...
Showing posts with label Saving water. Show all posts
Showing posts with label Saving water. Show all posts

Tuesday, 20 August 2019

July 10th, 2019

 ھماری ٹیم آپکو آنے واے سخت وقتوں کے تیار کر رھی ھے۔ سمجھدار لوگ نصیحت لیں گے، صرف بدنصیب اسکو مذاق میں اڑایں گے۔
اللہ آپ سب کی حفاظت کرے مگر کبھی خود بھی کچھ کریں


https://www.facebook.com/watch/?v=649995332072714

چلو یارو، کمینے ھندوؤں کو رونے دو، ھم اب سیریس بات کریں۔۔۔
اس ویڈیو کو دیکھیں اور سیکھیں۔ ھماری ٹیم آپکو آنے واے سخت وقتوں کے تیار کر رھی ھے۔ سمجھدار لوگ نصیحت لیں گے، صرف بدنصیب اسکو مذاق میں اڑایں گے۔
اللہ آپ سب کی حفاظت کرے مگر کبھی خود بھی کچھ کریں

https://www.facebook.com/watch/?v=649995332072714

Friday, 29 June 2018

May 28th, 2018

ہم مسلمان تو ایسے مبارک اور کریم نبیﷺ کے ماننے والے ہیں کہ جن کے لائے ہوئے دین میں درخت لگانے کو صدقہءجاریہ فرمایا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ ”پانی احتیاط سے استعمال کرو، چاہے تم دریا کے کنارے ہی کیوں نہ رہتے ہو“۔









کتنے دکھ، افسوس اور شرم کی بات ہے کہ مسلمانوں کے ملک پاکستان میں آج نہ صرف یہ کہ پانی ختم ہوچکا ہے، بلکہ درخت اور جنگلات بھی ختم ہونے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

ہم مسلمان تو ایسے مبارک اور کریم نبیﷺ کے ماننے والے ہیں کہ جن کے لائے ہوئے دین میں درخت لگانے کو صدقہءجاریہ فرمایا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ ”پانی احتیاط سے استعمال کرو، چاہے تم دریا کے کنارے ہی کیوں نہ رہتے ہو“۔

ہمارے مولویوں نے ہمیں مار مار کر فرقوں میں تقسیم کیا ہے، مسلکوں میں بانٹا ہے، سوائے اپنے ہر ایک کو جہنمی قرار دیا، مگر اس بدنصیب قوم کو یہ نہ سکھایا کہ درخت لگانا عظیم سنت ہے، پانی بچانا بھی مومن پر واجب!

آج منگلا اور تربیلا ڈیم مکمل طور پر خشک ہوچکے ہیں۔ پہلے تو صرف کراچی میں پانی کا قحط تھا، اب پاکستان کے دیگر علاقے بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم تو ہمیں ہر حال میں بنانا ہی ہے، مگر اس سے پہلے اپنے طرز زندگی کو بھی بدلنا ہے۔

پانی کے قحط کے باوجود ہماری پوری قوم بڑے ظلم اور سفاکی سے پانی کو ضائع کرتی ہے۔ قوم کے مزاج میں، بچوں کی تربیت میں، یہ شامل ہی نہیں کیا گیا کہ پانی اللہ کی بہت بڑی نعمتوں میں سے ہے کہ جس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اب ہمیں اپنے پورے طرز زندگی کو بدلنا ہوگا۔ ہماری موجودہ شہری زندگی میں بڑی بے رحمی سے پانی ضائع کیا جاتا ہے۔

وضو آدھے لوٹے میں بھی کیا جاسکتا ہے، غسل آدھی بالٹی میں۔ گاڑی دھونے کیلئے پائپ لگا کر دس بالٹیاں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔

بحیثیت ایک قوم اب ہمیں ہر سطح پر پانی کی قدر سکھانی پڑے گی۔ آپ پہلے خود عمل کریں، پھر بچوں کو سکھائیں، سکولوں میں تعلیم دیں، ٹی وی اشتہار بنائیں، سوشل میڈیا پر تحریک چلائیں، سڑکوں پر بینر لگوائیں، ملازمین اور ماسیوں کو پانی ضائع کرنے سے روکیں۔

پاکستان پانی کے معاملے میں اب ہنگامی صورتحال میں داخل ہوچکا ہے۔ کئی دہائیوں کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے نہ ہم نے پانی زخیرہ کیا، نہ دشمن کو پانی بند کرنے سے روکا، نہ اپنی قوم کو کفایت شعاری سے پانی کا استعمال سکھایا۔ اب بڑی سخت سزا لگنے والی ہے۔

ہمیں ہر حال میں کالا باغ ڈیم بنانا ہے۔ چند ہزار غداروں اور منافقوں کی وجہ سے ہم اکیس کروڑ پاکستانیوں کو بھوکا اور پیاسا نہیں مار سکتے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جو یہ کہتا ہے کہ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا، تو پھر اسکی خواہش اب پوری کر ہی دینی چاہیے۔

https://www.facebook.com/syedzaidzamanhamid/posts/1679539828767488