڑتی ہے۔ مشرف پر تو غداری کا مقدمہ بھی یہی بنا ہے۔
اگر سیاستدان، پارلیمان، الیکشن کمیشن آئین توڑے تو اسے کیا کہیں گے؟؟؟
فوج کا آئین توڑنا حرام، سیاستدانوں کا آئین توڑنا حلال!

آرٹیکل 62,63 آج ہمارے آئین مضبوط حصہ ہے۔ اس کو ہر حال میں نافذ کرنا ہوگا۔ اگر الیکشن کمیشن، پارلیمان اور سیاسی جماعتیں اس کی راہ میں مزاحمت کرتی ہیں تو پھر فوج کو بھی پورا حق ہے کہ آئین کی دیگر شقوں کو بھی رد کرتے ہوئے ملکی مفاد میں جو چاہے کرے۔

62,63 کی تین بنیادی شرائط ہیں:
٭ نظریہءپاکستان پر ایمان رکھنے والا ہو۔
٭ دین میں بیان کردہ بڑے بڑے حرام کاموں سے بچتا ہو۔
٭ مالی معاملات میں خائن اور چور نہ ہو۔
یہ تینوں شرائط پوری کرنا لازم ہے، ورنہ آئین سے غداری ہے۔

اگر آئین نافذ کیا جائے تو زرداری، نواز شریف، اچکزئی، فضل الرحمن، بلاول، حتیٰ کہ عمران بھی تاحیات نا اہل ہوتے ہیں۔
اب بتائیں! آئین نافذ کرنا ہے؟
لہذا ہمیں یہ نہ سمجھائیں کہ آئین کے مطابق عبوری حکومت کو دو ماہ کے اندر انتخاب کرانے ہوتے ہیں۔

آج ہم پاکستان کی سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پاک فوج سے سختی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلے الیکشن سے پہلے اس بات کا مکمل اطمینان کریں کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور ان کے سربراہان اور اراکین 62,63 پر ہر لحاظ سے پورے اترتے ہوں۔ چاہے پوری جماعت نا اہل کرنی پڑے۔۔۔ کریں!!!

آج جمہوریت کو پاکستان میں چلتے ہوئے دس برس کا عرصہ ہوچکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں، بڑی ہوں یا چھوٹی، اپنی باری لے چکی ہیں۔ اس دس سال کے عرصے میں پاکستان مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگیا۔ اب اگلے الیکشن سے پہلے احتساب واجب ہے۔ بغیر احتساب الیکشن آئین سے غداری بھی ہے اور ریاست پاکستان سے بھی!

کل رات کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی والوں پر جیت کا نشہ طاری ہے، کہ اب تو پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہی آئی۔
تھوڑا صبر کرلیں، ذرا ہمیں دیکھ لینے دیں کہ 62,63 پر کون کون پورا اترتا ہے، عمران سمیت۔۔۔
ویسے یہ تو بتائیں اگر پی ٹی آئی میں سے عمران کو نکال دیں تو پیچھے کیا بچتا ہے؟؟؟

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ ایک فرد کے گرد گھومنے والا غلاظت کا انبار ہے، کہ جو دوسری سیاسی جماعتوں سے نکالے گئے لوٹوں پر مشتمل ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اگر عمران کو آج کچھ ہوگیا تو پھر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟ ہمیں نظام درست کرنا ہے، افراد کے گرد گھومتی سیاسی جماعتیں نہیں بنانیں۔

اس گھمنڈ میں کہ اب انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم ہی اقتدار میں آئیں گے، تمام ہی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے بندر تماشے سجا رہی ہیں، اس بات سے مکمل بے پرواہ کہ آج پاکستان کے خلاف کس قدر بھیانک سازشیں یکے بعد دیگرے بنی جارہی ہیں۔ پاکستان کو شام بننے میں اب چند گزوں کا ہی فاصلہ رہ گیا ہے، استغفراللہ!
مگر یہ بے شرم، بے غیرت سیاستدان ۔۔۔۔۔

آئین کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے۔ یہ آئین کی روح سے مذاق ہوگا کہ زرداری اور نواز شریف کو نئی عبوری حکومت بنانے کا اختیار دیا جائے۔ یہ اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کی رہنمائی سپریم کورٹ اور فوج کریں۔ پھر یہ عبوری حکومت ایک سفاک احتساب کا آغاز کرے۔

جس طرح آج نواز شریف اور اسکے خاندان کا احتساب ہورہا ہے، بالکل اسی طرح کا احتساب زرداری اور دیگر سیاسی جماعتوں کا لازم ہے۔ یہ انصاف کا تقاضا بھی ہے، 62,63 کی آئینی ضرورت بھی اور ملکی سلامتی کیلئے بھی لازم!
یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف نواز شریف کا احتساب ہو اور باقی حرام خور ”دودھ کے دھلوں“ کی طرح دوبارہ حکومت بنا کر 62,63 کو ہی آئین سے نکال دیں۔

یہ بالکل طے بات ہے کہ اگر آج انتخابات کروائے گئے تو 2013ءکی طرح ایک غلاظت پارلیمان میں پہنچے گی، جو سب سے پہلے آئین کی ان تمام شقوں کو ختم کرے گی کہ جو ان کے سروں پر تلوار کی طرح لٹکی ہوئی ہے۔ اور پھر وہی شرمناک بندر تماشا ہوگا کہ جو پچھلے دس برس سے جاری ہے۔ مگر اس دفعہ پاکستان کا دشمن آنے والی اسمبلی کی مدت پوری نہیں ہونے دے گا۔۔۔

شام کے مسلمان اپنے خلاف اٹھنے والے طوفان کو وقت پر نہ دیکھ سکے۔ وہاں کوئی موذن انہیں خبردار کرنے والا نہ تھا۔ آج ایک کروڑ شامی مہاجر بن کر رسوا ہورہے ہیں، پچاس لاکھ مارے جاچکے ہیں، پورا ملک کھنڈر بن چکا ہے۔ جنہوں نے آزادی اور جمہوریت کے نام پر بغاوت شروع کی تھی، آج خود بھی تباہ ہیں اور قوم کو بھی تباہ کروایا۔

شام کے مسلمانوں سے عبرت پکڑیں۔
”وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے
تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں“
اے پاکستان کے مسلمانو! ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جاﺅ! جمہوریت کے بچھڑے کو پوجنے کے بجائے وقت کی نزاکت کو سمجھو۔ ورنہ بہت رسوا ہوگے، بہت رو گے۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1652777458110392



‏"پاکستان آرمی مردہ باد ، اسرائیل آرمی زندہ باد"

آپ کو بتایا تھا کہ اس ناپاک تحریک کے پیچھے یہودی ریاست ھے۔۔۔۔اب خود سن لیں۔۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1652785988109539/

‏"پاکستان آرمی مردہ باد ، اسرائیل آرمی زندہ باد"....
آپ کو بتایا تھا کہ اس ناپاک تحریک کے پیچھے یہودی ریاست ھے۔۔۔۔اب خود سن لیں۔۔۔۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/videos/1652785988109539/

No comments:

:)) ;)) ;;) :D ;) :p :(( :) :( :X =(( :-o :-/ :-* :| 8-} :)] ~x( :-t b-( :-L x( =))

Post a Comment